علامہ اقبال کی نظم خطاب بہ جوانان اسلام کی تشریح
اردو ادب میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو ایک عظیم مفکر اور قومی شاعر کی حیثیت حاصل ہے۔ ان کی شاعری میں نوجوانوں کو بیدار کرنے، خودی کو پہچاننے اور عمل کی طرف راغب کرنے کا واضح پیغام ملتا ہے۔ نظم “خطاب بہ جوانانِ اسلام” بھی اسی سلسلے کی ایک اہم نظم ہے جس میں علامہ اقبال نے نوجوان مسلمانوں کو ان کی ذمہ داریوں، صلاحیتوں اور روشن مستقبل کی طرف متوجہ کیا ہے۔ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی نظم “خطاب بہ جوانانِ اسلام” ایک ولولہ انگیز اور فکری نظم ہے جس میں شاعر نے نوجوان مسلمانوں کو ان کی ذمہ داریوں، صلاحیتوں اور عظمتِ رفتہ کی یاد دلائی ہے۔
اس پوسٹ میں ہم علامہ اقبال کی نظم خطاب بہ جوانان اسلام کی تشریح پیش کریں گے، جس میں ہر شعر کے مشکل الفاظ کے معانی، مفہوم اور آسان انداز میں وضاحت شامل ہوگی۔ اس تشریح کا مقصد طلبہ اور قارئین کو نظم کے پیغام کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ علامہ اقبال کے افکار سے رہنمائی حاصل کر سکیں اور اپنی زندگی میں ان تعلیمات کو اپنانے کی کوشش کریں۔
مزید تشریحات کے لیے ہماری ویب سائیٹ علمو ملاحظہ کیجیے۔ اور جماعت دہم کے مزید اردو نوٹس ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

علامہ اقبال کی نظم خطاب بہ جوانان اسلام کی تشریح
شعر 1۔ کبھی اے نوجواں مسلم! تدبر بھی کیا تو نے وہ کیا گردوں تھا تو جس کا ہے اک ٹوٹا ہوا تارا
مشکل الفاظ۔ تدبر: غور و فکر کرنا گردوں: آسمان
مفہوم۔ اے نوجوان مسلم ! کیا کبھی تم نے غور و فکر کی ہے کہ تم کون سے آسمان سے تعلق رکھنے والے ستارے ہو؟
تشریح۔ علامہ اقبال کی نظم خطاب بہ جوانان اسلام کے اس پہلے شعر میں اقبال نوجوان مسلمان کو جھنجھوڑتے ہوئے مخاطب کرتے ہیں اور سوال کرتے ہیں کہ کیا تُو نے کبھی غور و فکر کیا کہ تُو کس عظیم قوم کا وارث ہے؟ شعر میں شاعر مسلم نوجوانوں کو اُن کے آباء و اجداد کے مقام اور مرتبے کا احساس دلا رہے ہیں۔
علامہ اقبال کہتے ہیں کہ اے مسلم نوجوان! کبھی تم نے اس عظیم الشان آسمان کے بارے میں سوچا ہے کیا کہ تم جس کے ایک ٹوٹے ہوئے ستارے ہو۔ تمہارے آبا و اجداد آسمان کی مانند تھے۔ دنیا میں اُن کا نام تھا، اور تمام دنیا اُن کا احترام کرتی تھی۔ لیکن اب حالات بدل گئے ہیں۔ اب کے نوجوان نہیں جانتے کہ ان کے اجداد نے کس طرح دنیا پر راج کیا۔
وہ قوم جو آسمانوں کو چھو رہی تھی، دنیا کی پیشوا تھی اور آسمان کی مانند بلندیوں پر تھی، آج کیوں ایک ٹوٹے ہوئے تارے کی مانند ہے؟ یہاں “گردوں” کا مطلب آسمان ہے اور “ٹوٹا ہوا تارا” زوال کی نشانی ہے۔ اقبال یہ کہنا چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کا ماضی بے مثال تھا، مگر آج کے نوجوان نے اس ماضی پر غور نہیں کیا اور نہ ہی اپنی گمشدہ عظمت کی تلاش کی۔ اقبال نوجوان کو دعوتِ فکر دے رہے ہیں کہ وہ اپنی تاریخ اور ورثے پر تدبر کرے اور یہ سمجھے کہ وہ کتنی بلند قوم کا وارث ہے جو اب زوال پذیر ہو چکی ہے۔ شاعر نوجوانوں کو بیداری، خود شناسی اور خود احتسابی کی ترغیب دیتے ہیں تاکہ وہ اپنی کھوئی ہوئی عظمت کو دوبارہ حاصل کر سکیں۔
آج کا نوجوان عظمتوں کے قصوں سے نا واقف ہے اُس نے صرف زوال ہی زوال اور غلامی ہی دیکھی ہے۔ یعنی اب نہ تو آج کے نوجوان کے پاس اسلاف کی سی عظمت باقی ہے اور نہ ہی بلند کرداری، بلکہ تم ان سب سے عاری ہو چکے ہو۔
شعر 2۔ تجھے اس قوم نے پالا ہے آغوش محبت میں کچل ڈالا تھا جس نے پاؤں میں تاج سر دارا
