سبق : حکیم محمد سعید شہید، خلاصہ، سوالات و جوابات

Back to: Punjab Text Book Urdu Class 8 | Chapterwise Notes

پنجاب کریکولم اینڈ ٹکیسٹ بک بورڈ “اردو” برائے “آٹھویں جماعت”
سبق نمبر: 14
سبق کا نام: حکیم محمد سعید شہید

خلاصہ سبق:
یہ سبق “حکیم محمد سعید شہید” کی خدمات کے اعتراف میں ہے۔ حکیم محمد سعید 9جنوری1920ءکو ہندوستان کے شہر دہلی میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد نے “ہمدرد” دواخانہ قائم کیا۔آپ اپنے پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔والد کے انتقال کے بعد حکیم محمد سعید کی پرورش آپ کی والدہ اور ان کے بڑے بھائی حکیم عبد الحمید نے پوری کی۔دینی تعلیم کے حصول کے بعد سولہ سال کی عمر میں ہیں طب کے حصول کے لیے طیبہ کالج میں داخل ہو گئے۔
جلد ہی آپ بلند پایہ حکیم بنے اور تقسیم کے بعد 1948ء میں ہندوستان سے پاکستان آ کر کراچی میں رہائش اختیار کی۔کچھ مشکل حالات کے بعد پہلے اپنا مطب پھر ہمدرد دواخانہ اور سکول کھولے۔آپ نے طب کے فروغ کے لیے کراچی میں طیبہ کالج کاآغاز کیا جس کا افتتاح محترمہ فاطمہ جناح نے کیا۔اس ادارے کی آمدن کوایک درجن سے زیادہ اداروں کی مالی معاونت کے لیے استعمال کیا۔
آپ کی فاؤنڈیشن زلزلہ ، سیلاب زدگان اور غرباء کی کفالت کے لیے ہمیشہ سرگرم رہی۔بچوں سے آپ کو خاص لگاؤ تھا جس کی بنا پر بچوں کے لیے رسالہ “ہمدرد نونہال” شروع کیا۔طب کے شعبے میں زبردست خدمات پیش کیں اور طب پر دو سو سے زائد کتب تحریر کیں۔حکیم محمد سعید نے طب کے ساتھ ساتھ مذہب اور معاشرتی علوم کے موضوع پر کتب تحریر کرنے کے علاوہ سفرنامے بھی لکھے۔صوبہ سندھ کے گورنر بھی رہے لیکن کبھی سرکاری سہولیات سے استفادہ نہ کیا۔ان کی خدمات کے سلسلے میں انھیں ستارہ امتیاز ملا۔1998ء میں ننا معلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بن کر اس دنیا سے چل بسے۔مگر ان کی انسانی خدمات ، فاؤنڈیشن ، رسائل “ہمدرد نونہال” ہمدرد میڈکس(انگریزی رسالہ) ہمدرد اسلامکس اور ہمدرد اخبار آج بھی جاری ہیں۔ فلاحی سرگرمیوں میں بھی ان کی تنظیم پیش پیش ہے۔

سوالات کے مختصر جواب دیں۔
حکیم محمد سعید کون تھے؟
حکیم محمد سعید حکیم عبد المجید کے بیٹے ہیں جنھوں نے ہمدرد دواخانہ قائم کیا۔حکیم محمد سعید نے تقیسم کے بعد کراچی میں آ کر اپنا مطب قائم کیا۔ہمدرد دواخانہ کے بعد ہمدرد سکول قائم کیا۔طب کے شعبے میں زبردست خدمات انجام دیں اور دوسو سے زائد کتب لکھیں۔
حکیم محمد سعید کب اور کہاں پیدا ہوئے؟
حکیم محمد سعید 9جنوری1920ءکو ہندوستان کے شہر دہلی میں پیدا ہوئے۔
والد کے انتقال کے بعد محمدسعید کی پرورش کس نے کی؟
والد کے انتقال کے بعد حکیم محمد سعید کی پرورش آپ کی والدہ اور ان کے بڑے بھائی حکیم عبد الحمید نے پوری کی۔
حکیم محمد سعید کے مشہور ہونے کی ایک وجہ بیان کریں۔
حکیم محمد سعید کی طب کے شعبے میں پیش کی جانے والی خدمات اور طب کے ساتھ ساتھ تعلیم اور دیگر میدانوں میں ان کی خدمات اور غربا اور مصیبت زدگان کی مالی معاونت ان کی شہرت کی بنیادی وجہ ہے۔
حکیم محمد سعید اپنی آمدن کو کن مقاصد کےلئے استعمال کرتے تھے؟
آپ نے اپنی آمدن کو ایک درجن سے زیادہ اداروں کی مالی معاونت کے لیے استعمال کیا۔ آپ کی فاؤنڈیشن زلزلہ ، سیلاب زدگان اور غرباء کی کفالت کے لیے ہمیشہ سرگرم رہی۔
حکیم محمد سعید نے کن موضوعات پر کتب تحریر کیں۔
حکیم محمد سعید نے طب ، مذہب اور معاشرتی علوم کے موضوع پر کتب تحریر کرنے کے علاوہ سفرنامے بھی لکھے۔
سبق کے متن کے مطابق درست جواب پر ✔️ کا نشان لگا ئیں۔

