امیر مینائی کی نظم حمد کا مرکزی خیال اور خلاصہ

امیر مینائی کی نظم حمد کا مرکزی خیال اور خلاصہ

اردو ادب میں حمدیہ شاعری کو ہمیشہ ایک خاص مقام حاصل رہا ہے۔ شعرا نے اپنے کلام کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی عظمت، قدرت اور وحدانیت کو نہایت خوبصورت انداز میں بیان کیا ہے۔ امیر مینائی بھی اردو کے معروف شعرا میں شمار ہوتے ہیں جن کی شاعری میں عشقِ حقیقی اور صوفیانہ خیالات نمایاں طور پر نظر آتے ہیں۔ ان کی حمد “دوسرا کون ہے جہاں تو ہے” اللہ تعالیٰ کی یکتائی اور اس کی ہمہ گیر موجودگی کو بیان کرتی ہے۔ اس حمد میں شاعر نے نہایت سادہ مگر پراثر انداز میں یہ حقیقت بیان کی ہے کہ پوری کائنات میں اللہ کے سوا کوئی دوسرا نہیں اور ہر شے میں اسی کی قدرت کے جلوے نظر آتے ہیں۔ ذیل میں امیر مینائی کی نظم حمد کا مرکزی خیال اور خلاصہ پیش کیا جا رہا ہے۔ مزید تشریحات کے لیے ہماری ویب سائیٹ علمو ملاحظہ کیجیے۔ اور جماعت دہم کے مزید اردو نوٹس ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

امیر مینائی کی نظم حمد کا مرکزی خیال اور خلاصہ
امیر مینائی کی نظم حمد کا مرکزی خیال اور خلاصہ

یہ حمد امیر مینائی کی نہایت خوبصورت حمدیہ شاعری کا نمونہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، اس کی قدرت اور کائنات کے ہر گوشے میں اس کی موجودگی کو بیان کیا گیا ہے۔

مرکزی خیال

معروف حمدیہ شاعر امیر مینائی کی اس نظم حمد کا مرکزی خیال اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور اس کی ہمہ گیر موجودگی کو بیان کرنا ہے۔ شاعر امیر مینائی اس بات کو واضح کرتے ہیں کہ پوری کائنات میں اللہ کے سوا کوئی دوسرا نہیں۔ وہی ہر جگہ موجود ہے، وہی ہر شے کا خالق اور مالک ہے۔ کائنات کی ہر چیز میں اسی کی قدرت اور نشانی نظر آتی ہے۔ انسان کی زندگی، اس کی روح اور اس کے وجود کا اصل سرچشمہ بھی اللہ ہی کی ذات ہے۔ شاعر اس حقیقت کو مختلف انداز میں بیان کرتے ہوئے بتاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ظاہر بھی ہے اور پوشیدہ بھی، اور وہی خدا ہر راز کا جاننے والا ہے۔
اس پوسٹ میں امیر مینائی کی نظم حمد کا مرکزی خیال اور خلاصہ پیش کیا جا رہا ہے۔ مزید تشریحات کے لیے ہماری ویب سائیٹ علمو ملاحظہ کیجیے۔ اور جماعت دہم کے مزید اردو نوٹس ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

خلاصہ

اس نظم یا حمد میں شاعر امیر مینائی اللہ تعالیٰ کی بڑائی، عظمت اور یکتائی کو بیان کر رہے ہیں۔ وہ کتے ہیں کہ اس کائنات میں اللہ کے سوا کوئی دوسرا نہیں اور وہ ہر جگہ موجود ہے۔ اگرچہ وہ نظروں سے اوجھل ہے لیکن اس کی نشانیاں ہر طرف پھیلی ہوئی ہیں۔ کبھی وہ پوشیدہ نظر آتا ہے اور کبھی اپنی قدرت کے جلووں سے ظاہر ہو جاتا ہے۔ شاعر امیر مینائی مزید کہتے ہیں کہ انسان کا جسم اور روح دونوں اللہ کی عطا ہیں اور اصل زندگی بھی اسی کی طرف سے ہے۔ پوری کائنات، باغ و بہار، رنگ و خوشبو سب اسی کی تخلیق ہیں۔ آخر میں شاعر اس حقیقت کو بیان کرتا ہے کہ بہت سے لوگ اللہ کے رازوں سے آگاہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، مگر حقیقت میں ہر راز کا اصل جاننے والا صرف اللہ ہی ہے۔
اس پوسٹ میں امیر مینائی کی نظم حمد کا مرکزی خیال اور خلاصہ پیش کیا جا رہا ہے۔ مزید تشریحات کے لیے ہماری ویب سائیٹ علمو ملاحظہ کیجیے۔ اور جماعت دہم کے مزید اردو نوٹس ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

We offer you our services to Teach and Learn Languages, Literatures and Translate. (Urdu, English, Bahasa Indonesia, Hangul, Punjabi, Pashto, Persian, Arabic)

اس آرٹیکل کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں

اگر آپ کو اس آرٹیکل میں کوئی غلطی نظر آ رہی ہے۔  تو درست اور قابلِ اعتبار معلومات کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔ ہم درست معلومات کی ترسیل کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔ (علمو) اگر آپ بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس کمیونٹی میں شامل ہو کر  معلومات کے سلسلے کو بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔ ہمارے فیس بک ، وٹس ایپ ، ٹویٹر، اور ویب پیج کو فالو کریں، اور نئی آنے والی تحریروں اور لکھاریوں کی کاوشوں  سے متعلق آگاہ رہیں۔

Follow us on


Discover more from Ilmu علمو

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

error: Content is protected !!
Index