علامہ اقبال کی غزل ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں کی تشریح
علامہ محمد اقبال کی غزل “ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں” اُردو ادب کا ایک نہایت اہم اور سبق آموز ادب پارہ ہے۔ اس غزل میں علامہ اقبال نے انسان کو مسلسل محنت، ترقی کی جستجو اور بلند حوصلے کا پیغام دیا ہے۔علامہ اقبال نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں یہ سمجھاتے ہیں کہ کامیابی کی کوئی آخری حد نہیں ہوتی، بلکہ ہر منزل کے بعد نئی منزلیں موجود ہوتی ہیں۔ یہ غزل خاص طور پر طلبہ کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ اس میں زندگی کے بنیادی اصول نہایت آسان اور مؤثر انداز میں بیان کیے گئے ہیں۔ علامہ اقبال انسان کو شاہین سے تشبیہ دیتے ہوئے اسے بلند پرواز کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے کی تلقین کرتے ہیں۔
اس پوسٹ میں ہم علامہ اقبال کی غزل ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں کی تشریح تفصیل سے پیش کرنے ساتھ مشکل الفاظ کے معانی بھی بیان کریں گے تاکہ طلبہ اسے بہتر طور پر سمجھ سکیں اور امتحان میں بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔ مزید معلومات، غزلیات، تشریحات اور تخلیقات کے لیے ہمارا ویب پیج علمو ملاحظہ کیجیے۔ بارہویں جماعت کے اردو نوٹس کے لیے کلک کریں۔

علامہ اقبال کی غزل ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں کی تشریح
شعر 1
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں
مشکل الفاظ کے معانی
ستاروں سے آگے: کائنات کی وسعت، موجودہ حدود سے آگے
جہاں: دنیا، عالم
عشق: بلند جذبہ، مقصد سے لگن
امتحاں: آزمائشیں
تشریح شعر 1
غزل ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں کے تشریح طلب شعر میں علامہ اقبال انسان کو بلند حوصلہ اور مسلسل جدوجہد کا درس دیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ انسان کو کبھی بھی اپنی موجودہ کامیابیوں پر رُکنا نہیں چاہیے، کیونکہ کائنات بہت وسیع ہے اور اس میں ترقی کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔
ستاروں سے آگے ایک علامتی اظہار ہے جو اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ انسان کی پرواز اور اس کی صلاحیتیں محدود نہیں ہیں، بلکہ وہ اپنی محنت اور عزم کے ذریعے نئی بلندیوں تک پہنچ سکتا ہے۔ انسان کے لیے یہ ظاہری دنیا کیا چیز ہے انسان آسمانوں کی تسخیر بھی کرنا چاہتا ہے۔
ہے کہاں تمنا کا دوسرا قدم یا رب ہم نے دشتِ امکاں کو ایک نقشِ پا پایا
غزل کے دوسرے مصرعے میں عشق کے امتحاں سے مراد زندگی کی وہ آزمائشیں ہیں جو انسان کو اپنے مقصد کے حصول کے راستے میں پیش آتی ہیں۔ علامہ اقبال کے نزدیک عشق صرف محبت نہیں بلکہ ایک ایسا جذبہ ہے جو انسان کو مسلسل جدوجہد پر آمادہ رکھتا ہے۔ وہ یہ پیغام دیتے ہیں کہ کامیابی کا سفر کبھی ختم نہیں ہوتا، بلکہ ہر منزل کے بعد نئی آزمائشیں اور نئے چیلنجز سامنے آتے ہیں۔ اس لیے انسان کو چاہیے کہ وہ ہمت نہ ہارے اور ہمیشہ آگے بڑھنے کی کوشش کرتا رہے۔
(اس پوسٹ میں ہم علامہ اقبال کی غزل ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں تشریح تفصیل سے پیش کریں گے تاکہ طلبہ اسے بہتر طور پر سمجھ سکیں۔ مزید معلومات، غزلیات، تشریحات اور تخلیقات کے لیے ہمارا ویب پیج علمو ملاحظہ کیجیے۔ بارہویں جماعت کے اردو نوٹس کے لیے کلک کریں۔)
شعر 2
تہی زندگی سے نہیں یہ فضائیں
یہاں سینکڑوں کارواں اور بھی ہیں
مشکل الفاظ کے معانی
تہِی: خالی
فضائیں: ماحول، دنیا
کارواں: قافلے، مسافر گروہ
تشریح شعر 2
غزل کے اس شعر میں علامہ اقبال دنیا کی وسعت اور اس میں موجود بے شمار مواقع کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ علامہ اقبال کے مطابق یہ دنیا امکانات اور مواقعوں سے خالی نہیں ہے بلکہ یہاں ہر طرف زندگی، حرکت اور ترقی کے امکانات موجود ہیں۔ یہ دنیا امکانات اور ممکنات کا مرکز ہے اسی لیے اسے عالمِ امکان بھی کہا جاتا ہے۔ فضائیں سے مراد وہ ماحول ہے جس میں انسان رہتا ہے، اور اقبال اس بات کو واضح کرتے ہیں کہ یہ ماحول مواقع سے بھرپور ہے۔
