ادب کی منازل

Table of Contents

ادب کی منازل (literature)

تخلیق تنقید اور تحقیق کا تعلق

ادب یعنی literature کا دائرہ کار تین صورتوں میں نظر آتا ہے

تخلیق یا creativity

تنقید یعنی criticism

اور تحقیق جسے ہم research کہتے ہیں۔

دنیا کے کسی بھی ادب یعنی literature میں سب سے پہلی منزل اور اہم ترین مقام تخلیقی ادب کا ہو گا۔ اس کی موجودگی کے بغیر نہ ہی ادب خود زندہ رہ سکے گا اور نہ ہی تنقید و تحقیق وجود میں آ سکیں گی۔ کوئی چیز (فن پارہ) تخلیق ہو گا، چاہے وہ تحریری ہو، سمعی ہو یا بصری ہو، تب ہی اس پر تنقید یا تحقیق کی جا سکے گی

تنقید جسے ہم criticism کہتے ہیں، تب تک ممکن نہیں ہوتی جب تک کہ کوئی ادب پارہ تخلیق میں نہ آ جائے۔ یہ اس ادب پارے کی خعبیوں اور خامیوں سمیت اس کی روح اور معنویت کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔

ان میں سے آخری درجہ تحقیق کا ہے۔ یہ کسی پرانے ادب پارے کو سامنے لے کر آتی ہے۔ لیکن اگر کوئی ادب پارہ مسلسل تحقیق کی نظروں میں ہے، تو ہی وہ زندہ رہ سکتا ہے۔ یعنی یہ کہا جا سکتا ہے کہ تحقیق، تنقید اور تخلیق کو زندہ رکھتی ہے، وگرنہ ادب اپنی شناخت، اہمیت اور روایت کو کھو سکتا ہے

 

تحریر: ع حسین زیدی

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
Ilmu علمو
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x