امجد اسلام امجد کی نظم نئی نسل کا نوحہ کی تشریح
“نئی نسل کا نوحہ” معروف شاعر امجد اسلام امجد کی ایک نہایت فکر انگیز اور حقیقت پسندانہ نظم ہے، جس میں انہوں نے جدید دور کے نوجوان کی ذہنی کیفیت، فکری انتشار اور معاشرتی تضادات کو نہایت مؤثر انداز میں بیان کیا ہے۔ یہ نظم دراصل ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جو تعلیم، عقائد اور اقدار کے درمیان الجھا ہوا ہے اور اپنی شناخت اور مقصدِ حیات کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ نظم میں “بازار”، “کرنسی” اور “سکے” جیسی علامتیں نہایت اہم ہیں، جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ دنیا کے اصول اور اقدار وقت کے ساتھ بدل چکے ہیں، لیکن نوجوانوں کو جو تعلیم دی گئی ہے وہ اس تبدیلی کے مطابق نہیں۔ اس تضاد کی وجہ سے نئی نسل احساسِ محرومی، مایوسی اور تنہائی کا شکار ہو جاتی ہے۔ یہ نظم نہ صرف ادبی لحاظ سے اہم ہے بلکہ موجودہ دور کے تناظر میں بھی نہایت بامعنی ہے، کیونکہ یہ نوجوانوں کے مسائل، ان کی سوچ اور ان کے مستقبل کے حوالے سے ایک گہرا پیغام دیتی ہے۔
اس پوسٹ میں ہم طلبا کی تفہیم، سمجھ اور بہترین کارکردگی کے لیے امجد اسلام امجد کی نظم نئی نسل کا نوحہ کی تشریح تفصیل سے پیش کریں گے۔ مزید معلومات، غزلیات، تشریحات اور تخلیقات کے لیے ہمارا ویب پیج علمو ملاحظہ کیجیے۔ بارہویں جماعت کے اردو نوٹس کے لیے کلک کریں۔

امجد اسلام امجد کی نظم نئی نسل کا نوحہ کی تشریح
بند 1۔
میں سوچتا ہوں
لکھا ہے جو کچھ، پڑھا ہے جو کچھ وہ کس لئے تھا
کہاں سے پوچھوں
وہ کس لیے ہے کسے بتاؤں
تشریح
امجد اسلام امجد کی نظم نئی نسل کا نوحہ دارصل ایک آزاد نظم ہے۔ یہ نظم اپنے مرکزی خیال کو مسلسل آگے لے کر بڑھ رہی ہے اور اس کا مرکزی خیال نظم کے آخر میں ظاہر ہو گا۔ اس لیے اس نظم نئی نسل کا نوحہ کی تشریح کچھ حد تک روایتی تشریح سے مختلف ہو سکتی ہے۔
نظم کے ابتدائی مصرعوں یا بند میں شاعر امجد اسلام امجد ، ایک گہری الجھن اور فکری پریشانی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ ، وہ اِس سوچ میں غرق ہیں کہ معاشرے نے اُنہیں جو کچھ تعلیم دی اور جس طرح سے تربیت کی، جو کچھ اُنہوں نے پڑھا اور سیکھا، اس کا اصل مقصد آخر کیا تھا؟ اُنہیں یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ وہ اپنی اس الجھن کا جواب کس سے طلب کریں اور اپنی کیفیت کس کو بیان کریں۔
یہ مصرعے دراصل نئی نسل کی اس ذہنی حالت کی عکاسی کرتے ہیں جہاں تعلیم تو حاصل کی جاتی ہے مگر اس کا عملی مقصد واضح نہیں ہوتا۔ نوجوان اپنے علم اور حقیقت کے درمیان فرق محسوس کرتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ بے یقینی اور کنفیوژن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ نوجوانوں کو اپنی ذہنی الجھنوں اور سوالات کے جوابات درکار ہوتے ہیں جو اُنہیں ہمارے معاشرے سے عموماً مل نہیں پاتا۔ حالاں کہ وہ معاشرہ جو نوجوانوں کی تربیت کر رہا ہے، اور اُنہیں سِکھا رہا ہے، اُس کی ذمہ داری ہے کہ وہ نئی نسل کے سوالات کے جواب دے سکے۔