مشکل الفاظ۔ آغوش: گود کچل ڈالنا: تباہ کر دینا دارا: ایران کا بادشاہ تاجِ سرِ دارا: بادشاہ دارا کے سر کا تاج
مفہوم۔ تجھے اس قوم نے پیار اور محبت سے پالا ہے جس نے بادشاہ دارا کے سر کے تاج کو اپنے پاؤں سے کچل دیا تھا۔
تشریح۔ اس شعر میں مسلم نوجوان کو احساس دلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نظم خطاب بہ جوانان اسلام کے اس شعر میں اقبال مسلمان نوجوان کو یاد دلاتے ہیں کہ تُو اس قوم کا فرزند ہے جس نے محبت و ایثار کے ماحول میں تجھے پروان چڑھایا ہے، وہی قوم جس نے دنیا کے بڑے بڑے تاج و تخت خاک میں ملا دیے تھے۔
اے نوجوان! تمہاری پرورش ان اسلاف کی گود میں ہوئی ہے جنھوں نے اپنے دور کی سب سے بڑی سیاسی قوت سلطنتِ ایران اور اسکی تہذیب کو اپنے پاؤں تلے روند ڈالا تھا۔ یہ مسلم امت کی طرف اشارہ ہے کہ جنہوں نے اپنے جوش ایمانی کی بدولت اپنے سے کئی گنا بڑے اور دنیا کی عظیم سپر پاور، ایرانیوں اور رومیوں کو بیک وقت شکست دی تھی۔
دارا ایران کا ایک طاقتور بادشاہ تھا جس کو سکندر نے شکست دے کر اس کا سر قلم کر دیا تھا۔ لیکن پھر بھی وہ ایرانی سلطنت اور تہذیب کو ختم نہ کر سکا۔ اس ایرانی سلطنت اور تہذیب کا خاتمہ مسلمانوں کے ہاتھوں ہوا جو دارا کے بعد سے چلی آ رہی تھی۔
“تاج سر دارا” سے مراد ہے دارا، ایران کا بادشاہ، جس کی سلطنت کو مسلمانوں نے زیر کر لیا تھا۔ علامہ اقبال یہ باور کرا رہے ہیں کہ مسلمانوں نے تاریخ میں وہ کارنامے سرانجام دیے جو دنیا کے عظیم فاتحین بھی نہ کر سکے۔ اس شعر میں قوم کی عظمت اور بہادری کا ذکر ہے کہ کس طرح اس قوم نے دنیا کی بڑی بڑی سلطنتوں کو پاؤں تلے روند ڈالا۔
یہ شعر نوجوانوں کو اپنی تاریخ سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کے اندر جذبہ بیدار کرنے کی ایک کوشش ہے کہ وہ بھی اپنے اسلاف کی مانند بلند حوصلہ اور غیرت مند بنیں۔
(اس پوسٹ میں ہم علامہ اقبال کی نظم خطاب بہ جوانان اسلام کی تشریح پیش کی گئی ہے، جس میں ہر شعر کے مشکل الفاظ کے معانی، مفہوم اور آسان انداز میں وضاحت شامل ہے۔ اس تشریح کا مقصد طلبہ اور قارئین کو نظم کے پیغام کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ علامہ اقبال کے افکار سے رہنمائی حاصل کر سکیں اور اپنی زندگی میں ان تعلیمات کو اپنانے کی کوشش کریں۔
مزید تشریحات کے لیے ہماری ویب سائیٹ علمو ملاحظہ کیجیے۔ اور جماعت دہم کے مزید اردو نوٹس ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔)
شعر 3۔ تمدن آفریں خلاق آئین جہاں داری وہ صحرائے عرب یعنی شتربانوں کا گہوارا
مشکل الفاظ۔ تمدن: تہذیب ، ثقافت، کلچر تمدن آفریں: تمدن کو خوبصورت بنانے والی خلاق:زیادہ تخلیق کرنے والا آئینِ جہاں داری: دنیاوی زندگی کے اصول شتر بان: اونٹ چَرانے والے گہوارہ: بچے کا جھولا
مفہوم۔ عرب کا صحرا وہ مقام ہے جہاں شُتر بانوں کے پرورش پائی اور دنیا کی تہذیب کو چلانے کے لیے خوبصورت اصول متعارف کیے۔
تشریح۔ نظم خطاب بہ جوانان اسلام کے اس شعر میں علامہ اقبال مسلم نوجوان کو عرب کے صحرا، وہاں کی تہذیب، اور دنیا کے لیے وہاں کے لوگوں کی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہاں اقبال عرب کے صحرا کو یاد کر رہے ہیں، جہاں اونٹ چرانے والے بدو، یعنی صحرانشین، بستے تھے۔ مگر انہی بدوؤں نے دنیا کو تمدن، تہذیب، قانون، اور حکمرانی کے ایسے اصول عطا کیے جو رہتی دنیا تک زندہ رہیں گے۔
