غزل – تجھ لب کی صفت لعل بدخشاں سوں کہوں گا – ولی دکنی

غزل – تجھ لب کی صفت لعل بدخشاں سوں کہوں گا – ولی دکنی

ولی دکنی کا تعارف
اردو غزل کا باوا آدم ، ولی  اردو غزل کا پہلا صاحب طرز شاعر مانا جاتا ہے ، جس نے شمالی ہند کے فارسی  اور جنوبی ہند کے مقامی تہذیبی شعور کو امتزاج دے کر ، اردو زبان کو ادب کو نئی راہ دکھائی۔  ولی کی غزل  میں نہ صرف اردو کی تین سو سالہ دکنی روایت جذب ہو گئی  بلکہ فارسی شاعری کا اسلوب اور آہنگ بھی ایک نئے انداز میں جلوہ گر ہوا۔ ولی دکنی اردو کا وہ پہلا شاعر ہے جس نے غزل کے جملہ امکانات کا مکمل جائزہ لیا اور غزل کو موضوع، زبان، اندازِ بیان اور ہئیت کے لحاظ سے مکمل روایت بخشی۔ مزید جاننے کے لیے ملاحظہ فرمائیے ہماری ویب سائٹ Ilmu علموبابا

غزل-تجھ-لب-کی-صفت-لعل-بدخشاں-سوں-کہوں-گا-gha
غزل-تجھ-لب-کی-صفت-لعل-بدخشاں-سوں-کہوں-گا-gha

غزل – تجھ لب کی صفت لعل بدخشاں سوں کہوں گا – ولی دکنی

تجھ لب کی صفت لعلِ بدخشاں سوں کہوں گا
جادو ہیں تیرے نین غزالاں سوں کہوں گا

تعریف ترے قد کی الف وار سری جن
جا سرو گلستاں کوں خوش الحاں سوں کہوں گا

پجھ پر نہ کرو ظلم تم اے لیلیٰ خوباں
مجنوں ہوں تیرے غم کو بیابیاں سوں کہوں گا

دیکھا ہوں تجھ کو خواب میں اے مایہ خوبی
اس خواب کو جا یوسف کنعاں سو کہوں گا

یک نقطہ تیرے صفحۂ رخ پر نہیں بے جا
اس مکھ کو تیرے صفحۂ قرآں سوں کہوں گا

بے صبر نہ ہو اے ولی اس درد سوں ہر گز
جلتا ہوں تیرے درد میں درماں سوں کہوں گا

ولی دکنی

Tujh lub ki sifat laal-e-badakhshañ sooñ kahooñ ga
Jadoo haiñ terey nain ghazalaañ sooñ kahooñ ga

Tareef terey qad ki alif waar sari jan
Jaa sarw-e-gulistañ kooñ khoosh alhaañ sooñ kahooñ ga

Mujh par na karo zulm tum aey laila-e-khoobi
Majnooñ hooñ tery gham kooñ bayabañ sooñ kahooñ ga

Dekha hooñ tujhy khaab meiñ aey maya-e-khoobi
Is khaab ko ja Yousuf-e-kin’aañ sooñ kahooñ ga

Yak nuqta terey safha-e-rukh par nhi bey ja
Is mukh kooñ terey safha-e-quraañ sooñ kahooñ ga

Bey sabr na ho aey WALI is dard sooñ har giz
Jalta hooñ terey dard meiñ darmañ sooñ kahooñ ga

Wali Dakani

We offer you our services to Teach and Learn Languages, Literatures and Translate. (Urdu, English, Bahasa Indonesia, Hangul, Punjabi, Pashto, Persian, Arabic)

اس آرٹیکل کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں


اگر آپ کو اس آرٹیکل میں کوئی غلطی نظر آ رہی ہے۔  تو درست اور قابلِ اعتبار معلومات کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔ ہم درست معلومات کی ترسیل کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔

اگر آپ بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس کمیونٹی میں شامل ہو کر  معلومات کے سلسلے کو بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔

 

Follow us on

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
Ilmu علمو
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x