ہسٹری آف ڈھڈی پھپھرہ (جہلم)از آکاش علی مغل

ہسٹری آف ڈھڈی پھپھرہ (جہلم)از آکاش علی مغل

 

۱۹۳۷ سے پہلے ڈھڈی پھپھرہ کا پرانا نام “نتھیاں”تھا بعد ازاں یعقوب نے اس کا نام بدل کر اپنی محبوبہ کے گاؤں اور اس کی ذات کو ملا کر “ڈھڈی پھپھرہ”رکھ دیا۔ڈھڈی دراصل سکینہ کے گاؤں کا نام تھا جو قیام پاکستان کے بعد مشرقی پاکستان کا حصہ بنا اور پھپھرہ سکینہ کی زات تھی اور انہیں دو کی بنیاد پر “نتھیاں”کا نام بدل کر ڈھڈی پھپھرہ رکھا گیا ہے۔ اس طرح نتھیاں کی الگ پہچان ہوگئی اور ڈھڈی پھپھرہ کی الگ۔۔۔علاقہ ڈھڈی پھپھرہ کی تاریخ کے بارے میں اور بھی قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ کوئی ساتھ بہن بھائی تھے اور انہی بہن بھائیوں کے نام پر ڈھڈی پھپھرہ،نتھیاں،سمن وال،واڑہ پھپھرہ وغیرہ گاؤں کے نام رکھے گئے ہیں۔

ہسٹری آف ڈھڈی پھپھرہ (جہلم)از آکاش علی مغل
ہسٹری آف ڈھڈی پھپھرہ (جہلم)از آکاش علی مغل

علاقہ ڈھڈی پھپھرہ کی مختصر تاریخ کچھ اس طرح ہے۔۔۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈھڈی پھپھرہ کی تاریخ بہت پرانی ہے،اس سکول کی منظوری سید آغا جعفر صادق شاہ نے کروایا تھی جو کہ قیام پاکستان سے پہلے کا ہے،نصف صدی سے بھی زیادہ عرصے کے تاریخی سکول کو پاکستان تاریخ انصاف کے دور حکومت میں ہائی سکول کا درجہ دیا گیا۔

علاقہ ڈھڈی پھپھرہ کی کل آبادی 10ہزار سے زیادہ ہے اور اس میں کل ووٹرز کی تعداد تقریباً 3500سے زیادہ ہے۔

ڈھڈی پھپھرہ پسماندہ گاؤں ہے لیکن اس کے باوجود یہاں کی نوجوان نسل نے تعلیمی شعبے میں اپنا،اپنے والدین اور اپنے علاقے کا نام روشن کیا ہے،جس میں زاہد تلہ کی بیٹی نے فوجی فاؤنڈیشن ماڈل سکول پنڈ دادنخان میں 1000سے زائد نمبرز حاصل کر کے اپنے علاقے کا نام روشن کیا ہے،گورنمنٹ گرلز  سکول ڈھڈی پھپھرہ کو ہائی سکول کا درجہ ملتے ہی پہلے سال ریاض بکھر کی بیٹی نے 934نمبرز حاصل کر کے سکول،علاقے اور اپنے والدین کا نام روشن کیا۔

جہلم کو کو شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین کہا جاتا ہے،جہلم میں کوئی بھی ایسا شہر یا گاؤں نہیں ہے جہاں شہید نہ ہو،اسی طرح ڈھڈی پھپھرہ کے زیادہ تر نوجوان پاک آرمی میں  اپنے وطن کی محبت اور اس کی حفاظت کے لیے دشمنوں کے خلاف لڑ رہے ہیں،محب وطن کی یہ مثال بھی ہمیں علاقہ پھپھرہ میں نظر آتی ہے۔

05فروری2020 کو الخیر ویلفئیر سوسائٹی ڈھڈی پھپھرہ کی بنیاد رکھی گئی جسے شروع سے ہی پزیرائی ملی تقریباً ایک تین ماہ کے عرصے کے دورانیے میں اس ویلفئیر سوسائٹی نے تین بڑے مسافر خانے، رمضان اور عید پیکجز،ٹھنڈے پانی کا کولر،گلیوں،نالیوں کی صفائی ستھرائی کا کام،1میٹر لمبی نالی بنوائی اور اس کے علاوہ دیگر اہم کام بھی کروائے۔

 

We offer you our services to Teach and Learn Languages, Literatures and Translate. (Urdu, English, Bahasa Indonesia, Hangul, Punjabi, Pashto, Persian, Arabic)

اس آرٹیکل کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں


اگر آپ کو اس آرٹیکل میں کوئی غلطی نظر آ رہی ہے۔  تو درست اور قابلِ اعتبار معلومات کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔ ہم درست معلومات کی ترسیل کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔

اگر آپ بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس کمیونٹی میں شامل ہو کر  معلومات کے سلسلے کو بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔

 

Follow us on

 

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
Ilmu علمو
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x