اردوکی پہچان

اردوکی پہچان

ہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اردو ترکی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب فوجی ہے اور اس اردو زبان کا نام ہمیشہ سے اردو ہی رہا ہے۔
یہ باتیں درست ہیں لیکن مکمل طور پر نہیں کیونکہ بعض اوقات سننے والا بات کی ایک مختلف تفہیم کرتا ہے اور اس کے معنی سمجھنے میں غلطی کر دیتا ہے۔

اردو کے لغوی معنی اور فوج سے تعلق کو اگلی مرتبہ زیر بحث لائیں گے۔ جبکہ ابھی اسکے مختلف رائج ناموں کا ذکر کرتے ہیں۔

ماضی میں اردو کے لیے ریختہ، ریختی، اردوئے معلی، اردوئے لشکر، زبان لشکری، ہندوی، ہندوستانی، دکھنی، ہریانوی، گوجری، راجستھانی جیسے الفاظ استعمال ہوتے نظر آتے ہیں۔ حتی کہ ایک جگہ ہمیں اردو کے لیے زبان پاکستانی کا لفظ بھی نظر آتا ہے۔

ان تمام القاب و اسماء کے پیچھے مختلف نظریات کھڑے نظر آتے ہیں، جن کی جراح وقت کے ساتھ ساتھ کرتے رہیں گے۔


Discover more from Ilmu علمو

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

error: Content is protected !!
Index