علامہ اقبال کہتے ہیں کہ اے مسلم نوجوان ! تمہارے اسلاف وہ لوگ ہیں جنھوں نے دنیا کو ایک نئے تہذیب و تمدن اور سماجی نظام کی بنیاد رکھی، اور دنیا میں علوم و فنون کو عام کیا۔ یہاں کے لوگوں نے دنیا کو زندگی گزارنے کا نیا اصول دیا، جسے ہم “اسلام “کہتے ہیں۔ یہاں نئے تمدن کی بنیاد رکھی جس کی بنیاد اسلام تھی۔ اور اس سے قبل کے جاہلانہ رسوم و رواج ختم کر دیئے۔ علامہ اقبال نے “تمدن آفرین” اور “خلاق آئین جہاں داری” جیسے الفاظ استعمال کر کے عرب کے صحرائی لوگوں کی عظمت بیان کی ہے کہ انہوں نے نہ صرف دنیا کی قیادت کی، بلکہ ایسا شاندار نظام عطا کیا جو دنیا کی تقدیر بدل گیا۔
اس کے ساتھ ساتھ ان اسلاف نے دنیا کو ایک نئی طرزِ حکومت اور قوانین سے روشناس کرایا۔ جو اسلامی عقائد کے تحت بنا تھا۔ اور آج بھی وہی اصول ِ جہاں داری، یعنی حکومت کرنے اور دنیا کو چلانے کا اصول جو سلمان لائے تھے، یو این چارٹر کی شکل میں دنیا کا بنیادی اصول بن گیا ہے۔ لیکن یہ سب کچھ کرنے والے لوگ کون تھے، جو کبھی عرب کے ریگستانوں میں اونٹ کی لگام تھامے ہوئے چلتے تھے۔ یعنی اونٹوں کی لگام تھامنے والوں نے دنیا کو ایک نئے رخ پر چلایا ہے۔ جنہوں نے رسول اکرم ؐ کی تعلیمات کو اپنایا اور دنیا بھر میں عام کر دیا۔
یہ شعر نوجوانوں کو یہ احساس دلانے کے لیے ہے کہ وہ اس قوم سے تعلق رکھتے ہیں جس نے ویران صحراؤں سے نکل کر دنیا کے بڑے بڑے شہروں کو علم و حکمت سے منور کر دیا۔ اقبال یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اگر صحرا کے بادیہ نشین یہ کارنامے انجام دے سکتے ہیں تو آج کے نوجوان بھی اگر اپنی اصل پہچان پا لیں تو دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کر سکتے ہیں۔
شعر 4۔ سماں ‘الفقر فخری’ کا رہا شانِ امارت میں ”بآب و رنگ و خال و خط چہ حاجت روے زیبا را”
مشکل الفاظ۔ الفقرفخری: میرا فقر میرا فخر ہے امارت: حکومت، سلطنت آب ورنگ: روشن اور رنگین خال و خط: سنوارنا تراشنا آب و رنگ و خال و خط:چہرے کو خوبصورت بنانا یا سنگھار حاجت: ضرورت رو: چہرہ زیبا: زیبائش
مفہوم۔ اسلامی سلطنت کی شان و شوکت فقر کے باوجود ایسی تھی کہ خوبصورت چہرے کو مزید سجاوٹ کی ضرورت نہ ہو۔
تشریح۔ نظم خطاب بہ جوانان اسلام کے اس شعر کا پہلا مصرع ایک حدیث کی روایت “الفقر فخری” کو بیان کر رہا جبکہ دوسرا مصرع حافظ شیرازی کی شاعری سے لیا گیا ہے۔
علامہ اقبال نظم کے اس شعر میں عرب کی اسلامی سلطنت کی سادگی اور شان و شوکت کو بیان کر رہے ہیں کہ اس اسلامی حکومت میں فقر اور سادگی کے باوجود ایک شان موجود تھی۔
نظم خطاب بہ جوانان اسلام کے اس تشریح طلب شعر میں اقبال اس حقیقت کو بیان کرتے ہیں کہ عرب کے مسلمانوں کا مزاج اور کردار کیا تھا۔ وہ لوگ دنیاوی مال و دولت کو حقیر سمجھتے تھے اور ان کی امارت اور اقتدار بھی درحقیقت فقر یعنی سادگی اور خدا پر توکل سے مزین تھی۔
حضور اکرم ؐ کی حدیث سے منسوب روایت “الفقر فخری” (فقر میرا فخر ہے) کو پیش کرتے ہوئے علامہ اقبال بتاتے ہیں کہ مسلمانوں کے نزدیک سادہ زندگی اور اللہ پر بھروسہ سب سے بڑی دولت تھا۔ یعنی تمام تر عظمتوں اور حکومتوں کے باوجود بھی اے مسلم نوجوان! تمہارے اسلاف نے درویشی اور فقر (بےنیازی) و سادگی کو ہی اپنا شعار اور پہچان بنایا جو کہ رسول اللہ ؐ کا بھی شعار تھا۔
اس کے بعد علامہ اقبال ، حافظ شیرازی کی فارسی شاعری کا مصرع تظمین کرتے ہیں ۔ “بآب و رنگ و خال و خط چہ حاجت روے زیبا را”، جس کا مطلب ہے کہ خوبصورت چہرے کو آرائش و زیبائش کی ضرورت نہیں۔ اس مثال سے اقبال بتاتے ہیں کہ مسلمانوں کی عظمت، ان کے کردار اور باطنی حسن میں تھی، انہیں دنیاوی چمک دمک کی حاجت نہ تھی۔ یعنی جس انسان کے پاس فقر و بےنیازی جیسا زیور اور زیبائش موجود ہو اسے پھر کسی اور قسم کی سجاوٹ، زیبائش یا آرائش کی کیا ضرورت؟
