کچھ واسطہ نہیں ہے اسے برگ و بار سے۔ علامہ محمد اقبال

کچھ واسطہ نہیں ہے اسے برگ و بار سے۔ علامہ محمد اقبال

علامہ اقبال کی نظم “پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ” کی تفہیم و شرح

کچھ واسطہ نہیں ہے اسے برگ و بار سے۔ علامہ محمد اقبال
کچھ واسطہ نہیں ہے اسے برگ و بار سے۔ علامہ محمد اقبال

ہے لا زوال عہد ِخزاں اُس کے واسطے

کچھ واسطہ نہیں ہے اُسے برگ و بار سے

تشریح

علامہ اقبال کی یہ نظم ان کے شعری مجموعے بانگ درا میں شامل ہے۔

            اِس شعر میں علامہ اقبال درخت سے ٹوٹ جانے والی شاخ کے بارے میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگرچہ  بہار کا موسم آنے کے ساتھ درختوں کا سر سبز ہونا دوبارہ شروع ہو جاتا ہے ،لیکن وہ شاخ جو خزاں کے موسم میں درخت سے ٹوٹی ہو، دوبارہ ہری بھری نہیں ہو سکتی۔

            اُس ٹوٹی ہوئی شاخ کا مقدر ہے کہ وہ صدا خشک ہی رہے گی، اور اُس پر چھا جانے والا خزاں کا دور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اُس پر طاری رہے گا۔ درخت سے منسلک باقی شاخیں ، ہری بھی ہوں گی اور اُن پر پھل بھی آئے گا۔ لیکن جو شاخ درخت سے علیحدہ ہو گئی ہو، بھلا وہ درخت کی جڑوں سے آنے والی توانائی کو کیسے حاصل کر سکے گی۔ نہ ہی اُس شاخ پر کوئی پتّا اُگ سکے گا، نہ ہی کوئی پھول کھلے گا اور نہ ہی کوئی پرندہ اُس شاخ پر بیٹھ کر چہچہا سکے گا۔ وہ مردہ شاخ اب صرف کچرے کا ایک ڈھیر بن گئی ہے جس کی اپنی کوئی قدر و قیمت نہیں ۔اس میں زندگی اور جان دار ہونے کے کوئی آثار باقی نہیں رہے۔

            اس امر سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ اگر کوئی شے اپنی اصل یعنی جڑ سے علیحدہ ہو جائے ، تو وہ اپنی حقیقت، اپنی حیثیت اور اپنی شناخت کھو دیتی ہے۔ اس کے بعد وہ  بے قیمت ہو جاتی ہے۔ یعنی کسی بھی شے کے جڑ ہی اس کی حقیقت ہوتی ہے۔ جب وہ اپنی جڑ سے دور ہو تو اس شے کی ترقی ، نشوونما اور شناخت کا عمل رک جاتا ہے۔

کچھ واسطہ نہیں ہے اسے برگ و بار سے۔ علامہ محمد اقبال

(تحریر: ع حسین زیدی)

We offer you our services to Teach and Learn Languages, Literatures and Translate. (Urdu, English, Bahasa Indonesia, Hangul, Punjabi, Pashto, Persian, Arabic)

اس آرٹیکل کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں

اگر آپ کو اس آرٹیکل میں کوئی غلطی نظر آ رہی ہے۔  تو درست اور قابلِ اعتبار معلومات کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔ ہم درست معلومات کی ترسیل کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔

اگر آپ بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس کمیونٹی میں شامل ہو کر  معلومات کے سلسلے کو بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔

 

Follow us on

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
Ilmu علمو
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x