Table of Contents
افسانچہ۔ فیس بک کا جنون ۔ حمیرا جمیل
یہاں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی اور اقبال ریسرچ انسٹیٹوٹ لاہور کی رکن حمیرا جمیل کا کردہ افسانچہ۔ فیس بک کا جنون ۔ حمیرا جمیل ، پیش کیا جا رہا ہے۔ مزید ادبی فن پاروں اور تخلیقات کے لیے ملاحظہ کیجیے ہمارا ویب صفحہ علمو۔

فلک جھونپڑی نما گھر میں رہتی تھی لیکن خواب شہزادیوں والے رکھتی تھی۔ ایک شہزادے کی تلاش جو کبھی ختم نہیں ہوسکی۔ فلک عالم مدہوشی میں وہ سب بولتی جو شاید حقیقت کے برعکس تھا۔ آج بھی فلک ایسی ہی کیفیت میں مبتلا تھی۔ روزانہ صبح گھر سے نکلتی پیٹ بھرنے کی غرض سے تاکہ دو وقت کی روٹی مل سکے۔ کچرے کے ڈھیر میں سے کوڑا جمع کرتی اور وہیں بیٹھ کر گھنٹوں خود سے باتیں کرتی۔ جیسے کوئی سامنے موجود ہو اور باتیں سن رہا ہو…….. “تمہیں معلوم ہے میں نے پہلی دفعہ شہر یار کو فیس بک پر ہی دیکھا تھا۔ فیس بک ہی میرے اور شہر یار کے درمیان رابطے کا ذریعہ ثابت ہوئی۔ پہلی نظر میں ہی میں ، میں دل ہار بیھٹی تھی۔ مگر کیا کروں شہریار مناسب طریقے سے جواب بھی نہیں دیتا……سوچتی ہوں شہریار کے شہر چلی جاتی ہوں ، اسی بہانے شہریار سے ملاقات بھی ہوجائے گئی۔ میں جانتی ہوں وہ مجھے پسند کرتا ہے صرف بتانے سے ڈرتا ہے۔ ایک فیس بک ہی ہے جو میرے اور اُس کے درمیان رابطے کی مضبوط کڑی ہے…….”
اسی گفتگو میں بھونکتے کتے فلک کی طرف بڑھتے ہیں۔ فلک اپنی جان بچانے کے لیے جلدی جلدی کچرے کا تھیلا پکڑتی ہے اور تیز تیز قدم بڑھاتے ہوئے سڑک کے کنارے پہنچ جاتی ہے۔ لمبی لمبی آہیں بھرتی گرتی سنبھلتی اب فلک محفوظ تھی……خوش فہمیوں کا شکار فلک زندگی کے ساتھ دوڑ رہی تھی۔ اچانک ایک چمکتی ہوئی سفید رنگ کی گاڑی فلک کو دکھائی دیتی ہے۔ فلک تھیلا ہاتھ میں پکڑ کر گاڑی کی جانب چل پڑتی ہے۔ گاڑی کے صاف ستھرے شیشے فلک کی خوشی میں مزید اضافہ کردیتے ہیں۔ فلک گاڑی کے شیشے میں اپنا فیس دیکھتی ہے اور کچرے کے شاپر میں سے ایک پھٹی پرانی بک نکالتی ہے اور بک میں شہریار کا نام تلاش کرتی ہے۔ فلک کی ایک نگاہ گاڑی کے شیشے پر اور دوسری بک پر ہوتی ہے۔ تاکہ فیس اور بک دونوں دیکھتی رہے…….فلک باقاعدگی سے اپنی فیس بک کھولتی اور باتوں کا سلسلہ شروع کرتی۔
باتوں کا سلسلہ اُس وقت ختم ہوتا جب گاڑی کا مالک زور دار آواز میں کہتا ، “بی بی پیچھے ہٹ جاؤ میں نے گاڑی نکالنی ہے۔”
حمیرا جمیل، سیالکوٹ
رکن اقبال ریسرچ انسٹیٹیوٹ ،لاہور
یہاں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی اور اقبال ریسرچ انسٹیٹوٹ لاہور کی رکن حمیرا جمیل کا کردہ افسانچہ۔ فیس بک کا جنون ۔ حمیرا جمیل ، پیش کیا جا رہا ہے۔ مزید ادبی فن پاروں اور تخلیقات کے لیے ملاحظہ کیجیے ہمارا ویب صفحہ علمو۔
We offer you our services to Teach and Learn Languages, Literatures and Translate. (Urdu, English, Bahasa Indonesia, Hangul, Punjabi, Pashto, Persian, Arabic)
اس آرٹیکل کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں
اگر آپ کو اس آرٹیکل میں کوئی غلطی نظر آ رہی ہے۔ تو درست اور قابلِ اعتبار معلومات کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔ ہم درست معلومات کی ترسیل کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔ Ilmu علموبابا
اگر آپ بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس کمیونٹی میں شامل ہو کر معلومات کے سلسلے کو بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔
ہمارے فیس بک ، وٹس ایپ ، ٹویٹر، اور ویب پیج کو فالو کریں، اور نئی آنے والی تحریروں اور لکھاریوں کی کاوشوں سے متعلق آگاہ رہیں۔
Follow us on