یہ شعر آج کے نوجوان کو سبق دیتا ہے کہ وہ دوبارہ اس سادگی، قناعت اور روحانی بلندی کو اپنائے، جو اسلاف کی شان تھی۔
(اس پوسٹ میں ہم علامہ اقبال کی نظم خطاب بہ جوانان اسلام کی تشریح پیش کی گئی ہے، جس میں ہر شعر کے مشکل الفاظ کے معانی، مفہوم اور آسان انداز میں وضاحت شامل ہے۔ اس تشریح کا مقصد طلبہ اور قارئین کو نظم کے پیغام کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ علامہ اقبال کے افکار سے رہنمائی حاصل کر سکیں اور اپنی زندگی میں ان تعلیمات کو اپنانے کی کوشش کریں۔
مزید تشریحات کے لیے ہماری ویب سائیٹ علمو ملاحظہ کیجیے۔ اور جماعت دہم کے مزید اردو نوٹس ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔)
شعر 5۔ گدائی میں بھی وہ اللہ والے تھے غیور اتنے کہ منعم کو گدا کے ڈر سے بخشش کا نہ تھا یارا
مشکل الفاظ۔ گدائی: فقیری غیور: غیرت مند منعم: جسے نعمت عطا کی جائے بخشش: عطا یارا : ہمت
مفہوم۔ فقر اور گدائی کے باوجود وہ مسلم اتنے غیرت مند تھے کہ ، ان کی غیرت کے ڈر سے عطا کرنے والے بادشاہ بھی اُنہیں عطا کرنے کی ہمت نہ کرتے تھے۔
تشریح۔ نظم اس شعر میں علامہ اقبال مسلمانوں کی غیرت اور خودداری کا ذکر کرتے ہیں۔ اقبال کہتے ہیں کہ وہ اللہ والے، یعنی صحابہ کرام اور ابتدائی مسلمان، ظاہری طور پر اگر تنگدست بھی ہوتے تو پھر بھی اتنے باوقار اور غیرت مند تھے کہ امیر لوگ ان کے سامنے کچھ دینے کی جرات نہ کرتے۔
نظم کے اس شعر میں علامہ اقبال مسلم نوجوان سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں : اے مسلم نوجوان! تمہارے اسلاف فقیری اور بے سرو سامانی کی کیفیت میں بھی اتنے خود دار اور غیرت مند تھے کہ مالداروں اور امیروں کو اس بات کی جرأت نہیں ہوتی تھی کہ وہ ان کو انعام و اکرام سے نوازیں یا کوئی مدد کر سکیں۔ اور اگر کسی نے ایسا کرنے کی جرأت کی تو وہ ‘اللہ والے’ ان سے ناراضگی کا اظہار کرتے تھے۔ کیوں کہ تمہارے آبا و اجداد کی نظر میں دنیا کے مال کی کوئی وقعت نہیں۔ بادشاہوں کی دولت ان کی جوتی کی نوک پر دھری رہتی تھی۔ یہ صرف خدا کے نام کے لیے تلوار اٹھاتے اور قتال و جہاد فی سبیل اللہ کرتے تھے۔ مسلمانوں یہ فقر صرف غربت نہ تھی بلکہ ایک باطن کی دولت تھی، جس میں عزتِ نفس، غیرت، اور توکل شامل تھا۔
علامہ اقبال اس شعر میں نوجوانوں کو سمجھاتے ہیں کہ اصل عزت دنیاوی دولت میں نہیں، بلکہ اس باطنی غیرت و حمیت میں ہے جو مسلمانوں کے اندر ہوا کرتی تھی۔ آج کے نوجوان کے لیے یہ پیغام ہے کہ وہ دوبارہ اپنے اندر وہی کردار اور خودداری پیدا کرے تاکہ دنیا اس کی عزت کرے، نہ کہ وہ دنیا کے سامنے دست سوال دراز کرے۔
شعر 6۔ غرض میں کیا کہوں تجھ سے کہ وہ صحرا نشیں کیا تھے جہاں گیر و جہاں دار و جہاں بان و جہاں آرا
مشکل الفاظ۔ صحرا نشین: صحرا میں رہنے والے جہاں گیر: دنیا پر چھائے ہوئے جہاں دار: دنیا کے مالک جہاں بان: دنیا کا نظام چلانے والے جہاں آرا: دنیا کو خوبصورت بنانے والے
مفہوم۔ اُن صحرا نشینوں کی کیا ہی تعریف کی جائے۔ وہ دنیا پر چھائے وئے بھی تھے، دنیا کے مالک بھی تھے، دنیا کو چلانے والے بھی تھے اور دنیا کو خوبصورت بنانے والے بھی تھے
تشریح۔ علامہ اقبال یہاں مسلم نوجوان سے کہتے ہیں کہ میں الفاظ میں کیسے بیان کروں کہ وہ صحرا نشین، یعنی تمہارے آباواجداد، عرب کے ابتدائی مسلمان کیا تھے؟ یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے دنیا کو فتح کیا، دنیا پر حکومت کی، دنیا کا انتظام و انصرام سنبھالا اور دنیا کو سنوارا۔
