تفہیمات کلیات اقبال اردو(مطالب و شرح)

تفہیمات کلیات اقبال اردو(مطالب و شرح)

اس آرٹیکل میں حمیرا جمیل کی کتاب “تفہیمات کلیات اقبال اردو(مطالب و شرح)” پر اسد جاوید کا تحریر کردہ تعارف پیش کیا جا رہا ہے۔ “تفہیمات کلیات اقبال اردو(مطالب و شرح)“، حمیرا جمیل کی جانب سے کی جانے والی، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے کلام کی تشریح ہے۔ علامہ محمد اقبال کے نظریات و افکار کے متعلق مزید جاننے کے لیے ہماری ویب سائیٹ علمو ملاحظہ کیجیے۔ نیز دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی ہمیں  فالو کیجیے۔

تفہیمات کلیات اقبال اردو(مطالب و شرح)
تفہیمات کلیات اقبال اردو(مطالب و شرح)

تفہیمات کلیات اقبال اردو(مطالب و شرح)
مفہم :حمیرا جمیل
تعدادصفحات:750
ناشر:دعا پبلی کیشنز، لاہور

زیرِ نظر کتاب(تفہیمات کلیات اقبال اردو(مطالب و شرح))  کی شارح بنیادی طور پر اقبالیات پر گہری نظر رکھتی ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے قابلِ قدر کام کیا ہے۔ حمیرا جمیل نے اقبال شناسی کے موضوع پر گورنمنٹ کالج خواتین یونیورسٹی، سیالکوٹ ،سے ایم فل کی سند حاصل کی ہے۔ وہ اقبالیات پر مشتمل کتابوں کے علاوہ دیگر موضوعات پر بھی کتابیں لکھ چکی ہیں ۔ زیرِ نظر کتاب میں علامہ صاحب کے اُردو کلام کی شرح سادہ اور عام فہم اسلوب میں لکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جس میں وہ کسی حد تک کامیاب بھی قرار پائی ہیں۔ سب سے اہم بات یہ کہ حمیرا جمیل کو کلامِ اقبال اردو اور فارسی کی شرح لکھنے پر علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی، لاہور کی جانب سے پاکستان میں پہلی کم عمر خاتون شارح کے اعزاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔مختلف ادوار میں مختلف ماہرین ِاقبال نے “شروح کلامِ اقبال” لکھ کر افکار اقبال سے شناسائی کا دائرہ وسیع کیا ہے اور یہ سلسلہ دورِحاضر میں بھی جاری ہے۔ پیش نظر اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ میں محترمہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ اقبالیات کے ذیل میں ایک لائقِ تکریم کام انجام پا گیا۔ شرح کلامِ اقبال کو سمجھنے کے لیے یہ ایک بہترین شرح ہے جو اُردو کے شائقین اور علامہ اقبال کے پڑھنے والوں کے لیے ایک بیش بہا تحفہ ہے۔تفہیماتِ کلیاتِ اقبال اُردو کا مقدمہ میاں ساجد علی نے لکھا ہے۔

(تحریر: اسد جاوید، گوجرانوالہ)

We offer you our services to Teach and Learn Languages, Literatures and Translate. (Urdu, English, Bahasa Indonesia, Hangul, Punjabi, Pashto, Persian, Arabic)

اس آرٹیکل کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں

اگر آپ کو اس آرٹیکل میں کوئی غلطی نظر آ رہی ہے۔  تو درست اور قابلِ اعتبار معلومات کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔ ہم درست معلومات کی ترسیل کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔ Ilmu علموبابا
اگر آپ بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس کمیونٹی میں شامل ہو کر  معلومات کے سلسلے کو بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔
ہمارے فیس بک ، وٹس ایپ ، ٹویٹر، اور ویب پیج کو فالو کریں، اور نئی آنے والی تحریروں اور لکھاریوں کی کاوشوں  سے متعلق آگاہ رہیں۔

Follow us on

تفہیمات کلیات اقبال اردو(مطالب و شرح) کی شارح “حمیرا جمیل” اقبالیات پر گہری نظر رکھتی ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے بہت سا قابلِ قدر کام بھی کیا ہے۔ حمیرا جمیل نے اقبال شناسی کے موضوع پر گورنمنٹ کالج خواتین یونیورسٹی، سیالکوٹ ،سے ایم فل کی سند حاصل کی ہے۔  حمیرا جمیل اقبالیات کے علاوہ دیگر موضوعات پر بھی کتابیں لکھ چکی ہیں ۔ زیرِ نظر کتاب “تفہیمات کلیات اقبال اردو(مطالب و شرح)” میں علامہ صاحب کے اُردو کلام کی شرح سادہ اور عام فہم اسلوب میں لکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ حمیرا جمیل کو کلامِ اقبال اردو اور فارسی کی شرح لکھنے پر علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی، لاہور کی جانب سے پاکستان میں پہلی کم عمر خاتون شارح کے اعزاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔مختلف ادوار میں مختلف ماہرین ِاقبال نے “شروح کلامِ اقبال” لکھ کر افکار اقبال سے شناسائی کا دائرہ وسیع کیا ہے اور یہ سلسلہ دورِحاضر میں بھی جاری ہے۔ پیش نظر اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ میں محترمہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ اقبالیات کے ذیل میں ایک لائقِ تکریم کام انجام پا گیا۔ شرح کلامِ اقبال کو سمجھنے کے لیے یہ ایک بہترین شرح ہے جو اُردو کے شائقین اور علامہ اقبال کے پڑھنے والوں کے لیے ایک بیش بہا تحفہ ہے۔علمو

Leave a Reply

Ilmu علمو