Table of Contents
ادب اور زبان کا تعلق
ادب سے ہماری مراد صرف عزت اور احترام نہیں ہے۔ یہ بات درست ہے کہ ادب کا ایک معنی احترام بھی ہے۔ لیکن یہاں پر ادب سے ہماری مراد ایک خاص قسم کی تحریر ہے۔ اس تحریر کے لیے انگریزی میں literature کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ انگریزی میں literature کا لفظ ہر لکھی ہوئی تحریر کے لہے استعمال ہوتا ہے، لیکن اس کا اردو مترادف “ادب” ہر تحریر کے لیے استعمال نہیں ہو سکتا۔ ادب سے مراد ایسی تحریر ہو گی کہ جس میں فکری موضوعات کے ساتھ ساتھ جذبات کی بھی ےرجمانی موجود ہو۔
یعنی یہ بات یوں بھی کہی جا سکتی ہے کہ ادب دماغ کی صلاحیتوں کے ساتھ دل کی صلاحیتوں کا مجموعہ ہے۔
یا یوں کہہ لیجیے کہ عقل اور جذبات کی رفعت کی آمیزش ادب ہے۔
یا آسان الفاظ میں کہیں تو، ایسی تحریر ادب ہو گی کہ جس میں انسان کی زندگی کی ترجمانی موجود ہو۔
زندگی ہی کی ترجمانی کیوں، کیونکہ انسان صرف عقل نہیں بلکہ جذبات کا بھی ایک مکمل پیکر ہے۔ اور ادب صرف انسان کی فکر نہیں بلکہ اس کے جذبات احساسات تاثرات خوشی غمی دکھ درد راحت وغیرہ کا بھی ایک مکمل عکس ہوتا ہے۔
(تحریر: ع حسین زیدی)