میں تم کو کیا بتاؤں ان لوگوں کے بارے میں اور ان کی صفات کے بارے میں کہ وہ ایک طرف دنیا کو فتح کر رہے تھے اور فتح کی ہوئے علاقوں پر اور عوام کے دلوں پر حکومت کر رہے تھے تو دوسری طرف وہ دنیا اور انسانیت کے محافظ اور نگہبان بھی تھے، اور وہی اس دنیا کو آراستہ کر رہے تھے اور دنیا کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جا رہے تھے۔
“جہاں گیر” سے مراد وہ لوگ ہیں جو دنیا کو فتح کریں، “جہاں دار” وہ جو دنیا پر حکومت کریں، “جہاں بان” وہ جو دنیا کا نگہبان بنیں، اور “جہاں آرا” وہ جو دنیا کو آرائش و حسن عطا کریں۔
یعنی یہ کہ اے مسلم نوجوان ! تمہارے آباو اجداد اگرچے صحرا میں رہتے تھے ، لیکن پھر بھی وہ نہ صرف پوری دنیا کے حکمران تھے، بلکہ اس دنیا کو ہدایت اور ترقی دینے والے لوگ بھی تھے۔
یہ شعر اسلاف کی ہمہ جہت عظمت کو بیان کرتا ہے کہ وہ محض حکمران نہیں تھے بلکہ دنیا کی اصلاح و ترقی کے علمبردار تھے۔ اقبال نوجوانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنی تاریخ کو سمجھے اور ان عظیم لوگوں کے نقش قدم پر چلے۔
(اس پوسٹ میں ہم علامہ اقبال کی نظم خطاب بہ جوانان اسلام کی تشریح پیش کی گئی ہے، جس میں ہر شعر کے مشکل الفاظ کے معانی، مفہوم اور آسان انداز میں وضاحت شامل ہے۔ اس تشریح کا مقصد طلبہ اور قارئین کو نظم کے پیغام کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ علامہ اقبال کے افکار سے رہنمائی حاصل کر سکیں اور اپنی زندگی میں ان تعلیمات کو اپنانے کی کوشش کریں۔
مزید تشریحات کے لیے ہماری ویب سائیٹ علمو ملاحظہ کیجیے۔ اور جماعت دہم کے مزید اردو نوٹس ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔)
شعر 7۔ اگر چاہوں تو نقشہ کھینچ کر الفاظ میں رکھ دوں مگر تیرے تخیل سے فزوں تر ہے وہ نظارا
مشکل الفاظ۔ نقشہ کھینچنا: بیان کرنا تخیل: خیال فزوں تر: زیادہ یا اونچا ہونا نظارا : منظر
مفہوم۔ اگرچہ میں وہ سارا منظر بیان کر سکتا ہوں لیکن وہ منظر تیری سوچ اور عقل سے اوپر کی چیز ہے ۔
تشریح۔ نظم خطاب بہ جوانان اسلام کے اس شعر میں علامہ اقبال مسلم نوجوان کو کہتے ہیں کہ اگر میں چاہوں تو ماضی کے مسلمانوں کی شان و شوکت کا پورا نقشہ لفظوں میں بیان کر دوں۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ سارا منظر اپنی قلم سے بیان کر دوں مگر مسئلہ یہ ہے تمہاری سوچ کی پستی اور تخیل کی وجہ سے تم اس کو سمجھنے سے قاصر رہوگے۔
وہ نظارہ، وہ حقیقت، اس قدر عظیم اور شاندار ہے کہ تیرے محدود تخیل سے بھی آگے کی چیز ہے۔ یعنی آج کے نوجوان کی سوچ اس قابل نہیں رہی کہ وہ اس عظمت کو مکمل طور پر سمجھ سکے۔ تم فتح اور کامیابیوں کے وہ واقعات سن کر ان سنا کر دو گے۔ تمہارے لیے وہ واقعات محض ایک قصہ ہی ہوں گے کہ جن میں تمہارے اجداد نے دنیا کا نقشہ بدل کر رکھ دیا تھا۔ تمہیں نہ اُن کی تعلیمات کی قدر ہے، نہ ہی تمہاری نظر میں اُن کے طرز زندگی کی کوئی اہمیت ہے۔
اس شعر میں علامہ اقبال نوجوانوں کی ذہنی پستی اور کمزور تخیل پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور انہیں یہ احساس دلاتے ہیں کہ تمہارے آبا کا ماضی الفاظ سے باہر ہے، وہ کردار، وہ عزت، وہ دنیا میں اثر انگیزی، آج تمہارے تصور سے بھی بالا تر ہو چکی ہے۔ یہ ایک چیلنج ہے کہ نوجوان اپنی سوچ کو وسیع کرے اور اپنی تاریخ کی گہرائی کو سمجھنے کی کوشش کرے۔

شعر 8۔ تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی کہ تو گفتار وہ کردار، تو ثابت وہ سیارا
مشکل الفاظ۔ نسبت: تعلق گفتار: باتیں کردار: با عمل ثابت: رُکا ہوا سیارا: حرکت کرتا ہوا
