Table of Contents
“تنویر انجم کی نظموں کے دلکش شعری مجموعے “نئی زبان کے حروف” کا تعارف از شہناز نقوی “
اس آرٹیکل میں “تنویر انجم کی نظموں کے دلکش شعری مجموعے “نئی زبان کے حروف” کا تعارف از شہناز نقوی “پیش خدمت ہے۔ نئی آنے والی کتابوں پر پیش کردہ تبصروں اور مزید معلومات کے لیے ہمارا ویب پیج علمو ملاحظہ فرمائیں۔
تنویر انجم کی نظموں کا دلکش شعری مجموعہ “نئی زبان کے حروف” بذریعہ ڈاک موصول ہوا ۔ کیا دلگداز مائل کرتی ہوئی نظمیں ہیں۔ جہاں موسم سرگوشیاں کرتے زندگی کے باب تحریر کرتے نظر آتے ہیں۔ ندی کنارے بے آباد گھر پانیوں میں کنول کھلنے کےمنتظررہتے ہیں اور اُفق پر چھائے بادلوں کے عکس میں اِک ہاتھ میں تنہا پھول اور اِک بے آباد گھر اور خاموش دھیمی سی لہریں پہلی ساعت کے بعد دل کا موسم یعنی پانچویں موسم کی دلنشیں کویِتائیں سناتی ہیں۔
” نئی زبان کے حروف ” تنویر انجم کی نثری نظموں کے سات مجموعوں سے انتخاب پر مشتمل ہے۔اس انتخاب کا عنوان ہی اپنے اندر کتنی وسعت رکھتا ہے۔تمام نظمیں ان کے منفرد اظہار کے سلیقے کا پتہ دیتی ہیں۔
روایت سے جدّت تک کا تخلیقی سفر جہاں استعارے ، علامتیں ،تمثلیں الفاظ اپنے مکمل احساس کے ساتھ موجود ہیں اور دنیا کے بگڑتے روّیے اور مسخ مکروہ چہرے زندگی کے حُسن کو ماند کرتے ہیں تو وہاں شاعرہ کی سوچ کے موسم بھی نظموں کی شکل میں اُنہی بدلتے موضوعات کے ساتھ اپنا تعارف خود کروا رہے ہیں۔ اس عمدہ اسلوب کے ذریعے تنویرانجم اپنے قاری کو فطرت کے نظاروں کی سیر کرواتی ہیں اور اسکے حُسن کو پامال ہوتا دیکھ کر خاموش نہیں رہتیں۔
“میں سنتی ہوں”
میں قبرستان میں مُردوں کے جشن میں
گائے جانے والے گیت کے علاوہ
کسی نئے دن کے افتتاح کا گیت نہیں گا سکتی
میں کہتی ہوں
میں اِک سورج کو دیکھنے
اور اِک نئی بات ڈھونڈنے کیلئے
بہت دُور تک جاؤں گی
“دو کھڑکیاں ”
وہ تنہا سی اُجڑی ہوئی زندگی
وہ تنہا زندگی
سہاروں کے سر سبز و شاداب سے مرغزاروں کو وحشت میں بھولی ہوئی
کسی کے غموں میں بھٹکتی ہوئی
گھنے جنگلوں میں کھوئی رہی
اس آرٹیکل میں “تنویر انجم کی نظموں کے دلکش شعری مجموعے “نئی زبان کے حروف” کا تعارف از شہناز نقوی “پیش کیا گیا ہے۔ نئی آنے والی کتابوں پر پیش کردہ تبصروں اور مزید معلومات کے لیے ہمارا ویب پیج علمو ملاحظہ فرمائیں۔
(شہناز نقوی)
We offer you our services to Teach and Learn Languages, Literatures and Translate. (Urdu, English, Bahasa Indonesia, Hangul, Punjabi, Pashto, Persian, Arabic)
اس آرٹیکل کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں
اگر آپ کو اس آرٹیکل میں کوئی غلطی نظر آ رہی ہے۔ تو درست اور قابلِ اعتبار معلومات کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔ ہم درست معلومات کی ترسیل کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔ Ilmu علموبابا
اگر آپ بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس کمیونٹی میں شامل ہو کر معلومات کے سلسلے کو بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔
Follow us on