پاکستان میں چلتی تیز ہواؤں کا سلسلہ

پاکستان میں چلتی تیز ہواؤں کا سلسلہ

گزشتہ چند دنوں سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں انتہائی تیز ہواؤں کے چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان ہواؤں کی رفتار کم و بیش ساٹھ  کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ ہواؤں کا یہ سلسلہ اسلام آباد، راولپنڈی ، پشاور ،کوئٹہ سمیت  ملک کے بیشتر علاقوں میں موجود ہے۔

پاکستان میں چلتی تیز ہواؤں کا سلسلہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چلنے والی ان تیز ہواؤں کی وجہ ، بحرِ ہند میں آنے والے طوفان اور بگولہ ہے۔  اس بگولے اور تیز ہواؤں کی وجہ  سے  چلنے والی خشک ہوائیں،  اشیا میں ساکن برقی چارج   پیدا ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ ہونے والی حالیہ بارشوں کے باعث بھی ہوائی دباؤ میں  بھی فرق پڑا ہے۔  بارشوں کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخوا کے علاقوں کے درجہ حرارت میں بہت زیادہ فرق پڑنے کی وجہ سے بھی ان ہواؤں کی رفتار میں شدت آ رہی ہے۔

یہ ہوائیں خشک جلد، ہونٹ کے پھٹنے ، ناک سے خون آنے، اور گلے کی خراش کا باعث بننے  کا باعث بن رہی ہیں۔ ماہرین کی رائے ہے کہ اس دوران تمام رہائشی احتیاطی تدابیر اپنائیں اور اس کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھتے ہوئے، زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، جلد پر لوشن اور دیگر مائعات لگائیں،  اور  بھاپ بھی لیں۔

یہ ہوائیں جہاں صحت کو متاثر کر رہی ہیں، وہیں شہروں کے بڑے سائن بورڈز اڑانے کے ساتھ، دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا  رہی ہیں۔  خیبر پختونخوا  میں ان ہواؤں کے سبب تباہی، نیز بجلی کے کھمبے گر جانے سے صوبائی سطح پر بیشتر علاقوں کو بجلی کی بندش کا سامنا کر پڑا ہے۔ قبائلی علاقوں بالخصوص قلعہ جمرود سے متصل علاقوں میں بجلی کی بندش سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ماہرین  کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ  تین اور چار  یا اپریل تک اسی شدت سے جاری رہنے کا خدشہ ہے اور اس کے بعد کمی کی توقع کی جا سکتی ہے۔

 

We offer you our services to Teach and Learn Languages, Literatures and Translate. (Urdu, English, Bahasa Indonesia, Hangul, Punjabi, Pashto, Persian, Arabic)

اگر آپ کو اس آرٹیکل میں کوئی غلطی نظر آ رہی ہے۔  تو درست اور قابلِ اعتبار معلومات کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔ ہم درست معلومات کی ترسیل کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔

اگر آپ بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس کمیونٹی میں شامل ہو کر  معلومات کے سلسلے کو بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔

 

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
Ilmu علمو
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x