افسانچہ – ہچکی – ارقمؔ صدیقی

افسانچہ – ہچکی – ارقمؔ صدیقی

کچھ مصنف کے بارے میں 

ارقم صدیقی ایک منفرد انداز کے حامل نوجوان ادیب ہیں۔ ان کا اصل نام احمد عمار صدیقی ہے۔ وہ 1990 میں اسلام آباد کے ایک ادبی گھرانے میں  میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد مشہورِ زمانہ  ادیب، احمد حاطب صدیقی ہیں۔ اردو زبان و ادب میں اعلی تعلیم حاصل کی، اور اس کے بعد  فلاحی اداروں سے وابستہ ہو گئے۔
بچپن سے ہی  علمی و ادبی محافل  میں شریک  ہوتے رہے اور فیض پاتے رہے۔  دائرہ علم و ادب پاکستان  اسلام آباد کے بانی ارکان میں شامل ہیں۔ غزل کے ساتھ  نظم ، سفرنامچے، افسانے ، کہانیاں اور  دیگر اصناف میں بھی طبع آزمائی کرتے رہے۔ اور مختلف پرچوں میں بھی شائع ہوتے رہے۔

  کی افسانہ نگری سے آگاہ اور وابستہ رہیے۔Ilmu علموبابا

افسانچہ-ہچکی-ارقمؔ-صدیقی-afsancha-hichki-arqam-siddiqui-ahmed-ammar-siddiqui
افسانچہ-ہچکی-ارقمؔ-صدیقی-afsancha-hichki-arqam-siddiqui-ahmed-ammar-siddiqui

ہچکی

“‌ذہن خالی ہے کچھ کہنا چاہتا ہوں، کیا کہوں؟  “

عامر نے بے نیازی سے سگریٹ کا کش لگاتے ہوئے بات کا آغاز کیا۔

ء”تم کیا سننا چاہتی ہو؟ ۔۔۔میں وہ نہیں بول سکتا، جو تم سننا چاہتی ہو۔ ۔۔تم کو پتا ہے نا! میں  بالکل سیدھی بات کرتا ہوں۔ ٹیڑھی ترچھی باتیں کرنا مجھ کو نہیں آتیں۔ میں تم کو کیسے بتاؤں کہ میں تم سے کتنا پیار کرتا ہوں ۔۔۔لیکن پیار تو انسان کُتے سے بھی کرتا ہے اور کتا بھی انسان سے۔۔۔ پیار تو ایک بے معنی لفظ ہے۔ میں پاگل تو نہیں ہوگیا، میں یہ کیسی باتیں کر رہا ہوں؟ ۔۔۔ہاں تو یہ بات کہاں سے چلی تھی؟ ۔۔۔ تو میں کہہ رہا تھا کہ میں تم سے پیار کرتا ہوں ، پر میں کون ہوں؟ کہاں ہوں اور تم کون ہو؟ کہاں ہو؟ ہماری حیثیت ہی کیا ہے؟ یہ مجھے بار بار کیا ہو رہا ہے؟
اچھا، اب میری بات غور سے سنو! میں اپنے لیے تمہاری زندگی برباد نہیں کر سکتا۔ زندگی تو ہوتی ہی مشکل ہے اور اس میں ہمیں گھُٹ گھُٹ کر جینا پڑتا ہے۔ میں سیدھی بات کیوں نہیں کر پا رہا؟ مجھے لگ رہا ہے کہ تم نہیں سن پاؤ گی۔ چلو! کوشش کر کے کہتا ہوں۔ میرا خیال ہے کہ اس بات سے ہمارے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔۔۔ میں تم کو نہیں اپنا سکتا، تم مجھ سے ایسی کوئی امید نہ رکھو۔”۔

دوسری طرف سے ایک زور دار ہچکی کی آواز آئی۔  شاید وہ آخری ہچکی تھی۔

تحریر: ارقمؔ صدیقی   ( احمد عمار صدیقی)

 

We offer you our services to Teach and Learn Languages, Literatures and Translate. (Urdu, English, Bahasa Indonesia, Hangul, Punjabi, Pashto, Persian, Arabic)

اس آرٹیکل کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں


اگر آپ کو اس آرٹیکل میں کوئی غلطی نظر آ رہی ہے۔  تو درست اور قابلِ اعتبار معلومات کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔ ہم درست معلومات کی ترسیل کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔

اگر آپ بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس کمیونٹی میں شامل ہو کر  معلومات کے سلسلے کو بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔

 

Follow us on

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
Ilmu علمو
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x