لغوی اور اصطلاحی معانی میں فرق

لغوی اور اصطلاحی معانی میں فرق

یہ سوال طلباء کے لیے ابتدا میں مشکل کا باعث ضرور بنتا ہے کہ آخر لغوی اور اصطلاحی معانی یا مفہوم میں آخر فرق کیا ہوتا ہے۔ اور کس بنیاد پر یہ دونوں معنی ایک دوسرے سے  مختلف ہوتے ہیں۔ اور یہ کہ کسی بھی لفظ کے دو مختلف ، یعنی لغوی اور اصطلاحی معنی بنانے کی ضرورت پیش ہی کیوں آتی ہے۔  اس آرٹیکل میں ہم “لغوی اور اصطلاحی معانی میں فرق” کو جاننے اور سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ مزید جاننے کے لیے ملاحظہ فرمائیے علمو ڈاٹ پی کے۔

لغوی اور اصطلاحی معانی میں فرق
لغوی اور اصطلاحی معانی میں فرق

کسی بھی لفظ کو ایک سے زیادہ معنوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کسی بھی لفظ کے لغوی یا لفظی، اصطلاحی، مرادی، تہذیبی معانی وغیرہ ہو سکتے ہیں۔ لفظ مقام، شعبے، جملے، پس منظر، تہذیب، وغیرہ کے اعتبار سے الگ الگ معانی دیتا ہے۔  یہ بولنے، سننے اور سمجھنے والے پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ کسی لفظ کو کن معنوں میں استعمال کرتا ہے، اور اُس کے کیا معانی اخذ کرتا ہے۔  لیکن پھر بھی لفظ اور معانی کا رشتہ کیا ہوتا ہے؟ عام اور آسان الفاظ میں کہیں تو لفظ اور معانی کا وہی رشتہ ہوتا ہے جو جسم اور روح کا ہوتا ہے۔ لفظ وجود ہے، جبکہ معنی اُس کی قوت۔ بغیر معنی کے لفظ کے ہونے کا کوئی فائدہ نہیں، اور نہ ہی بے معنی لفظ بنانے کا کوئی فائدہ ہے۔  اسی لیے ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا میں تقریباً99.99فیصد الفاظ معنی رکھتے ہیں۔

جیسا کہ ذکر ہوا کہ کوئی بھی لفظ کئی کئی طرح کے معانی رکھتا ہے۔ اِنہی معنوں میں سے ایک لغوی اور ایک اصطلاحی معانی بھی ہے۔ لغوی معانی یا لفظی معانی، بنیادی طور پر  وہ معانی ہے جو لغت میں پایا جائے۔ یعنی کسی بھی لفظ کی اصل،  اُس کے استعمال کا برتنے کا طریقہ، اُس کی تذکیر و تانیث ، قواعد کے اعتبار سے اُس کی نوعیت وغیرہ کے متعلق معلومات ہوتی ہیں۔ یہاں یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ کوئی لفظ کس زبان سے آیا اور اُسے کس کس معانی میں استعمال کیا جاتا ہے۔

جبکہ اگر اصطلاحی معانی کو دیکھا جائے، تو اُس کی مختصراً تعریف یہ کی جا سکتی ہے کہ کسی لفظ کو کسی خاص علم میں کن معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے، یا یہ کہ کسی لفظ کو کوئی خاص علم والے جن معنوں میں استعمال کریں ، وہ معانی اصطلاحی معانی ہو گا۔

یہاں ہم اس فرق کو چند مثالوں سے ثابت کرنے کی کوشش کریں گے تا کہ بات مزید واضح ہو جائے۔  ہم لفظ “نظم” بکثرت استعامل کرتے ہیں۔ اس لفظ کا لغوی معنی “ترتیب میں ہونا” ہے۔ لیکن مختلف علوم میں اس اصطلاح کے معنی مختلف ہو جاتے ہیں۔ ادبیات ِ اُردو میں یہ لفظ، شاعری کے معنوں میں آتا ہے اور اس کا متضاد لفظ “نثر” کو سمجھا جاتا ہے۔
 ادبی اصطلاح میں نظم کا مطلب شاعری ہو گی۔ اسی طرح ادب کی ذیلی شاخ شاعری میں لفظ نظم، ایک خاص قسم کی شاعری کے لیے استعمال ہو گا۔ ایسی شاعری جو کیس خاص عنوان کو نبھا رہی ہو، اور اس کا متضاد غزل کو لیا جاتا ہے۔
اس کے ساتھ اگر عمومی طور پر اس لفظ کے معنوں پر غور کیا جائے تو ، عام حالت میں سماجی علوم کے ماہرین کے ہاں، نظم کا لفظ، ضبط کے ساتھ استعمال ہو کر ایک نئی اصطلاح بن جاتا ہے۔ اور اس اصطلاح، نظم و ضبط کا مطلب “ثقافت اور زندگی کے اصولوں کی پابندی” ہوتا ہے۔

اس مثال سے بات واضح ہو جانی چاہیے، تا ہم مذید وضاحت کے لیے ایک اور مثال پیش خدمت ہے۔
لفظ “مثلث” کے معانی ہیں “تین والی” شے۔ اردو شاعری کے علم میں  مثلث اُس نظم کو کہیں گے کہ جہاں ہر بند تین مصرعوں پر مشتمل ہو گا۔ جبکہ ریاضی کے علم میں  اس اصطلاح سے مراد “تین کونوں والی شکل ہوتی ہے۔
نیز اسی طرح لفظ “مرکب” کی اصطلاح کو اردو زبان و قواعد میں  لفظوں کے مجموعے کے طور پر استعمال کیا جائے گا ، جبکہ کیمیا کے علم میں یہ اصطلاح کیمیائی مرکبات کے لیے مستعمل ہو گی۔
اسی طرح ہمارے پاس بے تحاشہ الفاظ (مثلاً حلقہ، بیانیہ، صلوۃ، حج، رو، مجاز، چوب وغیرہ )موجود ہیں جو  لغوی اعتبار سے مختلف ہیں اور اصطلاحی معنی مختلف پیش کرتے ہیں۔
سو یوں ہر علم ، شعبہ اور صورت حال طے کرتی ہے کہ کسی لفظ کے کیا کیا معنی ہو سکتے ہیں۔

 

(تحریر: علی حسین زیدی)

 

We offer you our services to Teach and Learn Languages, Literatures and Translate. (Urdu, English, Bahasa Indonesia, Hangul, Punjabi, Pashto, Persian, Arabic)

اس آرٹیکل کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں


اگر آپ کو اس آرٹیکل میں کوئی غلطی نظر آ رہی ہے۔  تو درست اور قابلِ اعتبار معلومات کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔ ہم درست معلومات کی ترسیل کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔ Ilmu علموبابا

اگر آپ بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس کمیونٹی میں شامل ہو کر  معلومات کے سلسلے کو بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔

 

Follow us on

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
Ilmu علمو
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x