مجلہ معیار اسلام آباد (Meyar Islamabad)

Table of Contents

مجلہ معیار اسلام آباد

تحقیقی و تنقیدی مجلہ “معیار”  اسلام آباد ، شمار ہ نمبر  18 میں موجود  مقالات کے مفروضے

تحقیقی و تنقیدی مجلہ "معیار" اسلام آباد ، شمار ہ نمبر 18 میں موجود مقالات کے مفروضے۔ (Research Journal Meyar Islamabad)
تحقیقی و تنقیدی مجلہ “معیار” اسلام آباد ، شمار ہ نمبر 18 میں موجود مقالات کے مفروضے۔ (Research Journal Meyar Islamabad)

تعارف: ششماہی معیار، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے شائع ہونے والے تحقیقی و تنقیدی مجلہ ہے، جو کہ سالانہ  دو مرتبہ  شائع ہوتا ہے۔  اس میں نئے تحقیقی و تنقیدی موضوعات پر مضامین شامل کیے جاتے ہیں، جن سے اردو ادب، تنقید اور تحقیق کی روایت  میں نہ صرف اضافہ ہوتا ہے، بلکہ نئے محققین کو تحقیقی میدان میں بھی آسانی اور سہولت ملتی ہے۔ معیار ہائر ایجوکیشن کمیشن کے وضع کردہ اصول و ضوابط کے مطابق شائع ہونے والا ایک معیاری رسالہ ہے، جو اردو کی تحقیقی، تنقیدی و ادبی روایت کا ایک شاندار تسلسل ہے۔

معنیات کے بنیادی تصورات، ایک مکالمہ (عامر سہیل)

مفروضہ: معنیات  یا سیمینٹکس کا نظام تخلیقی ادب پر براہِ راست اثر انداز ہوتا ہے۔ ہر دور میں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ نظام نئے تشبیہات اور استعارات، نہ صرف وضع کرتا ہے، بلکہ ان کے نئے معانی  بھی بناتا ہے۔

  (Research Journal Meyar Islamabad)( تحقیقی و تنقیدی مجلہ ، معیار ،  شمارہ نمبر 18، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ، اسلام آباد) صفحہ نمبر 9

انسانی دماغ ، حقیقی حد بندی و ماورائیت (پروفیسر سعادت سعید)

مفروضہ: کائنات اور اس کے نظام سمجھنے کے لیے ضرف عقلی اور منطقی دلائل نا کافی ہیں، بلکہ اسے سمجھنے کے لیے ہمیں فلسفہ اور مذہبی نظریات میں موجود آغاز و اختتام کے تصورات کا بھی سہارا لینا پڑے گا۔

  (Research Journal Meyar Islamabad)( تحقیقی و تنقیدی مجلہ ، معیار ،  شمارہ نمبر 18، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ، اسلام آباد) صفحہ نمبر 19

پنجاب کے ایک غزل گو، رسا جالندھری (ڈاکٹر فاخرہ اکبر)

مفروضہ: رسا جالندھری کو اگرچہ شہرت نہ مل سکی، لیکن اس کے باوجود وہ بیسویں صدی کے پختہ ، عظیم اور صاحبِ طرز  نظم اور غزل گو شاعر تھے۔

  (Research Journal Meyar Islamabad)( تحقیقی و تنقیدی مجلہ ، معیار ،  شمارہ نمبر 18، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ، اسلام آباد) صفحہ نمبر 43

تعلیم نسواں کے فروغ میں نواب سکندر جہاں بیگم کی علمی و ادبی خدمات (منزہ مبین، ڈاکٹر حمیرا اشفاق)

مفروضہ: بھوپال کے منظر نامے میں موجود بیگمات کی علمی و ادبی خدمات میں نواب سکندر جہاں بیگم کا نام نمایاں ترین ہے، جنہوں نے علم و فن کے میدان میں خواتین کی بھی تربیت کی۔

  (Research Journal Meyar Islamabad)( تحقیقی و تنقیدی مجلہ ، معیار ،  شمارہ نمبر 18، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ، اسلام آباد) صفحہ نمبر 57

اردو داستان پر تنقیدی کتب کا اجمالی تعارف (ذوالفقار احمد، ڈاکٹر محمد یار گوندل)

مفروضہ: اردو داستان جتنی قدیم ہے، اتنی ہی اس داستان کی تنقید بھی قدیم ہے۔ داستان کی تنقیدی روایت میں داستان کے فن ، خصائص، خوبیوں خامیوں پر کی گئی بحث قدیم دور سے ہی نظر آتی ہے۔

