تحقیق کے بنیادی آلات، ذرائع اور طریقہ ہائے کار (تحقیقی طریقہ کار)

تحقیق کے بنیادی آلات، ذرائع اور طریقہ ہائے کار (تحقیقی طریقہ کار)

تحقیق”   کی اصطلاح ، اَن جان اشیا کو اور ان کی معلومات کو تلاش کرنے کے منظم طریقہ کار، کا نام ہے۔ اس عمل کے لیے مختلف طریقہ کار استعمال کیے جاتے ہیں جنہیں تحقیقی طریقہ کار کہتے ہیں۔ یا ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ان چیزوں کو جاننا جنہیں ابھی تک کسی دوسرے شخص نے معلوم / دریافت نہ کیا ہو۔ تحقیق ایک عمومی سر گرمی ہے، جس میں ان چیزوں کی دریافت ہے، جن سے ہم واقف و آگاہ نہیں ہوتے۔ تحقیقی کا طریقہ کار ہماری تحقیقی سرگرمی کے عمل کو جاری رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ تحقیق کا  بنیادی مقصد علم کی مبادیات کو دیکھنا، تحقیق کی توجیہ کو جاننا ہے۔

تحقیق کے بنیادی آلات، ذرائع اور طریقہ ہائے کار (تحقیقی طریقہ کار)
تحقیق کے بنیادی آلات، ذرائع اور طریقہ ہائے کار (تحقیقی طریقہ کار)

ہم نئی اشیا کی تحقیق  اور دریافت کس طرح کر سکتے ہیں؟  اس مقصد کے حصول کے لیے ہم چند طریقے اور آلات  یوں استعمال کرتے ہیں۔

Categorize  درجہ بندی

سب سے بنیادی تحقیقی طریقہ کار درجہ بندی کا ہے۔  یہ اشیا ، خیالات یا واقعات وغیرہ   کی تقسیم ہے،   جنہیں ہم   سیٹ، جوڑوں، یا   کسی دوسرے طریقے سے ترتیب دیتے ہیں۔ یہ طریقہ کار  ہمیں مختلف اشیا کے متعلق یہ بتاتا ہے ، کہ کون کون سی اشیا آپس میں مماثل ہیں، اور کیسے مماثل  ہیں۔

Describe   بیان

اگلا تحقیقی طریقہ کار بیان یا بیانیہ ہے، جسے کچھ ماہرین توضیح یا تشریح بھی کہتے ہیں ۔ بیانیہ تحقیق  ، مشاہدے پر انحصار کرتے ہوئے ، ڈیٹا یا معلومات  اکٹھی کرتی ہے ۔ یہ حالات و اشیا کا مطالعہ کرنے  کا نام ہے،  اور ان حالات سے ہم  پیشن گوئی کرنے کے قابل بھی ہو جاتے ہیں، کہ کسی مخصوص حالت کے پیش نظر کیا کیا ہونے کا امکان ہے۔

Explain   تشریح و توضیح

یہ تحقیقی طریقہ کار وضاحت پر انحصار کرتا ہے۔ یہ  تحقیق کا طریقہ بھی  بیانیہ انداز سے ہی مماثل ہے۔ لیکن اس کو خصوصی طور پر مشکل اور پیچیدہ مسائل کے حل  اور ان کی وضاحت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔  یہ  عام اور سادہ تشریح سے ایک درجہ اوپر کی چیز ہے، جس میں صرف حقائق ہی معلوم کرنا مقصد نہیں ہوتا ،  بلکہ کسی خاص واقع  سے وابستہ تمام تر معلومات، وجوہات اور اس پر اثر انداز ہونے والے عوامل  مثلاً انسان، معاشرہ، سیاست، تہذیب وغیرہ  کو بیان کرنا بھی ہے۔

Evaluate جانچ

یہ طریقہ تحقیق اشیا کی قدر پیمائی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔  یعنی ہم یہ کہہ سکتے ہیں، کہ اس تحقیقی طریقے سے اشیا کے معیار کا معلوم ہوتا ہے۔ اور معیار کو معلوم کرنے یا  جانچنے کے لیے  دوسری اشیا سے موازنے کی بنیاد پر بھی ضروری ہو جاتا ہے۔ جانچ کے عمل کو معیاری اور بہتر ین بنانے کے لیے ضروری ہے کہ اسے تحقیق کے اصولوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

Compare موازنہ/ تقابل

تقابلی تحقیق ایسا طریقہ ہے جس میں  دو باہم متضاد دکھنے والی اشیا کے مابین اشتراکات اور افتراقات  کا  مطالعہ اور مشاہدہ کیا جاتا ہے۔ اس طریقہ تحقیق سے ہمیں  امتیازات کی وجہ ، اثر انداز ہونے کا طریقہ اور عمل کرنے کا طریقہ معلوم  ہو جاتا ہے۔

Correlate باہمی تعلق و ارتباط

تحقیق کے اس طریقہ کار میں دو اشیا یا اعمال یا افعال کا   باہمی تعلق تلاش کیا جاتا ہے، اور یہ دیکھا جاتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے پر کس طرح سے اثر انداز ہوتی ہیں۔

Predict پیشن گوئی

تحقیق کا یہ مرحلہ ، باہمی تعلق کی دریافت اور تقابل کے بعد ہی سامنے آتا ہے۔  پیشن گوئی ، ممکنہ صورت حال کا بیان ہوتا ہے جو کہ اکٹھے کیے گئے  ڈیٹا ، معلومات اور ان کے اطلاق کے بعد ہی جس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس بات کا لحاظ رکھنا ضروری ہے کہ پیشن گوئی ضروری نہیں کہ ہر مرتبہ درست ہی ہو، اور بدلی نہ جا سکے۔ اس میں تبدیلی کا امکان بھی ہوتا ہے  اور  یہ کسی حد تک غلط بھی  ثابت ہو سکتی ہے۔

Control   ضبط / اختیار میں لانا

جب کوئی صورت حال واضح ہو جاتی ہے تو اسے اپنے قابو میں لایا جا سکتا ہے۔  اس مقصد کے لیے مختلف وجوہات اور اثرات کا معلوم ہونا ضروری ہے، جو کہ تحقیقی ذرائع ہیں۔

We offer you our services to Teach and Learn Languages, Literatures and Translate. (Urdu, English, Bahasa Indonesia, Hangul, Punjabi, Pashto, Persian, Arabic)

اس آرٹیکل کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں


اگر آپ کو اس آرٹیکل میں کوئی غلطی نظر آ رہی ہے۔  تو درست اور قابلِ اعتبار معلومات کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔ ہم درست معلومات کی ترسیل کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔

اگر آپ بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس کمیونٹی میں شامل ہو کر  معلومات کے سلسلے کو بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔

 

Follow us on

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
Ilmu علمو
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x