مفہوم۔ تجھے اپنے آبا و اجداد سے کوئی نسبت نہیں ہے، کیوں کہ تُوصرف باتیں کرتا ہے اور رُکا ہوا ہے، جبکہ تیرے آبا ؤ اجداد عمل کرنے والے اور با عمل تھے
تشریح۔ علامہ اقبال کی نظم خطاب بہ جوانان اسلام کے اس تشریح طلب شعر میں شاعر آج کے مسلم نوجوانوں پر سخت تنقید و تنقیص کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ تم اپنے آباؤ اجداد سے کوئی نسبت نہیں رکھتے۔
علامہ اقبال کہہ رہے ہیں کہ اے مسلم نوجوان! تمہارے اسلاف کے عادات و اطوار اور کام کو دیکھا جائے تو ان میں اور تم میں نہ تو کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی مشترک خصوصیات نظر آتی ہیں۔تم محض زبانی دعوے کرنے والے ہو، تمہارا کردار کمزور ہے جبکہ تمہارے اسلاف عمل و کردار کے غازی تھے۔ تم صرف باتیں کرتے ہو اور گفتار کے غازی ہو جبکہ تمہارے اسلاف کی سیرت اور کردار بہت بلند ہے، وہ کردار کے غازی تھے۔ وہ ہمیشہ باعمل اور متحرک رہتے تھے اور تم ثابت اور ساکت ہو۔ تم میں اور ان میں کوئی نسبت ہے ہی نہیں۔
“ثابت” سے مراد یہاں ثابت قدم، پختہ اور محکم مزاج ہے جبکہ “سیارا” یعنی آوارہ سیارہ، جو ادھر ادھر بھٹکتا پھرتا ہے۔
اقبال آج کے نوجوان کو بتاتے ہیں کہ تمہارے آباؤ اجداد میں استقلال، عزم اور مضبوطی تھی جبکہ تمہارا حال بے سمت اور کمزور لوگوں جیسا ہو چکا ہے۔ یہ شعر نوجوان کو کردار کی پختگی، عملیت اور جدوجہد کی تلقین ہے تاکہ وہ بھی اپنے آبا کی طرح کردار کا پہاڑ بن سکے۔
(اس پوسٹ میں ہم علامہ اقبال کی نظم خطاب بہ جوانان اسلام کی تشریح پیش کی گئی ہے، جس میں ہر شعر کے مشکل الفاظ کے معانی، مفہوم اور آسان انداز میں وضاحت شامل ہے۔ اس تشریح کا مقصد طلبہ اور قارئین کو نظم کے پیغام کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ علامہ اقبال کے افکار سے رہنمائی حاصل کر سکیں اور اپنی زندگی میں ان تعلیمات کو اپنانے کی کوشش کریں۔
مزید تشریحات کے لیے ہماری ویب سائیٹ علمو ملاحظہ کیجیے۔ اور جماعت دہم کے مزید اردو نوٹس ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔)
شعر 9۔ گنوا دی ہم نے جو اسلاف سے میراث پائی تھی ثریا سے زمیں پر آسماں نے ہم کو دے مارا
مشکل الفاظ۔ گنوانا: گُما دینا اسلام: آبا و اجدا میراث: وراثت ثریا: کہکشاں/ ستارا
مفہوم۔ تجھے اپنے آبا و اجداد سے کوئی نسبت نہیں ہے، کیوں کہ تُوصرف باتیں کرتا ہے اور رُکا ہوا ہے، جبکہ تیرے آبا ؤ اجداد عمل کرنے والے اور با عمل تھے۔
تشریح۔ نظم کے اس شعر میں علامہ اقبال افسوس اور ملال کا اظہار کرتے ہیں کہ مسلمانوں نے اپنے اسلاف سے جو عظیم میراث پائی تھی، وہ کھو دی۔ وہ میراث علم، کردار، غیرت، ایمان اور قیادت کی تھی جس کی بدولت مسلمان ثریا (یعنی ستاروں کی بلندی) سے بھی آگے نکل گئے تھے۔ “ثریا” عربی میں ایک ستارے کا نام ہے اور مراد بلندی ہے۔
اقبال کہتے ہیں کہ مسلمانوں کی حالت یہ تھی کہ وہ آسمان کی بلندیوں پر فائز تھے لیکن اپنے عمل اور غفلت کی وجہ سے آج زمین پر گرا دیے گئے ہیں۔ “آسماں نے ہم کو دے مارا” ایک استعاراتی انداز ہے جو زوال کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔ اقبال نوجوانوں کو متنبہ کر رہے ہیں کہ ان کے آباؤ اجداد نے عظمت حاصل کی تھی لیکن آج کے مسلمان اس عظمت سے محروم ہو چکے ہیں کیونکہ وہ اس ورثے کی قدر نہ کر سکے۔
یعنی اگر ہم آج امت مسلمہ کی حالت زار کا جائزہ لیں اور پستی کی وجہ تلاش کریں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہم اپنے اسلاف سے ملی ہوئی میراث کی حفاظت نہ کر پائے۔ اس لئے اس آسمان نے ، جہاں ہمارے اسلاف تھے، ہمیں بلندیوں سے پستی کی طرف پھینک دیا ہے۔
