Table of Contents
ارشد محمود ہادی کی کتاب، ما بعد جدیدیت، ثقافتی صورت حال، فلسفہ اور تنقیدی تھیوری۔ تبصرہ محمد تیمور خان
اس آرٹیکل میں ارشد محمود ہادی کی کتاب، ما بعد جدیدیت، ثقافتی صورت حال، فلسفہ اور تنقیدی تھیوری پر محمد تیمور خان کا تبصر پپیش کیا جا رہا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیئے ہمارا ویب صفحہ علمو۔
ارشد محمود ہادی اردو ادبیات کے استاد ،محقق، نقاداور افسانہ نگار ہیں ۔ ایک ادبی مجلے ،دبستان ادب کے بانی مدیر ہیں۔ افسانچہ اور مائیکرو فکشن میں مغائرت و مماثلت، کے عنوان سے 2018 میں مقالہ لکھا۔ 2020 میں افسانوی مجموعہ،”سائے روشنی نگلتے ہیں”، شائع ہوا۔
اردو میں مابعد جدیدیت ، ثقافتی صورت حال ، آپ کا ایم فل کا مقالہ ہے۔ ما بعد جدیدیت کوئی با ضابطہ تحریک یا رجحان نہیں ، بل کہ یہ ایک ثقافتی صورت حال ہے ، جو بہ یک وقت مختلف، متنوع، اور متضاد تصورات اور تفکرات کی متحمل ہے ۔ ما بعد جدیدیت کسی نظریے کا نام نہیں بل کہ اس میں بہت سارے فکری رویے عیاں ہیں ۔ یہ رویے سماج میں مختلف اذہان کی پیدا وار ہیں جن کا تعلق براہ راست مقامی ، قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہونےوالی سیاسی ، سماجی، معاشی اور سائنسی تبدیلیوں سے ہے ۔ اس کثرت کے اعتبار سےمابعدجدیدیت کو نظریات کی کہکشاں کا نام دیا گیا ہے ۔ اس کا دائرہ کار بہت وسیع ہے ۔ ادب آرٹ فن تعمیر موسیقی، عمرانیات، سیاست، مذہب فیشن، جیسے متنوع شعبہ جات ما بعد جدیدیت کے دائرہ میں آتے ہیں ۔ ما بعد جدیدیت مہا بیانیہ کے خلاف ہے ، منی بیانے کو ترجیح دیتی ہے ۔ اتھارٹی کے خلاف ہے ، آزادی کی بات کرتی ہے۔
ارشد محمود ہادی نے مابعد جدیدیت کے بنیادی مباحث مابعد جدیدیت ثقافتی صورت حال۔مابعد جدیدیت فلسفہ، تنقیدی تھیوری، پر پر بحث کی ہے ۔ آپ نے گوپی چند نارنگ، ناصر عباس نیراور عمران شاہد بھنڈر کے ما بعدجدیدیت پر اہم نکات کا تجزیہ تقابل اور ان پر سیر حاصل بحث کی ہے ۔ ما بعد جدیدیت جیسے مشکل موضوع کو سمجھنے کے لیے یہ بنیادی کتاب ہے ۔ اس کتاب نے ما بعد جدیدیت صورت حال کے کئی در کھولے ہیں۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالر ز کے لیے یہ کتاب کسی نعمت سے کم نہیں ۔ اس کو یونی ورسٹیوں کے نصاب کا حصہ بنانا چاہیے ۔ ارشد محمود ہادی نے ایک ایسے کٹھن موضوع کا انتخاب کیا ، جس سے اساتذہ اور طلبا دور بھاگتے ہیں ۔ اس کے لیے آپ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ آپ نے ما بعد جدید تھیوریز کے معاصر نقادوں ناصر عباس نیر گوپی چند نارنگ ، عمران شاہد بھنڈر، کی صف میں جگہ بنا لی ہے۔
(محمد تیمور خان)
We offer you our services to Teach and Learn Languages, Literatures and Translate. (Urdu, English, Bahasa Indonesia, Hangul, Punjabi, Pashto, Persian, Arabic)
اس آرٹیکل کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں
اگر آپ کو اس آرٹیکل میں کوئی غلطی نظر آ رہی ہے۔ تو درست اور قابلِ اعتبار معلومات کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔ ہم درست معلومات کی ترسیل کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔ Ilmu علموبابا
اگر آپ بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس کمیونٹی میں شامل ہو کر معلومات کے سلسلے کو بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