یومِ مزدور – رانا سجاد

یومِ مزدور – رانا سجاد

Youm-e-Mazdoor - Rana Sajjad (Labour-Day) یومِ مزدور - رانا سجاد
Youm-e-Mazdoor – Rana Sajjad (Labour-Day) یومِ مزدور – رانا سجاد

 یہ دشتِ بیاباں خشک ہواؤں کا مسکن تھا ۔ سکوت کی دیوی جمود کی چادر پھیلائے بیٹھی تھی۔ صحرا کی خشک ریت پیاس سے نڈھال ہو رہی تھی اور دنیا کی ہر شے سبز رنگ کی رعنائیوں سے غافل تھی ۔ تب کہیں ” کُن ” کی صدا آئی اور روئے زمین پر مزدور کا جنم ہوا جس نے من کی گاگر سے لہو کے جام چھلکائے اور ریت کے خشک ذروں پر وار دیے۔ تب کہیں ریت کے ذروں کے ہونٹوں سے مسکراہٹ کی کرنیں پھوٹیں اور پہاڑوں نے سبز رنگ کی چادر اوڑھ لی ۔ چرند پرند اور انسان بانجھ پن سے آزاد ہوئے اور معطر فضاؤں میں خوشی کے نغمے گانے لگے ۔ پر افسوس کہ چند زمینی خداؤں نے اس مزدور کی شریانوں میں ایسا زہر بھر دیا کہ وہ سانس لینا بھی بھول گیا ۔ کہ ان زمینی خداؤں نے پیرس کی گلیوں میں مزدور کی کھال ادھیڑ کر اس کو اصطبل کی زینت بنایا ۔ گوری چمڑی نے اس کے حق مانگنے پر اس کے خوابون کا گلا گھونٹ دیا اور اس کے ارمانوں کو خوف کے پھندے پر لٹکا دیا اور بنگال کی دھرتی کے بیٹوں کو بھوک جیسے عفریت کے سپرد کر دیا ۔ لیکن  ظالم یہ بھول گئے کہ جس دن اس مزدور نے اپنا حق مانگا اس دن سرمایہ دار کا سر اور مزدور کا پاؤں ہو گا   کہ سرخ پرچم لہرائے گا ا انسانیت راج کرے گی باطل مٹ جائے گا  دنیا پر مزدوروں کی حکومت قائم ہو گی جو اپنی زنجیروں سے قفس کے سبھی باب توڑ ڈالیں گے اور افریقہ کے جنگلوں سے لے کر گلگت کے پہاڑوں تک سرخ علم بلند کر کے یہ نعرہ لگائیں گے :

جبر کے اندھیروں میں زندگی گزاری ہے
اب سحر جو آئے گی وہ سحر ہماری ہے

تحریر: رانا سجاد

Ilmu علموبابا کے ساتھ وابستہ رہیئے ۔

We offer you our services to Teach and Learn Languages, Literatures and Translate. (Urdu, English, Bahasa Indonesia, Hangul, Punjabi, Pashto, Persian, Arabic)

اس آرٹیکل کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں


اگر آپ کو اس آرٹیکل میں کوئی غلطی نظر آ رہی ہے۔  تو درست اور قابلِ اعتبار معلومات کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔ ہم درست معلومات کی ترسیل کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔

اگر آپ بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس کمیونٹی میں شامل ہو کر  معلومات کے سلسلے کو بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔ 

 

Follow us on

Leave a Reply

Ilmu علمو