نظم نئی نسل کا نوحہ کے آغاز کے اِن مصرعوں میں امجد اسلام امجد اُس خلا کی طرف اشارہ کر رہے ہیں جو نئی نسل کے ذہنوں میں پیدا ہوتا چلا جا رہا ہے۔
اس پوسٹ میں ہم طلبا کی تفہیم، سمجھ اور بہترین کارکردگی کے لیے امجد اسلام امجد کی نظم نئی نسل کا نوحہ کی تشریح تفصیل سے پیش کی گئی ہے۔ مزید معلومات، غزلیات، تشریحات اور تخلیقات کے لیے ہمارا ویب پیج علمو ملاحظہ کیجیے۔ بارہویں جماعت کے اردو نوٹس کے لیے کلک کریں۔
بند 2۔
مجھے عقیدوں کے خواب دے کر کہا گیا، ان میں روشنی ہے
چمکتی قدروں کی چھب دکھا کر مجھے بتایا یہ زندگی ہے
سکھائے مجھ کو کمال ایسے
یقیں نہ لائیں سکھانے والے اگر انہیں کو میں جا سناؤں
میں کہنہ آنکھوں کی دسترس میں نئے مناظر کہاں سے لاؤں
کہاں پہ جنسِ کمال رکھوں، خیالِ تازہ کہاں سجاؤں
زمین پاؤں تلے نہیں ہے، تو کیسے ستاروں کی سمت جاؤں
تشریح
امجد اسلام امجد کی نظم نئی نسل کا نوحہ دارصل ایک آزاد نظم ہے۔ یہ نظم اپنے مرکزی خیال کو مسلسل آگے لے کر بڑھ رہی ہے اور اس کا مرکزی خیال نظم کے آخر میں ظاہر ہو گا۔ اس لیے اس نظم نئی نسل کا نوحہ کی تشریح کچھ حد تک روایتی تشریح سے مختلف ہو سکتی ہے۔
نظم نئی نسل کا نوحہ کی ابتدائی سطروں میں امجد اسلام امجد بچپن میں سکھائے گئے علم اور اُس پر سوالات کے بعد اگلے مرحلے کو بیان کرتے ہیں۔اِس کے بعد شاعر امجد اسلام امجد بچپنے اور کم سِنی میں سکھائے گئے مختلف عقائد اور نظریات کے حوالے سے بتاتے ہیں کہ اُنہیں اور اُن کی نسل کو یہ یقین دلایا گیا کہ سیکھے ہوئے ان نظریاتو عقائد ہی میں سچائی ، روشنی ، ہدایت اور کامیابی ہے۔ اُنہیں معاشرتی اقدار اور اصولوں کی خوبصورت تصویر دکھائی گئی اور کہا گیا کہ یہی اصل زندگی ہے۔ لیکن اب وہ محسوس کرتے ہیں کہ شاید یہ سب باتیں عملی زندگی سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ نظؐ کے یہ مصرعے اُس تضاد کو ظاہر کرتے ہیں جو نظریاتی تعلیم اور عملی زندگی کے درمیان پایا جاتا ہے۔
نظم نئی نسل کا نوحہ کی تشریح طلب اِن سطروں میں امجد اسلام اجد کہتے ہیں کہ اُنہیں ایسے اصول اور باتیں سکھائی گئیں جو اتنی غیر عملی یا ناقابلِ یقین ہیں کہ اگر وہی باتیں وہ اپنے اساتذہ کو اپنی طرف سے واپس بتائیں تو وہ بھی یقین نہ کریں۔ یعنی جو کچھ اساتذہ سکھا رہے ہیں، اگر کوئی دوسرا اُنہیں وہی باتیں جا کر بتائے تو اساتذہ کرام کو بھی یقین نہ آئے۔ ان مصرعوں میں تعلیمی نظام اور معاشرتی تربیت پر تنقید کی گئی ہے کہ وہ نوجوانوں کو حقیقت سے دور خیالی باتیں سکھاتے ہیں، جو عملی زندگی میں کارآمد ثابت نہیں ہوتیں۔
