اردو کا اصل نام “ہندوی” ہے

اردو کا اصل نام “ہندوی” ہے

کیا واقعی اردو کا اصل نام ہندوی ہے۔ جیسے ماضی میں ذکر ہوا تھا کہ اردو کے بہت سے نام رائج رہے، اور ان کے رائج ہونے کی وجوہات بھی مختلف رہیں۔
کوئی بھی لفظ کسی خاص مفہوم میں تب رائج ہوتا ہے جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس کے استعمال کی قائل ہو جائے، جیسا کہ لسانیات کا اصول بھی ہے۔ اسی طرح علاقہ اور دور بھی کسی زبان کے نام کا تعین کرتا ہے۔
یہ بحث فضول ہو گی کہ اردو کا اصل نام کیا ہے یا کیا تھا کیونکہ نام لوگوں کے متفق ہونے سے ہی بنتا ہے۔

لیکن اردو کو ہندوی اس لیے کہا جا رہا ہے کیونکہ جس پہلے شخص کے ہاں ہمیں اردو زبان کی ابتدا کے آثار نظر آتے ہیں، وہ امیر خسرو ہیں۔
اور انہوں نے اپنی اس نئی زبان کے لیے “ہندوی” کا لفظ استعمال کیا تھا
جو اس سے پہلے نظر نہیں آتا

ترک ہندوستانیم من ہندوی گویم جواب
شکر مصری ندارم کزعرب گویم سخن
(خسرو)

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
Ilmu علمو
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x