Table of Contents
غزل – خواب کا سلسلہ نہیں معلوم – محمد امجد حسین
حال احوال
اصل نام محمد امجد قلمی نام امجد حسین ہے ۔ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور میں پیدا ہوئے ہیں۔میٹرک اور الف ایس سی تک تعلیم پہاڑ پور سے کی اور اس بعد بی ایس اردو گورنمنٹ کالج نمبر 01 ڈیرہ اسماعیل خان سے کیا۔۔۔ایم ایس اردو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے جاری ہے۔۔۔ بچپن سے ہی تخلیق کاری شوق تھا لیکن باقاعدہ آغاز بی ایس میں آ کر کیا۔ اپنی مزید تعلیم جاری رکھنے کے لیے اسلام آباد منتقل ہو گئے۔
کے دیار سخن سے آگاہ اور وابستہ رہیے۔Ilmu علموبابا
غزل
خواب کا سلسلہ نہیں معلوم
درد کا راستہ نہیں معلوم
غمِ دوراں ہو یا غمِ جاناں
مجھ کو اپنا پتہ نہیں معلوم
درمیانِ چراغ و موج ِ ہوا
جو بھی ہے مسئلہ نہیں معلوم
میرے دل نے جدائی کا صدمہ
کس طرح سے سہا نہیں معلوم
الجھنوں سے نکل سکوں کیسے
جب کوئی راستہ نہیں معلوم
حال دل کا بیان کیسے کروں
درد کا حاشیہ نہیں معلوم
دل سے دل تک حسین امجد کو
کتنا ہے فاصلہ نہیں معلوم
محمد امجد حسین
Khwab ka Silsila nhi maloom
Dard ka raasta nhi maloom
Gham-e-dorañ ho ya Gham-e-Janañ
Mujh ko apna ppata nhi maloom
Darmiyan-e-Charagh o Mouj-e-Hawa
Jo bhi hai mas’ala nhi maloom
Merey dil ny Judai ka sadma
Kis tarha sy saha nhi maloom
Uljhanoñ sy nikal sakooñ kesy
Jab koi Raasta nhi maloom
Haal dil ka bayan kesy karooñ
Dard ka Haashiya nhi maloom
Dil sy Dil tak Hussain Amjad ko
Kitna hai faasla nhi maloom
Muhammad Amjad Hussain
We offer you our services to Teach and Learn Languages, Literatures and Translate. (Urdu, English, Bahasa Indonesia, Hangul, Punjabi, Pashto, Persian, Arabic)
اس آرٹیکل کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں
اگر آپ کو اس آرٹیکل میں کوئی غلطی نظر آ رہی ہے۔ تو درست اور قابلِ اعتبار معلومات کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔ ہم درست معلومات کی ترسیل کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔
اگر آپ بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس کمیونٹی میں شامل ہو کر معلومات کے سلسلے کو بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔
واہ کیا کہنے