Table of Contents
تنم فرسودہ جاں پارہ زہجراں یا رسول اللہ اردو ترجمہ
مولانا جامی کی تحریر کردہ مشہور و معروف نعت “تنم فرسودہ جاں پارہ زہجراں یا رسول اللہ اردو ترجمہ” کے ساتھ پیش کی جا رہی ہے۔ مولانا جامی کی یہ نعت تنم فرسودہ جاں پارہ زہجراں یا رسول اللہ عقیدت اور محبت کا ایک اعلی نمونہ ہے۔ اس کے علاوہ مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے ہمارا ویب صفحہ علمو۔
تنم فرسودہ جاں پارہ زہجراں یا رسول اللہ
دلم پژ مردہ آوارہ زعصیاں یا رسول اللہ
اردو ترجمہ۔ بقول شاعر یا رسول اللہ! آپ کی جدائی میں ، ہجر میں، دوری میں، میں اور میرا جسم ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہو رہا ہے اور پارہ پارہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔
یا رسول اللہ! مجھ عاصی گناہ گار کا دل، گناہوں کی کثرت وجہ سے مردہ ہوتا جا رہا ہے، آوارہ ہوتا جا رہا ہے، میرے قابو سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ اس کا حل نکالیں اسے قابو میں کریں یا رسول اللہ
چوں سوئے من گزر آری منِ مسکیں ز ناداری
فدائے نقشِ نعلینت کنم جاں یا رسول اللہ
اردو ترجمہ۔ یا رسول اللہ! جب بھی آپ مجھ مسکین ، نا دار، غریب، غم کے مارے ہوئے شخص کی طرف بڑھیں گے، میری طرف قدم بڑھائیں گے، میری طرف چلتے ہوئے آئیں گے۔ تو یا رسول اللہ !میں آپ کے نعلین کے نقوش پر بھی فدا ہو جاؤں گا۔ میں آُ کے نقشِ قدم پر اپنی جان قربان کر دوں گا۔ میں آپ کے قدموں پر اپنی زندگی قربان کر دوں گا۔
زجام حب تو مستم با زنجیر تو دل بستم
نامی گویم کہ من بستم سخن دا یا رسول اللہ
اردو ترجمہ۔ یا رسول اللہ! میں آپ کی محب کا جام پی چکا ہوں۔ اور آپ کے عشق کی زنجیر میں میرا دل بندھ چکا ہے۔ لیکن اس کے باوجود میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں عشق کی شبان سے شناسا ہوں یا نہیں، یہ اقرار میں نہیں کر سکتا۔
ز کردہ خویش حیرانم سیہ شُد روزِ عصیانم
پشیمانم، پشیمانم، پشیماں یا رسول اللہ
اردو ترجمہ۔ یا رسول اللہ ! میں اپنے کیے ہوئے گناہوں پر حیران ہوں۔ میں اپنے گناہوں پر شرمندہ ہوں۔ میرا چہرہ ان گناہوں کی وجہ سے سیاہ ہو چکا ہے۔ یا رسول اللہ ! میں اپنے کیے ہوئے گناہوں پر پشیمان ہوں، پشیمان ہوں پشیمان ہوں۔ میں اپنی غلطیوں پر شرمندہ ہوں اور پانی پانی ہو رہا ہوں۔
چوں بازوئے شفاعت را کُشائی بر گنہ گاراں
مکن محرومِ جامی را درا آں یا رسول اللہ
اردو ترجمہ۔ یا رسول اللہ ! قیامت کے روز جب آپ لوگوں کی شفاعت کے لیے اپنے بازو کھولیں گے اور لوگوں کو بُلائیں گے۔ تو یا رسول اللہ ! مجھ جامی (شاعر مولانا جامی) کو اس شفاعت سے محروم مت رکھیے گا۔
مولانا جامی کی تحریر کردہ مشہور و معروف نعت “تنم فرسودہ جاں پارہ زہجراں یا رسول اللہ اردو ترجمہ” کے ساتھ پیش کی جا رہی ہے۔ مولانا جامی کی یہ نعت تنم فرسودہ جاں پارہ زہجراں یا رسول اللہ عقیدت اور محبت کا ایک اعلی نمونہ ہے۔ اس کے علاوہ مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے ہمارا ویب صفحہ علمو۔
تنم فرسودہ جاں پارہ زہجراں یا رسول اللہ
دلم پژ مردہ آوارہ زعصیاں یا رسول اللہ
اردو ترجمہ۔ بقول شاعر یا رسول اللہ! آپ کی جدائی میں ، ہجر میں، دوری میں، میں اور میرا جسم ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہو رہا ہے اور پارہ پارہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔
یا رسول اللہ! مجھ عاصی گناہ گار کا دل، گناہوں کی کثرت وجہ سے مردہ ہوتا جا رہا ہے، آوارہ ہوتا جا رہا ہے، میرے قابو سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ اس کا حل نکالیں اسے قابو میں کریں یا رسول اللہ
We offer you our services to Teach and Learn Languages, Literatures and Translate. (Urdu, English, Bahasa Indonesia, Hangul, Punjabi, Pashto, Persian, Arabic)
اس آرٹیکل کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں
اگر آپ کو اس آرٹیکل میں کوئی غلطی نظر آ رہی ہے۔ تو درست اور قابلِ اعتبار معلومات کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔ ہم درست معلومات کی ترسیل کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔ Ilmu علموبابا
اگر آپ بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس کمیونٹی میں شامل ہو کر معلومات کے سلسلے کو بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