شعر 10۔ حکومت کا تو کیا رونا کہ وہ اک عارضی شے تھی نہیں دنیا کے آئین مسلم سے کوئی چارا
مشکل الفاظ۔ عارضی : وقتی آئینِ: اصول قانون آئینِ مسلم: تسلیم شدہ اصول
مفہوم۔ حکومت کا کیا غم وہ عاضی اور وقتی شے تھے، اصل ضرورت اور اہمیت کا مرکز تو دنیا کا مسلّم آئین ہے۔
تشریح۔ ۔ علامہ اقبال کی نظم خطاب بہ جوانان اسلام کے اس تشریح طلب شعر میں اقبال عالم اسلام کے نوجوان کو دنیا کے حکومت اور دنیاوی زندگی کے اصولوں کے متعلق بت رہے ہیں۔
اقبال کہہ رہے ہیں کہ مسلمانوں یہ حکومت اور اقتدار دنیاوی اور وقتی شے ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ صرف سیاسی حکومت کا رونا رونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ اقتدار ایک عارضی چیز ہے اور دنیا میں ہمیشہ ایک جیسا حال نہیں رہتا۔ مسلمانوں کے ہاتھوں میں دنیا کی حکومت تھی لیکن اب وہ کفار کے ہاتھوں میں چلی گئی ہے۔ لیکن چونکہ یہ ایک عارضی شے تھے اس لیے اس پر رونے اور غم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
اصل بات تو یہ ہے کہ مسلمانوں نے دنیا کو جو نظامِ زندگی دیا تھا، وہ دنیا کے تمام موجودہ نظاموں سے برتر تھا اور آج بھی ہے۔ “نہیں دنیا کے آئین مسلم سے کوئی چارا” کا مطلب ہے کہ دنیا کا کوئی دوسرا نظام اسلام کے عادلانہ اور مکمل نظام کا متبادل نہیں ہو سکتا۔
علامہ اقبال اس شعر میں دنیا کو یہ پیغام بھی دیتے ہیں کہ چاہے مسلمان سیاسی اقتدار سے محروم ہو گئے ہوں، مگر ان کے نظریات اور اصول آج بھی دنیا کے لیے ناگزیر ہیں۔ نوجوانوں کو تلقین کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے اصل پیغام یعنی دین کے نظام کو دنیا کے سامنے دوبارہ پیش کریں۔

(اس پوسٹ میں ہم علامہ اقبال کی نظم خطاب بہ جوانان اسلام کی تشریح پیش کی گئی ہے، جس میں ہر شعر کے مشکل الفاظ کے معانی، مفہوم اور آسان انداز میں وضاحت شامل ہے۔ اس تشریح کا مقصد طلبہ اور قارئین کو نظم کے پیغام کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ علامہ اقبال کے افکار سے رہنمائی حاصل کر سکیں اور اپنی زندگی میں ان تعلیمات کو اپنانے کی کوشش کریں۔
مزید تشریحات کے لیے ہماری ویب سائیٹ علمو ملاحظہ کیجیے۔ اور جماعت دہم کے مزید اردو نوٹس ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔)
شعر 11۔ مگر وہ علم کے موتی، کتابیں اپنے آبا کی جو دیکھیں ان کو یورپ میں تو دل ہوتا ہے سیپارا
مشکل الفاظ۔ آبا: آباو اجداد سیپارا: تیس ٹکڑے
مفہوم۔ مگر مجھے اپنے آبا و اجداد کی کتابیں یورپ میں دیکھ کر دُکھ ہوتا ہے۔
تشریح۔ نظم خطاب بہ جوانان اسلام کے اس شعر میں علامہ اقبال مسلمانوں کی علمی زبوں حالی کا نوحہ کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر آج مسلمانوں کے ہاتھوں سے دنیا کی امامت اور حکومت چھن گئی ہے تو بہت زیادہ رونے اور افسوس کرنے بات نہیں ہے کیونکہ یہ ایک عارضی اور وقتی چیز تھی، اللہ تعالیٰ اس دنیا میں لوگوں امتحان لینے اور دنیا میں اصلاح کو فروغ دینے کے لئے حکومت کو ایک قوم سے دوسری قوم میں منتقل کرتا رہتا ہے اور یہ قانون ازل سے ہے۔لیکن مسلمانوں کو جس چیز کے کھو جانے کا افسوس ہونا چاہئے وہ اسلاف کی میراث (علوم و فنون) اور انکی کتابیں ہیں۔
میں جب ان علوم اور کتابوں کو یورپ میں دیکھتا ہوں تو رنج و غم کی وجہ میرا دل پارہ پارہ ہو جاتا ہے کہ ہمارے علوم سے ہم بےگانہ ہیں اور دوسرے اس سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔ ہمارے اسلاف نے علم کے جو موتی چنے تھے، جو قیمتی کتابیں اور علمی خزانے مسلمانوں نے دنیا کو دیے تھے، آج وہ سب یورپ کے کتب خانوں کی زینت بن چکے ہیں۔ جب ہم انہیں وہاں دیکھتے ہیں تو دل رنجیدہ ہو جاتا ہے۔ “سیپارا” کا مطلب ہے ٹکڑے ٹکڑے ہونا۔
