Table of Contents
جماعت نہم ۔ سبق کاہلی ۔ کثیر الانتخابی سوالات (کاس) MCQs
اس آرٹیکل میں ہم جماعت نہم کے اردو نصاب میں شامل سبق “کاہلی” کے کثیر الانتخابی سوالات (کاس) کا جائزہ لیں گے جو گزشتہ امتحانات میں مختلف بورڈز کی جانب سے شامل کیے گئے ہیں۔
1۔ لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ دلی قوی کو بے کار چھوڑ دینا سب سے بڑی ہے۔
الف) سستی
ب) کاہلی
ج) نااہلی
د) نالائقی
2۔ اوقات بسر کرنے اور روٹی کما کر کھانے کے لیے ضروری ہے۔
الف) ہاتھ پاؤں کی محنت
ب) دماغ کی محنت
ج) ذوق کی محنت
د) مجبوری
3۔ وہ جو کہ اپنی روزانہ محنت سے اپنی بسر اوقات کا سامان مہیا کرتے ہیں ، ہوتے ہیں۔
الف) بہت کم کاہل
ب) بہت کاہل
ج) بہت زیادہ سست
د) بہت چست
4۔ کاہلی کے لفظ کو سمجھنے میں غلطی کرتے ہیں۔
الف) اہل ادب
ب) لوگ
ج) افراد
د) معاشرے
5۔ اٹھنے بیٹھنے ، چلنے پھرنے میں سستی کرنا ہے۔
الف) آرام پسندی
ب) بے فکری
ج) کاہلی
د) بے پروائی
6۔ محنت کرنا اور سخت کاموں میں ہر روز لگے رہنا گویا ان کی ہو جاتی ہے۔
الف) طبیعت
ب) عادت
ج) فطرت ثانی
د) طبیعت ثانی
7۔ لوگ دلی قوی کو بے کار چھوڑ کر بڑے کاہل اور بالکل ۔۔۔۔۔ ہو جاتے ہیں۔
الف) حیوان صفت
ب) حیوان ظریف
ج) حیوان ناطق
د) حیوان جیسے
8۔ پڑھے لکھوں میں سے شاید ایک کو ایسا موقع ملتا ہو گا کہ اپنی عقل کو —— کام میں لاوے۔
الف) عادتاً
ب) فطرتاً
ج) مصلحتاً
د) ضرورتاً
9۔ انسان بھی مثل اور حیوانوں کے ایک ہے۔
الف) جان دار
ب) ذی روح
ج) جانور
د) حیوان
10۔ جب انسان کے دلی قوی کی تحریک سست ہو جاتی ہے اور کام میں نہیں لائی جاتی تو وہ پڑ جاتا ہے۔
الف) حیوانی جبلت میں
ب) حیوانی خصلت میں
ج) حیوانی کمزوری میں
د) انسانی خصلت میں
11۔ انسان ، انسانی صفت کھو کر بن جاتا ہے۔
الف) وحشی
ب) کاہل
ج) حیوان
د) الف اور ب
12۔ ہر انسان پر لازم ہے کہ وہ زندہ رکھنے کی کوشش کرے۔
الف) اندرونی قوی کو
ب) دلی قوی کو
ج) صلاحیتوں کو
د) تمام الف، ب، ج
13۔ اگر انگریزوں کو بھی کوشش اور محنت کی ضرورت اور اس کا شوق نہ رہے تو وہ بھی پہنچ جاویں گے۔
الف) وحشت پنے کی حالت کو
ب) کاہلی کی حالت کو
ج) معاشی بد حالی کو
د) ان میں سے کوئی نہیں
14۔ سبق “کاہلی” صنف کے اعتبار سے ہے۔
الف) افسانہ
ب) ڈراما
ج) مضمون
د) سوانح
15۔ قوم کی بہتری ممکن ہے۔
الف) وحشی پن چھوڑ کر
ب) اندرونی صلاحیت تلاش کر کے
ج) دلی قوی استعمال کر کے
د) کاہلی چھوڑ کر
16۔ کسی شخص کے دل کو پڑا نہیں رہنا چاہیے۔
الف) بے کار
ب) مصروف
ج) فکر مند
د) غم زدہ
17۔ ہمارے ملک میں جو ہم کو اپنے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کو کام میں لانے کا موقع نہیں مل رہا۔
الف) قوائے دلی
ب) قوت عقلی
ج) قوت عقلی اور قوائے دلی
د) قوائے دلی اور قوت عقلی
18۔ انسان کے ۔۔۔۔۔۔۔ سست ہو جاتی ہے اور وہ اپنی حیوانی خصلت میں پڑ جاتا ہے۔
الف) قوائے دلی
ب) دلی قوی
ج) دلی قوی کی تحریک
د) تمام الف ، ب ج
جوابات
(1۔کاہلی) (2۔ہاتھ پاؤں کی محنت) (3۔بہت کم کاہل) (4-لوگ) (5-کاہلی) (6۔طبیعت ثانی) ( 7۔حیوان صفت) (8۔ضرورتاً) (9۔حیوان) (10۔حیوانی خصلت میں) (11۔الف اور ب) (12۔دلی قوی کو) (13۔وحشت پنے کی حالت کو) (14۔مضمون) (15۔کاہلی چھوڑ کر) (16۔بے کار) (17۔قوائے دلی اور قوت عقلی) (18۔دلی قوی کی تحریک)
We offer you our services to Teach and Learn Languages, Literatures and Translate. (Urdu, English, Bahasa Indonesia, Hangul, Punjabi, Pashto, Persian, Arabic)
اس آرٹیکل کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں
اگر آپ کو اس آرٹیکل میں کوئی غلطی نظر آ رہی ہے۔ تو درست اور قابلِ اعتبار معلومات کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔ ہم درست معلومات کی ترسیل کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔
اگر آپ بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس کمیونٹی میں شامل ہو کر معلومات کے سلسلے کو بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