اردو کی جائے پیدائش

اردو کی جائے پیدائش

اردو زبان کی ابتدا کس خطے سے ہوئی؟؟؟

یہ ایک معمہ ہے کہ واقعی اردو دہلی میں بنی، پنجاب، سندھ، گجرات، لکھنو، دکن یا کسی اور خطے میں بنی۔ مختلف نظریات سے وابستہ اشخاص مختلف نظریات کو سچ مانتے ہیں اور دوسرے نظریات سے متعلق شدت پسندانہ رویہ رکھتے ہیں۔ مثلا پنجاب میں اردو کی پیدائش والے اردو کی دکن میں پیدائش کو تسلیم نہیں کرتے اور یہی معاملہ باقی نظریات کے حامیوں کے ساتھ بھی ہے۔

تو پھر ہم آخر اس سوال کا جواب کیا دے سکتے ہیں کہ اردو الاصل پیدا کہاں ہوئی۔ کسی بھی ایک خطے کا نام لینا اس سوال کے جواب کو پیچیدہ بنا سکتا ہے۔یہ تمام نظریات اپنی جگہ درست بھی ہیں۔
تو ہم ثبوتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ اردو زبان کی ابتدا تمام علاقوں میں کسی نہ کسی صورت سے ہو رہی تھی اور حقیقت بھی یہی ہے کہ تمام خطوں نے اس زبان کی ابتدا کے حوالے سے اپنا حصہ ڈالا۔

(تحریر: ع حسین زیدی )

Leave a Reply

Ilmu علمو