Table of Contents
ڈاکٹر رفعت چوہدری کی کتاب، پاکستان میں اقبال شناسی کے رجحانات۔ تبصرہ محمد تیمور خان
پاکستان میں اقبال شناسی کے رجحانات، ڈاکٹر رفعت چوہدری کی کتاب ہے جس پر محمد تیمور خان کا تبصرہ پیش خدمت ہے۔ ملاحظہ کیجیے ہمارا ویب صفحہ علمو۔
ڈاکٹر رفعت چوہدری محقق نقاد اور استاد شعبہ اردو ، جی سی یونیورسٹی سیالکوٹ ہیں ۔ زیر نظر کتاب آپ کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے ۔ جو آپ نے ڈاکٹر روبینہ ترین صاحبہ کی نگرانی میں مکمل کیا تھا ۔ اس کتاب میں آپ نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے فکر و فن ، ان کی ملی شاعری ، قومی ،مذہبی، روشن خیالی،ترقی پسندی ،فلسفیانہ اورصوفیانہ فکر ،ان تمام پہلوں کا جائزہ پیش کیا ہے ۔اس کتاب کو آپ نے پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔ پہلے باب میں ترقی پسند ی اور اقبالیات ہے ۔اس باب میں آپ نے اقبال کی ترقی پسند فکر کو دلائل سے نہ صرف ثابت کیا ہے ،بلکہ ترقی پسندوں کی اقبال پر تنقید کو بھی غلط ثابت کیا ہے کہ اقبال ترقی پسند تو ضرور تھے لیکن ضروری نہیں کہ وہ ترقی پسندوں کے ہرنظریے کو درست مانیں۔ دوسرے باب میں روشن خیال مکتبہ فکر اور اقبال ۔ اس میں مختلف شخصیات کی اقبال شناسی کا جائزہ پیش کیا ہے۔ جنہوں نے اقبال کے کلام اور فکر موضوع بنایا ۔ تیسرے باب میں پاکستان کے معروف اقبال شناسوں کی علامہ اقبال پر لکھی گئی کتب کا تجزیاتی جائزہ پیش کیا ہے ۔ چوتھے باب میں مذہبی اور سیاسی مکتبہ فکر ہے ۔ اس باب میں اقبال کے مذہبی اور سیاسی فکر کو موضوع بنایا گیا ہے۔ باب پنجم میں دیگر اہم اقبال شناسوں کی کتب کا تجزیہ پیش کیا ہے ۔ ان میں معروف اقبال شنا س رفیع الدین ہاشمی، خلیفہ عبدالحکیم، ایوب صابر، رحیم بخش شاہیں، تحسین فراقی، ڈاکٹر اسرار احمد، پروفیسرمحمد عثمان، سلیم احمد، محمد حنیف شاہد، اعجاز احمد شیخ، ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار، ڈاکٹر ارشاد شاکر اعوان، سید اسعد گیلانی کے فکر و فن پر بحث کی ہے۔ ڈاکٹر رفعت چوہدری نے ایک بہترین تحقیقی وتنقیدی کتاب لکھ کر اپنے آپ کو اقبال شناسی کی صف میں کھڑا کردیا ہے ۔ اس کے لیے آپ مبارک باد کی مستحق ہیں ۔ یہ کتاب کتابی دنیا پاکستان کے ارسلان رضا نے شائع کی ہے ۔ اقبال پر ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے والوں کے لیے یہ کتاب اہم حوالہ ثابت ہوگی۔
(تحریر : محمد تیمور خان)
We offer you our services to Teach and Learn Languages, Literatures and Translate. (Urdu, English, Bahasa Indonesia, Hangul, Punjabi, Pashto, Persian, Arabic)
اس آرٹیکل کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں
اگر آپ کو اس آرٹیکل میں کوئی غلطی نظر آ رہی ہے۔ تو درست اور قابلِ اعتبار معلومات کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔ ہم درست معلومات کی ترسیل کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔ Ilmu علموبابا
اگر آپ بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس کمیونٹی میں شامل ہو کر معلومات کے سلسلے کو بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