ڈاکٹر کامران شہزاد کی مرتبہ کتب “مشرف عالم ذوقی کا فکشن” پر تبصرہ – از محمد تیمور خان

ڈاکٹر کامران شہزاد کی مرتبہ کتب “مشرف عالم ذوقی کا فکشن” پر تبصرہ – از محمد تیمور خان

مشرف عالم ذوقی مابعد جدید فکشن نگار تھے۔ مشرف عالم ذوقی ایسے لکھاری تھے جن کے 14 ناول اور افسانوں کے 8 مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔ وہ کالم نگار بھی تھے ۔ مابعد جدید معاشرتی صورت حال میں آپ کا قلم نئے مسائل کواجاگر کرتا ہے۔
Ilmu علموبابا

ڈاکٹر کامران شہزاد کی مرتبہ کتب "مشرف عالم ذوقی کا فکشن" پر تبصرہ - از محمد تیمور خان
ڈاکٹر کامران شہزاد کی مرتبہ کتب “مشرف عالم ذوقی کا فکشن” پر تبصرہ – از محمد تیمور خان

ڈاکٹر محمد کامران شہزاد کا شمار  اہم معاصر نقادوں میں  ہوتا ہے ۔اردو فکشن آپ کی دل چسپی کا موضوع ہے ۔ اردو ناولوں میں مزاحمتی رحجانات پر پی ایچ ڈی کر چکے ہیں ۔ جہ کہ ایک بڑا موضوع یے اس سے پہلے فکشن اور تنقید کا تازہ اسلوب، محمد حمید شاہد کے فکشن پر تنقیدی کتاب تحریر کرچکے ہیں  ۔ “مشرف عالم ذوقی کا فکشن “ان کی نئی مرتب کردہ کتاب ہے ۔ ڈاکٹر کامران شہزاد کا مشرف عالم ذوقی کے ساتھ گہرا تعلق تھا ۔ یہ کتاب انھوں نے ذوقی صاحب کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے دارِ فانی سے کوچ کر جانے کے بعد تحریر کی ہے ۔ اُن کی یہ کتاب  اپنے موضوع کے اعتبار سے فکشن پر ایک اہم تنقیدی کتاب شمار کی جا سکتی ہے ۔ اس تنقیدی کتب میں انھوں نے مختلف نقادوں کے مضامین کو جمع کیا ہے جو کہ ایک مشکل کام ہے ۔ لیکن ڈاکٹر کامران شہزاد نے اِسے احسن طریقے سے سر انجام دیا ہے ۔مشرف عالم ذوقی کو معاصر ناول نگاروں میں ایک خاص مقام حاصل تھا۔ اُن کے فکشن میں تاریخ وتہذیب، معاشرتی جبر،مذہبی انتہا پسندی،  جدیدیت اور مابعد جدیدیت  اور نئے  نئے تکنیکی تجربات ملتے ہیں۔      کتاب کا مقدمہ نامور نقاد اور فکشن نگار محمد حمید شاہد نے لکھا ،جس میں انھوں نے ذوقی صاحب کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔اس کتاب میں چوبیس مضامین ہیں   ،جن میں  علی احمد فاطمی  ،محمد حمید شاہد، محمد حامد سراج ،اقبال خورشید، ڈاکٹر مشاق احمد ،رحمان عباس، ڈاکٹر جمیل حیات، ڈاکٹر نعیمیہ بی بی، سیمن کرن، ڈاکٹر پرویز شہریار، حمید قیصر، یونس خان، ڈاکٹر صالح صدیقی، عمران عاکف، ڈاکٹر نازیہ پروین، محمد آصف، عبداللہ عتیق غوری، آمنہ نایاب، اور ڈاکٹر کامران شہزاد کے مضامین شامل ہیں  ۔ڈاکٹر کامران شہزاد نے ایک بہترین کتاب مرتب کر کے حق ادا کردیا ۔ یہ کتاب ادب کے قارئین کو ضرور متاثر کرے گی یہ کتاب مثال پبلشرز فیصل آباد نے شائع کی ہے۔

(تحریر :محمد تیمور خان  ایم فل اسکالر اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد)

 

We offer you our services to Teach and Learn Languages, Literatures and Translate. (Urdu, English, Bahasa Indonesia, Hangul, Punjabi, Pashto, Persian, Arabic)

اس آرٹیکل کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں


اگر آپ کو اس آرٹیکل میں کوئی غلطی نظر آ رہی ہے۔  تو درست اور قابلِ اعتبار معلومات کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔ ہم درست معلومات کی ترسیل کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔ Ilmu علموبابا

اگر آپ بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس کمیونٹی میں شامل ہو کر  معلومات کے سلسلے کو بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔

 

Follow us on

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
Ilmu علمو
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x