سبین علی کے افسانوں کا مجموعہ گل مصلوب

سبین علی کے افسانوں کا مجموعہ گل مصلوب

گل مصلوب، سبین علی کا افسانوی مجموعہ ہے۔ اِس آرٹیکل میں سبین علی کے افسانوں کا مجموعہ گل مصلوب کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ مزید معلومات اور تبصروں کے لیے ملاحظہ کیجیے ہماری ویب سائیٹ علمو۔

سبین علی کے افسانوں کا مجموعہ گل مصلوب
سبین علی کے افسانوں کا مجموعہ گل مصلوب

سبین علی بنیادی طور پر نقاد ہیں اور ایک ادبی جریدے  دیدبان کی مدیرہ ہیں۔ آپ کے تنقیدی مضامین مختلف رسائل اور ویب سائٹس پر شائع ہوتے ہیں    ۔ گل مصلوب آپ کا پہلا افسانوی مجموعہ ہے ۔ اس مجموعے میں آپ کے 22 افسانے شامل ہیں  ۔ سبین علی نے اپنے افسانوں میں سماجی مسائل  ، فردیت  ، تنہائی ، بےزاری ، عالمگیریت،  فرسودہ روایات اور خواتین کے ساتھ نا روا سلوک کو موضوع بنایا ہے ۔ خواتین کے خلاف معاشرتی جبر کے خلاف آواز اٹھاتی ہیں ۔ آپ نے اپنے افسانوں میں استعارات اور علامت کے ذریعے اظہا کیا گیا ہے۔

افسانہ ان ٹیوشن ایک مظلوم عورت کی کہانی ہے ، جس کو اس کے گھر والے ، اس کے شوہر سے طلاق دلاوا دیتے ہیں اور اس کا بچہ بھی ضائع کروا دیتے ہیں  ۔ یہ افسانہ اس عورت کا نوحہ ہے ، کہ کس طرح انسان کی تخلیق جو اتنے کرب سے وجود میں آتی ہے اور اسے کچرے کے ڈھیر میں ڈال دیا جاتا ہے  ۔ یہ افسانہ سبین علی کی تانیثی فکر کا آئینہ دار ہے۔ افسانہ ایتھنے اور سموں والی میں جدید ٹیکنالوجی کی طرف اشارہ ہے ، کہ اس کی آمد کے ساتھ پرانی تہذیبی روایات کو کس طرح ختم کیا گیا ہے۔ صدیوں پرانے کلچر کو منٹوں میں ختم کردیا گیا ہے ۔ لکھتی ہیں کہ 

ہر صبح  ایک نیا دن نئی امید کے ساتھ طلوع ہوتا اور اسی نئی امید کو لے کر جب سموں نے دن کا آغاز کیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ بستی کے سب گھروں سے سب چرخے غائب ہیں اور دستکاریوں سے سب کھڈیاں اکھاڑ لی گئی ہیں، اگرچہ چرخہ کاتنے کے لیے سب انگلیاں تو سلامت تھیں مگر چرخے غائب تھے۔

افسانہ گگڑی  ایک ایسی عورت کی کہانی ہے جو اپنی جوانی میں بیوہ ہوجاتی ہے اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے ایک بھینسوں کے باڑے میں کام کرتی ہے اور کس اذیت کی زندگی گزارتی ہے اور پھر فالج کا حملہ اس کی ایک دن جان لے لیتا ہے۔    سبین علی کے افسانوں میں موجودہ سماج کی بھر پور عکاسی کی گئی ہے ۔ اس لیے ان کے افسانوں کے کردار  معاشرے کے جیتے جاگتے کردار ہیں  یقیناً   مجموعہ گل مصلوب اردو افسانے میں مفید اضافہ ثابت ہوگا۔

(تحریر :محمد تیمور خان  ایم فل اسکالر اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد)

 

We offer you our services to Teach and Learn Languages, Literatures and Translate. (Urdu, English, Bahasa Indonesia, Hangul, Punjabi, Pashto, Persian, Arabic)

اس آرٹیکل کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں


اگر آپ کو اس آرٹیکل میں کوئی غلطی نظر آ رہی ہے۔  تو درست اور قابلِ اعتبار معلومات کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔ ہم درست معلومات کی ترسیل کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔ Ilmu علموبابا

اگر آپ بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس کمیونٹی میں شامل ہو کر  معلومات کے سلسلے کو بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔

 

Follow us on

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
Ilmu علمو
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x