اس کے بعد شاعر یہاں پرانی سوچ رکھنے والوں (کہنہ آنکھوں) کا ذکر کرتے ہیں جو نئی چیزوں کو قبول نہیں کرتے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایسے ماحول میں وہ نئے خیالات اور جدت کہاں سے لائے اور انہیں کہاں پیش کرے؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ معاشرہ نئی سوچ کو جگہ نہیں دیتا، جس کی وجہ سے نوجوان اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار نہیں لا پاتے۔
یہ مصرعے پرانی نسلوں میں جدت کی اپنائیت نہ ہونے اور نئی دنیا کے ساتھ چلنے کے خلاف مزاحمت کا اظہار ہیں۔
اس کے بعد نظم نئی نسل کا نوحہ کی تشریح طلب ان سطروں کا آخری مصرعہ انتہائی گہرا اور علامتی ہے۔ شاعر کہتے ہیں کہ جب اُن کے پاس بنیادی سہارا (زمین) ہی موجود نہیں تو وہ بلند مقاصد (ستاروں) کی طرف کیسے بڑھ سکتے ہیں؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب بنیادی مسائل حل نہ ہوں تو بڑے خواب دیکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ یہ نئی نسل کی بے بسی اور محرومی کو ظاہر کرتا ہے۔
اس پوسٹ میں ہم طلبا کی تفہیم، سمجھ اور بہترین کارکردگی کے لیے امجد اسلام امجد کی نظم نئی نسل کا نوحہ کی تشریح تفصیل سے پیش کی گئی ہے۔ مزید معلومات، غزلیات، تشریحات اور تخلیقات کے لیے ہمارا ویب پیج علمو ملاحظہ کیجیے۔ بارہویں جماعت کے اردو نوٹس کے لیے کلک کریں۔
بند 3۔
پرانی قدریں جو محترم ہیں
انہیں سنبھالوں یا آنے والے نئے عقیدوں کا بھید پاؤں
وہ سب عقیدے، تمام قدریں، خیال سارے
جو مجھ کو سکے بنا کے بخشے گئے تھے میرے حواسِ خمسہ سے معتبر تھے
جب ان کو رہبر بنا کے نکلا
تو میں نے دیکھا کہ میرے ہاتھوں میں کچھ نہیں ہے
میں ایسے بازار میں کھڑا ہوں جہاں کرنسی بدل چکی ہے
تشریح
امجد اسلام امجد کی نظم نئی نسل کا نوحہ دارصل ایک آزاد نظم ہے۔ یہ نظم اپنے مرکزی خیال کو مسلسل آگے لے کر بڑھ رہی ہے اور اس کا مرکزی خیال نظم کے آخر میں ظاہر ہو گا۔ اس لیے اس نظم نئی نسل کا نوحہ کی تشریح کچھ حد تک روایتی تشریح سے مختلف ہو سکتی ہے۔نظم کے ان اختتامی مصرعوں میں شاعر اپنی نظم کا اختتامیہ پیش کرنے کی طرف پیش رفت کرتے ہیں۔
امجد اسلام امجد نظم کے آخری مصرعوں میں ایک اہم کشمکش کو بیان کرتے ہیں کہ آیا وہ پرانی روایات اور اقدار کو اپنائے رکھے یا نئی سوچ اور نظریات کو سمجھے اور اختیار کریں۔ یہ نئی نسل کی سب سے بڑی الجھن ہے کہ وہ روایت اور جدت کے درمیان کس راستے کا انتخاب کرے۔ یہی وہ مقام ہے جہاں ہر شخص کو احساس ہوتا ہے کہ وہ دو راہے پر کھڑا ہے اور اُسے معلوم نہیں کہ اُس نے آخرکار کون سے راستے کا انتخاب کرنا ہے۔
