افسانہ تعریف اور خصوصیات – افسانہ کیا ہے – افسانہ کی تعریف

افسانہ تعریف اور خصوصیات – افسانہ کیا ہے – افسانہ کی تعریف

عام طور پر بہت سے عام لوگ ، افسانہ کے معانی سمجھنے میں غلطی کرتے ہیں۔ ان کی نظر میں کوئی بھی عام کہانی یا قصہ افسانہ ہو سکتا ہے۔ نیز  یہ کہ گانوں، گیتوں اور شاعری میں استعمال کی وجہ سے بھی  عام عوام کے لیے یہ لفظ دیگر معنوں میں استعمال ہونے لگا ہے۔   لیکن اگر ادبِ عالیہ یا لیٹریچر کے علم کی رو سے دیکھا جائے تو افسانہ ایک خاص نوعیت ، حالت، تاثر اور مزاج رکھنی والی ادبی صنف ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں افسانہ تعریف اور خصوصیات – افسانہ کیا ہے – افسانہ کی تعریف ممکنہ طور پر کیا کی جا سکتی ہے۔ مزید معلومات کے لیے ہماری ویب سائٹ علموبابا کو ملاحظہ فرماتے رہیے۔

افسانہ تعریف اور خصوصیات - افسانہ کیا ہے - افسانہ کی تعریف

افسانہ تعریف اور خصوصیات – افسانہ کیا ہے – افسانہ کی تعریف

اس کی تعریف مختلف دانش وروں  اور ادب کے ماہرین نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں کی ہے۔ جن میں لفظیات کا فرق تو نظر آ ہی جاتا ہے، لیکن بیا کی جانے والی شے ایک سی ہی نظر آتی ہے۔ ادبی اصطلاح کے مطابق ،  مختصر افسانہ قصے کی وہ شکل ہے جس کی بنیاد کوئی ایک جذبہ، احساس، تاثر یا واقعہ ہوتا ہے اور اسے کم سے کم لفظوں میں مناسب انداز بیان میں بیان کر دیا جاتا ہے۔ اس کے لیے انگریزی زبان میں “شارٹ اسٹوری” کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ شارت اسٹوری کے لفظ کے استعمال سے واضح ہوتا ہے کہ یہ “اسٹوری” سے مختلف چیز ہے، یعنی افسانہ ، اسٹوری یا کہانی  نہیں ہوتی۔ اس کے کچھ اپنے مخصوص معیارات ہیں، جس کی بنیاد پر یہ  ادب کی ایک خاص صنف بن کر سامنے آئی ہے۔

دوسرے الفاظ میں اس کی عمومی اور مختصر تعریف یوں بھی کی جاتی ہے  کہ
مختصر وقت میں پڑھی جانے والی کہانی کو افسانہ کہا جاتا ہے

سید وقار عظیم نے افسانے کی تعریف یوں بیان کی ہے
مختصر افسانہ ایک ایسی مختصر داستان کو کہتے ہیں کہ جس میں ایک خاص کردار ، ایک خاص واقعہ، ایک تجربہ، یا کسی خاص تاثر کی وضاحت کی گئی ہو۔ نیز اس کے پلاٹ کی تفصیل اس قدر منظم ہو کہ اس سے تاثر کی وحدت نمایاں ہو۔ افسانہ عصری قدروں کی ترجمانی کرتا ہے

موپساں کے مطابق
ایک ایسی کہانی جسے ہم آدھ گھنٹے سے لے کر دو گھنٹوں تک پڑھ سکیں

سید احتشام حسین نے اس کی تعریف کچھ اس طرح کی ہے کہ
افسانہ اس مختصر کہانی کو کہتے ہیں کہ جو ایک ہی نشست میں پڑھی جا سکے۔

ڈاکٹر انور سدید کے مطابق
افسانہ انسانی مسرت یا انسانی دکھ کو ہی پیش نہیں کرتا بلکہ اس فطرت کو بھی منعکس کرتا ہے جو نائب الہٰی کو خدا کی طرف سے ودیعت ہوئی ہے۔

ڈاکٹر ابواللیث کے مطابق
اس سے (مختصر افسانہ) مراد نثر میں ایک مختصر سا وہ قصہ ہے جس میں زندگی کے کسی ایک پہلو کو بے نقاب کیا گیا ہو۔

پروفیسر انور جمال  افسانے کے متعلق کہتے ہیں کہ
افسانہ اصطلاحا ً اردو ادب کی نثری صنف ہے جس میں قصہ، واقعہ، کہانی، حقیقت کا نقیض، جھوٹ، جھوٹی کہانی یا بات کو زیبِ داستاں کے لیے بڑھانا مقصود ہوتا ہے

مختلف ماہرین کی جانب سے پیش کردہ ان تمام  تعریفات کی روشنی میں ہم افسانے کی نوعیت، ہئیت، صورت، قسم، مقام  اور منصب کا آسان الفاظ میں تعین کرنے کی کوشش کریں گے۔ بالکل سادہ اور آسان الفاظ میں کہا جائے تو افسانہ ایک ایسی مختصر کہانی کو کہتے ہیں، جس میں انسان کی حقیقی زندگی کا کوئی ایک پہلو اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ یوں بیان ہو، کہ اس میں وحدتِ تاثر کے ذریعے پورے قصہ ایک رکن کی مانند نظر آئے۔

ادب نہ جاننے والے افراد اور طلبا کے لیے، ان تمام پہلوؤں کو یکجا کر کے، مزید آسان اور عام فہم تعریف ، افسانے کی خصوصیات  کے بیان کے ذریعے واضح کی جاتی ہے۔  اس کے مطابق ہم یہ کہیں گے کہ
افسانہ کا لفظی معنی “جھوٹی بات” کہنے کے ہیں۔ اس کے لیے انگریزی میں ، “شارٹ اسٹوری” کی اصطلاح متبادل کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔  یہ ایک مختصر نثری قصہ یا واقعہ ہوتا ہے، جو کہ حقیقت میں رونما نہیں ہوا ہوتا، لیکن یہ انسان کی حقیقی زندگی کے قریب تر ہو سکتا ہے۔ مختصر ہونے کی وجہ سے اس  میں انسانی زندگی کے کسی ایک پہلو پر یوں روشنی ڈالی جاتی ہے،  کہ قصے کے اختتام پر وہ اپنا ایک مجموعی تاثر  برقرار رکھ سکے۔

 

We offer you our services to Teach and Learn Languages, Literatures and Translate. (Urdu, English, Bahasa Indonesia, Hangul, Punjabi, Pashto, Persian, Arabic)

اس آرٹیکل کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں


اگر آپ کو اس آرٹیکل میں کوئی غلطی نظر آ رہی ہے۔  تو درست اور قابلِ اعتبار معلومات کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔ ہم درست معلومات کی ترسیل کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔

اگر آپ بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس کمیونٹی میں شامل ہو کر  معلومات کے سلسلے کو بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔

 

Follow us on

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
Ilmu علمو
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x