اردو سوانح نگاری کا ارتقا

اردو سوانح نگاری کا ارتقا

اردو زبان و ادب میں باقاعدہ سوانح نگاری کا آغاز سر سید کی تحریک نے کیا۔ البتہ اس کے نقوش ماضی میں بھی نظر آتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ہماری ویب سائٹ کو وقتا فوقتا ملاحظہ کرتے رہیئے۔ Ilmu علموبابا

اردو-سوانح-نگاری-کا-ارتقا-urdu-sawaneh-nigari-ka-irteqa-evolution-of-urdu-biography
اردو-سوانح-نگاری-کا-ارتقا-urdu-sawaneh-nigari-ka-irteqa-evolution-of-urdu-biography

اردو سوانح نگاری کے آغاز و ارتقا کے متعلق ڈاکٹر سنبل نگار لکھتی ہیں

سوانح نگاری کا آغاز و ارتقا ابتداً دکن سے ہوا۔ وہاں کی مثنویوں میں سوانح کے اولین نقوش دیکھے جا سکتے ہیں۔ نصرتی نے اپنے  والد ، اپنے مربی علمی  عادل شاہ اور دیگر شخصیتوں کی سیرت و سوانح نہایت عمدگی سے بیان کی ہے۔ ان کے علاوہ رومی ، ذوقی، اور دیگر شعرا مثنوی نگاروں نے بھی اس طرف توجہ کی ہے۔ اس کے بعد شعرائے اردو کے تذکرے کا دور شروع ہوتا ہے۔ تذکرہ نگاروں نے بے حد اختصار سے کام لیا۔۔۔ محمد حسین آزاد کی “آبِ حیات” اردو شاعروں کا تذکرہ بھی ہے اور اردو ادب کی تاریخ بھی۔ لیکن ان میں دونوں سے زیادہ اہم اس کی ایک اور خصوصیت ہے۔ انہوں نے بہت سی ادبی شخصیتوں کی سیرت و سوانح بھی پیش کی ہے۔۔۔ ہمارے بزرگ ادیب ادب کے انگریزی نمونوں سے متاثر ہو رہے تھے۔ ان بزرگوں میں مولانا حالی اور علامہ شبلی دو ایسی شخصیتیں ہیں جنہوں نے انگریزی نہ جاننے کے باوجود ادب کے انگریزی نمونوں سے شناسائی حاصل کی اور ان دونوں نے سوانح نگاری کی طرف توجہ دی۔

یہ بات درست ہے کہ سوانح نگاری کے نقوش ابتدا میں دکن کی مثنویوں میں دیکھے گئے۔ عبدل کی ابراہیم عادل شاہ کی زندگی پر لکھی گئی مثنوی، “ابراہیم نامہ” اور ملا وجہی کی “قطب مشتری” خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ ان کے علاوہ بے تحاشا مثنویاں لکھی گئیں مگر یہ سب سوانح عمری کے فن پر پوری نہیں اترتیں۔ کیوں کہ اول تو تمام زندگی کا احوال قلمبند نہیں ، اور دوسرا یہ کہ شاعر ان میں تخئیل کو زیادہ حاوی کر لیتا تھا۔

اس کے بعد تذکرے ہیں۔ ان میں حالات زندگی مختصراً بیان ہوا کرتے تھے۔ “ذکرِ میر”، میر تقی میر نے لکھی تھی جو کہ فارسی زبان میں تھی۔ مولانا محمد حسین آزاد کی “آبِ حیات” سوانح کی مزید قریبی شکل صورت تو ہے جس میں تذکرہ اور سوانح اکٹھے ہو گئے ہیں۔ سر سید کے کہنے پر پھر حالی نے “حیاتِ سعدی” ، حیاتِ جاوید اور یادگارِ غالب لکھیں جبکہ شبلی نے سیرت النبی، المامون، الفاروق، الغزالی، النعمان وغیرہ لکھیں۔ یہ اردو کی ابتدائی اور باقاعدہ سوانح عمریاں ہیں۔

 

We offer you our services to Teach and Learn Languages, Literatures and Translate. (Urdu, English, Bahasa Indonesia, Hangul, Punjabi, Pashto, Persian, Arabic)

اس آرٹیکل کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں


اگر آپ کو اس آرٹیکل میں کوئی غلطی نظر آ رہی ہے۔  تو درست اور قابلِ اعتبار معلومات کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔ ہم درست معلومات کی ترسیل کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔

اگر آپ بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس کمیونٹی میں شامل ہو کر  معلومات کے سلسلے کو بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔

 

Follow us on

Leave a Reply

Ilmu علمو