ناول: تعارف، ہئیت اور اجزا

ناول: تعارف، ہئیت اور اجزا

ناول کی تعریف، ساخت اور اجزائے ترکیبی

ناول کیا ہے؟

       ناول اطالوی زبان کے لفظ “نوویلا” سے اخذ کیا گیا ہے۔جس کے معنی  انوکھا، عجیب، نرالہ یا نئی بات کے ہیں۔ اصطلاح میں ناول وہ کہانی ہے جس کا موضوع مکمل اور حقیقی انسانی زندگی ہو۔ ناول وہ صنف سخن ہے جو  کسی خاص زمان و مکان میں رہتے ہوئےاس ماحول کی حقیقی زندگی کاعکس اور مکمل فلسفہ مربوط نثری قصّے کی  صورت میں پیش کرے۔

ناول تعارف، ہئیت اور اجزا
ناول تعارف، ہئیت اور اجزا

اردو ناول کی ابتداء

یہ صنف اردو ادب میں انگریزی ادب  سے وارد ہوئی۔اس سے پہلےبھی اردو میں کہانی کی روایت موجودہے۔ لیکن طویل داستانوں اور قصوں کی صورت میں جن کی فضا ء طلسماتی اورطلسم ہوش ربا ہے۔ وقت جوں جوں آگے سرکتا گیا زندگی کی رفتار بڑھتی گئی اور انسان مصروف ہوتا گیا۔اس مشینی دور کے انسان کے لیے ان مافوق الفطرت  قصوں سے حظ اٹھانا مشکل  ہو گیا۔بدلتی ہوئی اخلاقیات اور پیداواری رشتوں کے باعث صنف ناول کو مقبول ِعام حاصل ہوا۔ وقت کے ساتھ داستان کی ضرورت ختم ہوتی گئی اور جدیدیت زدہ عقلی شخص ناول کی طرف مائل ہوتا گیا۔

 

ناول کے اجزاء

ناول کی کہانی چھوٹے چھوٹے مربوط واقعات کی مدد سے قاری کو ایک زمان و مکان سے دوسرےمگر مصنوعی لفظی زمان و مکان میں لے جاتی ہے۔جہاں قاری خود کو ایک نئی دنیا  اور حیرت انگیز فضاء میں محصور پاتا ہے ۔ وہ اس ماحول کے مسائل کو بھی محسوس کرتا ہے۔ناول کسی مقصد کے تحت لکھا جاتا ہے یعنی اس میں انسانی مسائل کو موضوع بنایا جاتا ہے۔

حقیقت نگاری ناول کا ایک ضروری جزو ہے۔ناول میں ادب برائے ادب اور ادب برائے زندگی دونوں طرح کے عناصر موجود ہوتے ہیں۔

ناول معاشرے کا صحیح عکس اسی وقت بنے گا جب اِس میں انسانی اقدار کی ہوند تاریخی صورت میں نظر آئے گی۔ناول ایک مخصوص عصری شعور کا نام ہےیعنی جس رخ کی زندگی ہو گی۔ ناول اس رخ کا فلسفہ ِحیات ہو گا۔

ناول کی ابتداء نکتہ آغاز سے ہوتی ہےپھر نکتہ عروج اور پھر زندگی کی طرح نکتہ انجام کوپہنچتا ہے۔ ناول نکتہ عروج کی طرف   بڑھتا ہے تومسائل کی وجہ سے الجھاؤ شدت اختیار کرتا جاتاہے ۔ کلائیمکس  کے بعد مسائل کے حل کے ذریعے سلجھاؤ کی راہ اختیار کی جاتی ہےاور کہانی انجام کو پہنچتی ہے۔ حقیقی کہانی، پلاٹ، کردارنگاری، ماحول، مکالمہ نگاری، منظر نگاری، اسلوب اور جزیات نگاری ناول کے اہم اجزائے ترکیبی ہیں۔

موضوعات کا براہ راست اثر پلاٹ پر پڑتا ہےکیونکہ جس قدر مسائیل قصوں میں فطری انداز سے بیان ہوتے ہیں پلاٹ اتنا ہی چست ہوتا ہے۔پلاٹ کو ہم وہ سانچہ کہہ سکتے ہیں کہ جس کی بدولت واقعات مل کر مسئلے کے سلجھاؤ تک پہنچتے ہیں۔ اگر ناول عمارت ہے تو پلاٹ اس کا ڈھانچہ ہے۔

ناول کی کہانی کرداروں کی مدد سے آگے بڑہتی ہےاور کردار کہانی کےذریعے بیان ہوتے ہیں ۔مصنف کے تخلیق کردہ یہ کردار  مختلف نوعیت کے ہوتے ہیں مثلاً مرکزی کردار،ثانوی کردار،طفیلی کردار،ذیلی کردار،نسائی کردار،اورمضحک کردار، وغیرہ۔

ناول میں کردار نگاری جتنی اچھی ہو گی اتنا ہی ناول عمدہ ہو گا۔ایک کرداردوسرے کردار سے جو بات چیت کرتا ہے اسے مکالمہ کہتے ہیں۔مکالمہ نگاری ناول کا اہم جزو ہے اورکرداروں کے مسائل اِس کے ذریعے قاری پر کھلتے ہیں۔مسائل کی وجہ سے پیدا ہونے والا الجھاؤ کسی تہذیب ومعاشرت کا عکاس ہوتا ہے۔

تہذیبی و معاشرتی  زندگی کے خدو خال کو لفظوں میں دکھانے کے لیے منظر نگاری بہت ضروری ہے۔اور اِس سارے قصے میں رنگ بھرنے کا کام جزیات نگاری کرتی ہے۔ ناول اپنے عصر کے  تہذیبی ،معاشی ،معاشرتی اور سماجی رسم و رواج کی تصویر ہوتاہے۔اسلوب سے مراد مصنف کا طرزِ تحریر ہے۔

اس کا اسٹائل  جس کی مدد سے وہ قاری کو متوجہ کرتا ہے۔ ناولوں کے اسالیب  موضوع  اور منشائے مصنف کے مطابق داستانوی، افسانوی، تاریخی، نفسیاتی اور فکری وغیرہ ہوتے ہیں۔

 

ناول کی اقسام

ناول کی کہانی ہی ناول کے موضوع کا تعین کرتی ہے۔ موضوعاتی طور پر کوئی ناول  فکری، اصلاحی، اخلاقی، معاشرتی، سماجی، سیاسی، تہذیبی، رومانوی یا مذہبی وغیرہ ہو سکتا ہے۔ایک کہانی ایک سے زیادہ موضوعات کو بھی سمو سکتی ہے۔

(تحریر : عدنان ریاض)

 

We offer you our services to Teach and Learn Languages, Literatures and Translate. (Urdu, English, Bahasa Indonesia, Hangul, Punjabi, Pashto, Persian, Arabic)

اس آرٹیکل کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں

اگر آپ کو اس آرٹیکل میں کوئی غلطی نظر آ رہی ہے۔  تو درست اور قابلِ اعتبار معلومات کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔ ہم درست معلومات کی ترسیل کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔

اگر آپ بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس کمیونٹی میں شامل ہو کر  معلومات کے سلسلے کو بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔

 

Follow us on

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
Ilmu علمو
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x