حکیم محمد سعید پیدا ہوئے:
ءمیں✔️ 1922ءمیں 1924ءمیں 1920
میں 1933
آپ کے والد نے ادارہ قائم کیا:
نونہال ہمدردی ہمدرد سکول ہمدرد✔️
بہن بھائیوں میں حکیم محمد سعید کا نمبر تھا:
پانچواں✔️ تیسرا چوتھا دوسرا
حکیم محمد سعید پاکستان تشریف لائے:
ء میں 1948ء میں ✔️ 1949ءمیں 1947
ءمیں1950
محترمہ فاطمہ جناح نے افتتاح کیا:
طیبہ کالج کا بنک کا فیکٹری کا ہمدرد کا✔️
حکیم محمد سعید نے بچوں کے لیے رسالہ جاری کیا:
تربیت ہونہار نونہال ✔️ حکمت
حکیم محمد سعید کو اعزاز ملا :
ستارہ جراءت ستارہ امتیاز✔️ نشان امتیاز نشان حیدر

دیے گئے الفاظ کی مدد سے جملے بنا ئیں۔

الفاظ
جملے

کٹھن
زندگی کا سفر بہت کٹھن ہے۔

قابلیت
انسان کی قابلیت کا اندازہ اس کی کارکردگی سے لگایا جاتا ہے۔

فیصلہ
اسے اپنی اولاد کی بہتری کے لیے کٹھن فیصلہ کرنا پڑا۔

تفصیل
پولیس نے تمام واقعے کی تفصیل طلب کر لی۔

پرورش
ماں پوری جی جان سے اپنی اولاد کی پرورش کرتی ہے۔

مہارت
علینہ کو سلائی کڑھائی کے کام میں مہارت حاصل ہے۔

زبان شناسی: درست اعراب لگا کر تلفظ واضح کریں۔

اصول ۔ انتقال ۔ اہمیت ۔ تقاضا۔ مہارت
اُصُول ،اِنتِقَال ، اَہمیَّت ، تَقَاضا ، مَہَارَت

لفظوں کا کھیل:

دیے گئے سابقوں اور لاحقوں کی مدد سے دو دو الفاظ بنائیں۔

سابقے:
ان ان پڑھ ، ان دیکھا ، ان سنابد بد بو ، بد قسمت ، بد ترینبے بے پروا ، بے اولاد ،بے غیرت

لاحقے:
دان پان دان ، خاندانخانہ باورچی خانہ ، غسل خانہور جانور ، طاقتور

قواعد: وہ اسم جو کسی آواز کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال کیا جائے اسم صوت کہلاتا ہے۔ مثلاً

بلی کی آواز
میاؤں میاؤں

مرغی کی آواز
کٹ کٹ

مندرجہ ذیل اسمائے صوت کے متعلق بتائیں کہ وہ کن کی آوازیں ہیں:

ٹیں ٹیں
طوطا

کائیں کائیں
کوا

چوں چوں
چڑیا

ٹپ ٹپ
بارش

دھک دھک
دل کی دھڑکن

تخلیقی لکھائی:آپ کس انداز میں اپنے وطن یا ہم وطنوں کی خدمت کرنا چاہیں گے؟ ایک پیرا گراف لکھ کر بتائے۔
میں پڑھ لکھ کر ایک استاد بننا چاہتا ہوں۔ اس شعبے کو منتخب کرنے کا مقصد اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔ میں استاد بن کر بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کروں گا اور انھیں اس قابل بناؤں گا کہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ایک اہم کردار ادا کر سکیں۔ میں غریب بچوں کو بلامعاوضہ تعلیم دوں گا تاکہ وہ بھی ترقی کی دوڑ میں آگے بڑھ سکیں۔

آپ کی نظر میں حکیم سعید محمد شہید نے کیسی زندگی گزاری؟
حکیم میں سعید ںے ایک مثالی زندگی گزاری ان کی زندگی مسلسل کوشش و جدوجہد کا سبق دیتی ہے۔ انھوں نے اپنی تمام زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔

Leave a Reply

Ilmu علمو