ہاں بھلا کر تیرا بھلا ہو گا۔ غالب

ہاں بھلا کر تیرا بھلا ہو گا ۔ غالب

مرزا غالب کی غزل “دل ناداں تجھے ہوا کیا ہے” کے اشعار کی تفہیم و شرح

 

ہاں بھلا کر تیرا بھلا ہو گا۔ غالب
ہاں بھلا کر تیرا بھلا ہو گا۔ غالب

ہاں بھلا کر تیرا بھلا ہو گا

اور درویش کی صدا کیا ہے

تشریح

 مرزا اسد اللہ خاں غالب  کے اس شعر کو دو مختلف صورتوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ پہلی صورت کے اخلاق سبق کے تحت دیکھا جائے تو مرزا غالب خود کو ایک درویش قرار دیتے ہوئے صدا لگا رہے ہیں کہ دنیا والو ! دنیا کے تمام لوگوں اور مخلوقات کے ساتھ  اچھا رویہ رکھو، نیکی اور احسان کرو، تا کہ تمہارے ساتھ بھی مشکل وقت آنے پر لوگ نیکی اور احسان کریں۔اس دنیا میں صرف اپنے لیے ہی زندہ رہنا ضروری نہیں، بلکہ آخرت سنوارنے کے لیے بھی دوسروں کے ساتھ نیکی کرنا ضروری ہے۔

؎ مرنا بھلا ہے اس کا جو اپنے لیے جیے

زندہ ہے وہ جو مر گیا ہے غیر کے لیے

دوسری صورت کو عشق مجازی کی صورت حال سے جوڑتے ہوئے ہم یہ کہہ سکتے ہیں  کہ شاعر ایک درویش ، خستہ حال عاشق ہے، اور اپنے محبوب کو یہ احساس  دلا رہا ہے کہ ، میرے محبوب آج  جس طرح تو میرے ساتھ ظالم کر رہا ہے، مجھے ڈر ہے کہیں کل تیرا ساتھ بھی ایسا ہی ظلم نہ ہو۔ آج تو مجھے نظر انداز کر رہا ہے، اور کل تو نظر انداز کیا جائے گا۔ کیونکہ دنیا ایک گول چکر کی طرح ہے۔ یہاں جو پھینکا جاتا ہے، وہی تیر گھوم کر واپس خود کو آ کر لگتا ہے۔ آج اگر تو کسی کے ساتھ بے وفائی کر رہا ہے، تو وہ ددن دور نہیں کہ  تیرے ساتھ بھی بے وفائی کی جائے گی۔ آج تو دوسروں کو تکلیف دے رہا ہے، رُلا رہا ہے تو کل تجھے بھی تکالیف ملیں گی اور تو بے زار زار  روئے گا۔

؎دل وہ نگر نہیں کہ پھر آباد ہو سکے

پچھتاؤ  گے سنو ہو یہ بستی اجاڑ کر

(تحریر: ع حسین زیدی)

We offer you our services to Teach and Learn Languages, Literatures and Translate. (Urdu, English, Bahasa Indonesia, Hangul, Punjabi, Pashto, Persian, Arabic)

اس آرٹیکل کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں

اگر آپ کو اس آرٹیکل میں کوئی غلطی نظر آ رہی ہے۔  تو درست اور قابلِ اعتبار معلومات کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔ ہم درست معلومات کی ترسیل کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔

اگر آپ بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس کمیونٹی میں شامل ہو کر  معلومات کے سلسلے کو بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔

 

Follow us on

4 1 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
Ilmu علمو
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x