شاعر کہتے ہیں کہ اُنہیں جو عقائد سکھائے گئے تھے اور اقدار دی گئی تھیں وہ اُن کے لیے قیمتی سِکّوں کی طرح تھیں، اور وہ انہیں سچ اور معتبر سمجھتے تھے۔ یعنی وہ ان پر مکمل یقین رکھتا تھا اور انہیں اپنی زندگی کا حصہ بنا چکا تھا۔ لیکن جب وہ انہی نظریات کو اپنا رہنما بنا کر عملی زندگی میں نکلے تو اُنہیں احساس ہوا کہ یہ سب بے کار ہیں اور اس کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں۔ یعنی یہ نظریات عملی زندگی میں اُن کے کسی بھی طرح سے کام نہیں آسکے۔
نظم نئی نسل کا نوحہ کی تشریح طلب ان آخری سطور میں شاعر ایک بہترین استعارہ استعمال کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اب وہ ایسے بازار میں کھڑے ہیں جہاں پرانی کرنسی (پرانی اقدار اورپرانے نظریات) اب نہیں چلتی۔ یعنی کہ دنیا اب بدل چکی ہے، لیکن اسے جو سکھایا گیا وہ اب کارآمد نہیں رہا۔ یہ مصرع دراصل پوری نظم کا نچوڑ ہے اور نئی نسل کی مکمل بے بسی، الجھن اور حقیقت پسندی کو ظاہر کرتا ہے۔
یہی وہ پیغام ہے جو شاعر امجد اسلام امجد دینا چاہ رہے ہیں کہ نئی نسل الجھنوں کا شکار ہے۔ وہ قدیم اور جدید، نئے اور پرانے، گزشتہ اور آئندہ کے درمیان اٹک کر رہ گئی ہے۔ امجد اسلام امجد کی یہ نظم نئی نسل کی ذہنی کشمکش، تعلیمی نظام کی خامیوں، اور پرانی و نئی اقدار کے درمیان تضاد کو بیان کرتی ہے۔ شاعر یہ بتانا چاہتے ہیں کہ بدلتے ہوئے دور میں نوجوانوں کو ایسے نظریات اور تعلیم دی جانی چاہیے جو عملی زندگی میں ان کے کام آئے۔
اس پوسٹ میں ہم طلبا کی تفہیم، سمجھ اور بہترین کارکردگی کے لیے امجد اسلام امجد کی نظم نئی نسل کا نوحہ کی تشریح تفصیل سے پیش کی گئی ہے۔ مزید معلومات، غزلیات، تشریحات اور تخلیقات کے لیے ہمارا ویب پیج علمو ملاحظہ کیجیے۔ بارہویں جماعت کے اردو نوٹس کے لیے کلک کریں۔
We offer you our services to Teach and Learn Languages, Literatures and Translate. (Urdu, English, Bahasa Indonesia, Hangul, Punjabi, Pashto, Persian, Arabic)
اس آرٹیکل کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں
اگر آپ کو اس آرٹیکل میں کوئی غلطی نظر آ رہی ہے۔ تو درست اور قابلِ اعتبار معلومات کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔ ہم درست معلومات کی ترسیل کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔ (علمو) اگر آپ بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس کمیونٹی میں شامل ہو کر معلومات کے سلسلے کو بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔ ہمارے فیس بک ، وٹس ایپ ، ٹویٹر، اور ویب پیج کو فالو کریں، اور نئی آنے والی تحریروں اور لکھاریوں کی کاوشوں سے متعلق آگاہ رہیں۔
Follow us on
Discover more from Ilmu علمو
Subscribe to get the latest posts sent to your email.