ممکن نہیں ہری ہو سحاب بہار سے

ممکن نہیں ہری ہو سحاب بہار سے

ڈاکٹر علامہ محمد قبال کی نظم “پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ” کی تفہیم شرح و توضیح

پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ۔ محمد اقبال
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ۔ محمد اقبال

ڈالی گئی جو فصل ِخزاں میں شجر سے ٹوٹ

ممکن نہیں ہری ہو سحاب ِبہار سے

تشریح

علامہ اقبال کی شاعری کی خاصیت یہ ہے کہ وہ  مسلمانوں کو اُن کی کھوئی ہوئی شناخت  اور مقام سے آشنا کرواتے نظر آتے ہیں۔ وہ امتِ مسلمہ کے اتحاد کے بہت بڑے داعی تھے اور یہ پیغام اُن کی شاعری میں خوب واضح انداز میں نظر آتا ہے۔وہ دلکش استعاروں اور عام فہم مثالوں سے نئی نسل کو متحد رہنے اور اسلامی اقدار کو اپنانے کا درس دیتے دکھائی دیتے ہیں۔وہ ہمیشہ شجر سے پیوستہ ہونے اور مرکز مائل رہنے کی ہدایات دیتے نظر آتے ہیں۔

ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے

نیل کے ساحل سے لے کر تا بخاک کاشغر

            اس شعر  میں بھی وہ ایک عام فہم مثال کے ذریعے سے اتحاد اور شناخت کے مسئلے کو بحث میں لا رہے ہیں۔ درخت اور اُس کی شاخ کی مثال دیتے ہوئے وہ کہتے ہیں  کہ، اکثر خزاں کے موسم میں درختوں کو نشوونما پانے کا مناسب ماحول نہیں مل پاتا۔ موسم کی شدت کی وجہ سے درخت جھڑتے اور سوکھ جاتے ہیں۔ اِس موسم میں درخت کی شاخیں کمزور ہو کر ٹوٹنا شروع ہو جاتی ہیں، اور درخت سے علیحدہ ہو جاتی ہیں اور درخت ناتواں و کمزور پڑ جاتا ہے۔

            لیکن خزاں اور سردیوں کے موسم کے گزرنے کے ساتھ ہی جب بہار آتی ہے، تو درخت ایک مرتبہ پھر زندہ ہونے کا ثبوت دیتا ہے اور اُس پر نئے پتے اور پھل آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ بہار کے اِس موسم میں درخت تو پھل پھول رہا ہوتا ہے، لیکن وہ شاخیں جو خزاں کے موسم میں درخت سے علیحدہ ہوئی ہوتی ہیں، بے جان ہی رہتی ہیں۔ درخت تو نشوونما پاتا ہے لیکن وہ ٹوٹی شاخیں  بہار کے اس دلکش موسم میں بھی  خشک ہی رہتی ہیں ۔

اور ممکن نہیں ہری ہو سحاب بہار سے۔ کیونکہ اس وہ شاخ اپنی جڑ کھو چکی ہے۔

 

(تحریر: ع حسین زیدی)

We offer you our services to Teach and Learn Languages, Literatures and Translate. (Urdu, English, Bahasa Indonesia, Hangul, Punjabi, Pashto, Persian, Arabic)

اس آرٹیکل کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں

اگر آپ کو اس آرٹیکل میں کوئی غلطی نظر آ رہی ہے۔  تو درست اور قابلِ اعتبار معلومات کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔ ہم درست معلومات کی ترسیل کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔

اگر آپ بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس کمیونٹی میں شامل ہو کر  معلومات کے سلسلے کو بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔

 

Follow us on

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
Ilmu علمو
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x