  (Research Journal Meyar Islamabad)( تحقیقی و تنقیدی مجلہ ، معیار ،  شمارہ نمبر 18، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ، اسلام آباد) صفحہ نمبر 67

دیوانِ نصرتی کی تدوین از ڈاکٹر جمیل جالبی: ایک تنقیدی و تحقیقی مطالعہ ( سمیر انجم)

مفروضہ: ڈاکٹر جمیل جالبی کا تدوین کیا گیا  “دیوانِ نصرتی”  تدوین کے معیاری اصولوں کے مطابق ہے، جس کی تدوین سے اردو کی زبان اور ادبی روایت میں اضافہ ہو اہے۔

  (Research Journal Meyar Islamabad)( تحقیقی و تنقیدی مجلہ ، معیار ،  شمارہ نمبر 18، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ، اسلام آباد) صفحہ نمبر 87

ریڈیو کا ارتقائی سفر ، ریڈیو پاکستان کی ادبی خدمات (اسرار احمد کولاچی/ ڈاکٹر ارشد محمود آصف)

مفروضہ: تقسیم ہند کے بعد سے ریڈیو پاکستان مسلسل ارتقا کرتا رہا  اور اس  ارتقائی سفر کے دوران یہ اردو ادب کی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوا۔

  (Research Journal Meyar Islamabad)( تحقیقی و تنقیدی مجلہ ، معیار ،  شمارہ نمبر 18، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ، اسلام آباد) صفحہ نمبر 101

راشد کا علامتی نظام(رخسانہ بلوچ)

مفروضہ:  ن م راشد نے اپنی نظموں میں تشبیہات، استعارے اور علامتیں  بالکل نئے ڈھنگ سے استعمال کیں ، جو فنی  و فکری پختگی کی علامت ہیں۔

  (Research Journal Meyar Islamabad)( تحقیقی و تنقیدی مجلہ ، معیار ،  شمارہ نمبر 18، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ، اسلام آباد) صفحہ نمبر 113

احمد ندیم قاسمی کے افسانوں میں رسوماتی و تواہماتی عناصر ( محمد مسعود عکاس، ڈاکٹر عزیزی ابن الحسن)

مفروضہ: احمد ندیم قاسمی کے افسانوں میں پیش کردہ ، پنجابی دیہاتی ماحول کے ساتھ رسوماتی ، تواہماتی اور دقیانوسی عناصر و خیالات وابستہ ہیں۔

  (Research Journal Meyar Islamabad)( تحقیقی و تنقیدی مجلہ ، معیار ،  شمارہ نمبر 18، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ، اسلام آباد) صفحہ نمبر 125

اردو اور جدید سرائیکی افسانے کا مطالعہ: حقیقت نگاری کے تناظر میں (نسیم اختر، پروفیسر ڈاکٹر عطش درانی)

مفروضہ: اردو افسانے کی طرح جدید سرائیکی افسانہ بھی دیگر ملکی و  عالمی زبان و ادب سے متاثر ہو رہا ہے۔ نیز حقیقت نگاری سے دونوں زبانوں میں افسانہ نگاری کا فن ارتقا کر رہا ہے۔

  (Research Journal Meyar Islamabad)( تحقیقی و تنقیدی مجلہ ، معیار ،  شمارہ نمبر 18، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ، اسلام آباد) صفحہ نمبر 139

  ڈراما اور فلم : فن اور تکنیک کا تقابلی مطالعہ ( محمد ارشد اقبال)

مفروضہ: فلم بھی ڈراما ہی کی ایک ارتقائی شکل ہے، جس کی وجہ سے فلم میں بہت سے عناصر و عوامل اور تکنیک  ڈراما ہی سے اخذ شدہ نظر آتے ہیں۔

  (Research Journal Meyar Islamabad)( تحقیقی و تنقیدی مجلہ ، معیار ،  شمارہ نمبر 18، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ، اسلام آباد) صفحہ نمبر 153

We offer you our services to Teach and Learn Languages, Literatures and Translate. (Urdu, English, Bahasa Indonesia, Hangul, Punjabi, Pashto, Persian, Arabic)

اس آرٹیکل کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں


اگر آپ کو اس آرٹیکل میں کوئی غلطی نظر آ رہی ہے۔  تو درست اور قابلِ اعتبار معلومات کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔ ہم درست معلومات کی ترسیل کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔

اگر آپ بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس کمیونٹی میں شامل ہو کر  معلومات کے سلسلے کو بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔

 

Follow us on

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
Ilmu علمو
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x