اقبال یہاں مسلمانوں کے علمی ورثے کے چھن جانے کا دکھ بیان کرتے ہیں اور اس بات پر افسوس کرتے ہیں کہ وہ علمی سرمایہ جو مسلمانوں کے پاس ہونا چاہیے تھا، وہ آج مغرب کے پاس ہے۔ یہ شعر نوجوانوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ اس علمی ورثے کی بازیافت کریں اور اپنے اسلاف کی علمی روایت کو زندہ کریں تاکہ دنیا میں دوبارہ علم و دانش کا چراغ روشن ہو۔
شعر 12۔ غنی! روزِ سیاہِ پیرِ کنعان را تماشا کن کہ نورِ دیدہ اش روشن کند چشمِ زلیخا را
تشریح: نظم خطاب بہ جوانان اسلام کا یہ شعر فارسی کا ہے اور اقبال نے اسے بطور حوالہ نظم کے آخر میں شامل کیا ہے۔ یہ فارسی شعر مغلیہ دور کے مشہور شاعر غنیؔ کاشمیری کا ہے۔ اس شعر کے ذریعہ علامہ اقبال نے مندرجہ بالا کیفیت کو تشبیہ دی ہے۔اے غنی! پیرِ کنعاں (حضرت یعقوب علیہ السلام) کی کیسی بدقسمتی ہے کہ ان کی آنکھوں کا نور (حضرت یوسف علیہ السلام ) زلیخا کی آنکھوں کو روشن کر رہا ہے۔
مطلب یہ ہے کہ اے غنی! (صوفی بزرگ غنی کشمیری کی طرف اشارہ ہے)، کنعان کے بوڑھے (یعقوب علیہ السلام) کا سیاہ دن دیکھو کہ جس کی آنکھوں کا نور (یوسف علیہ السلام) زلیخا کی آنکھوں کو بھی روشن کر رہا ہے۔ اس کا پس منظر قرآن مجید کی وہ داستان ہے جس میں حضرت یعقوب علیہ السلام کے بیٹے حضرت یوسف علیہ السلام کے دوبارہ ملنے پر ان کی بینائی واپس آ جاتی ہے۔
علامہ اقبال اس مصرعے کے ذریعے امید دلاتے ہیں کہ جیسے حضرت یعقوب کے دکھ کا انجام خوشی پر ہوا، ویسے ہی مسلمانوں کے زوال کا اختتام بھی ایک نئی بیداری اور روشنی پر ہوگا۔ شاعر کا پیغام یہ ہے کہ مایوسی کا کوئی مقام نہیں، زوال کے بعد عروج بھی آ سکتا ہے، بس ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان خود کو پہچانیں اور اپنی عظمت کو دوبارہ زندہ کریں۔
(اس پوسٹ میں ہم علامہ اقبال کی نظم خطاب بہ جوانان اسلام کی تشریح پیش کی گئی ہے، جس میں ہر شعر کے مشکل الفاظ کے معانی، مفہوم اور آسان انداز میں وضاحت شامل ہے۔ اس تشریح کا مقصد طلبہ اور قارئین کو نظم کے پیغام کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ علامہ اقبال کے افکار سے رہنمائی حاصل کر سکیں اور اپنی زندگی میں ان تعلیمات کو اپنانے کی کوشش کریں۔
مزید تشریحات کے لیے ہماری ویب سائیٹ علمو ملاحظہ کیجیے۔ اور جماعت دہم کے مزید اردو نوٹس ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
We offer you our services to Teach and Learn Languages, Literatures and Translate. (Urdu, English, Bahasa Indonesia, Hangul, Punjabi, Pashto, Persian, Arabic)
اس آرٹیکل کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں
اگر آپ کو اس آرٹیکل میں کوئی غلطی نظر آ رہی ہے۔ تو درست اور قابلِ اعتبار معلومات کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔ ہم درست معلومات کی ترسیل کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔ (علمو) اگر آپ بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس کمیونٹی میں شامل ہو کر معلومات کے سلسلے کو بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔ ہمارے فیس بک ، وٹس ایپ ، ٹویٹر، اور ویب پیج کو فالو کریں، اور نئی آنے والی تحریروں اور لکھاریوں کی کاوشوں سے متعلق آگاہ رہیں۔
Follow us on
Discover more from Ilmu علمو
Subscribe to get the latest posts sent to your email.