دوسرے مصرعے میں علامہ اقبال بتاتے ہیں کہ انسان اکیلا نہیں ہے بلکہ اس کے علاوہ بھی بہت سے لوگ اپنی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ “کارواں” کا لفظ یہاں ان لوگوں یا قوموں کے لیے استعمال ہوا ہے جو اپنی منزل کی طرف گامزن ہیں۔غزل ستاروں سے آگے کا یہ شعر ہمیں سکھاتا ہے کہ انسان کو چاہیے کہ وہ دوسروں سے سبق سیکھے، مقابلہ کرے اور اپنی راہ خود بنائے۔ یہ شعر انسان کو مایوسی سے نکال کر امید اور عمل کی طرف لے جاتا ہے۔
(اس پوسٹ میں ہم علامہ اقبال کی غزل ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں کی تشریح تفصیل سے پیش کریں گے تاکہ طلبہ اسے بہتر طور پر سمجھ سکیں۔ مزید معلومات، غزلیات، تشریحات اور تخلیقات کے لیے ہمارا ویب پیج علمو ملاحظہ کیجیے۔ بارہویں جماعت کے اردو نوٹس کے لیے کلک کریں۔)
شعر 3
قناعت نہ کر عالمِ رنگ و بو پر
چمن اور بھی آشیاں اور بھی ہیں
مشکل الفاظ کے معانی
قناعت: کم پر راضی ہو جانا
عالمِ رنگ و بو: دنیا کی خوبصورتی اور ظاہری دلکشی
چمن: باغ
آشیاں: گھونسلا، ٹھکانہ
تشریح شعر 3
غزل ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں کے اس شعر میں ڈاکٹر علامہ اقبال انسان کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ صرف ظاہری خوبصورتی اور وقتی آسائشوں پر اکتفا نہ کرے۔ یہ دنیا عارضی ہے اور اس دنیا کے بعد اصل دنیا ہے۔ “عالمِ رنگ و بو” سے مراد دنیا کی وہ دلکش چیزیں، اں کے رنگ، اور خوشبوئیں ہیں جو انسان کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں، لیکن علامہ اقبال کے نزدیک یہ سب عارضی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اس دنیا کے علاوہ بھی بہت سے “چمن” یعنی مواقع اور خوبصورت امکانات موجود ہیں۔ اس دنیا کے علاوہ آخرت کی زندگی بھی ہے جو ہمارا انتظار کر رہی ہے ۔ اسی طرح انسان کے لیے خدا نے اور بھی بہت سے ٹھکانے یا منزلیں بنائی ہوئی ہیں جو اُس کا آشانہ بن سکتی ہیں۔ علامہ اقبال کا پیغام یہ ہے کہ انسان کو ایک ہی جگہ یا حالت پر رکے نہیں رہنا چاہیے بلکہ مسلسل نئی منزلوں کی تلاش میں رہنا چاہیے۔ یہ شعر انسان میں بلند ہمتی، جستجو اور ترقی کی خواہش پیدا کرتا ہے۔
(اس پوسٹ میں ہم علامہ اقبال کی غزل ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں تشریح تفصیل سے پیش کریں گے تاکہ طلبہ اسے بہتر طور پر سمجھ سکیں۔ مزید معلومات، غزلیات، تشریحات اور تخلیقات کے لیے ہمارا ویب پیج علمو ملاحظہ کیجیے۔ بارہویں جماعت کے اردو نوٹس کے لیے کلک کریں۔)
شعر 4
اگر کھو گیا اک نشیمن تو کیا غم
مقاماتِ آہ و فغاں اور بھی ہیں
مشکل الفاظ کے معانی
نشیمن: گھونسلا، ٹھکانہ
غم: دکھ
آہ و فغاں: فریاد اور آہ و زاری
مقامات: جگہیں
تشریح شعر 4
غزل کے اس تشریح طلب شعر میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال انسان کو صبر اور حوصلہ رکھنے کی تلقین کرتے ہیں۔
اقبالِ با کمال کے مطابق اگر انسان اپنی کوئی منزل یا مقام یا نشمین کھو دے تو اسے مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ انسان اپنے نشیمن میں ہی سکون محسوس ہوتا ہے، اور اس کے کھو جانے پر انسان غمگین ہو سکتا ہے۔ جیسے ہمارے آبا و اجداد سے اُن کا مقام اور مرتبہ چھین لیا گیاتھا۔
لیکن علامہ اقبال یہ امید دلاتے ہیں کہ زندگی میں اور بھی بہت سے مواقع موجود ہیں جہاں انسان دوبارہ اپنی جگہ بنا سکتا ہے۔ مقاماتِ آہ و فغاں کا مطلب وہ حالات ہیں جہاں انسان اپنی مشکلات کا اظہار کرتا ہے، مگر ساتھ ہی یہ بھی اشارہ ہے کہ ہر مشکل کے بعد نئی راہیں کھلتی ہیں۔
اور جس طرح ہمارے پاس ابھی گلے شکوے اور آہ و فغاں کرنے کے موضوعات ہیں اسی طرح اس دنیاوی زندگی میں ہمارے پاس اور مواقع بھی آتے رہیں گے۔ جب تک انسان کی زندگی ہے تب تک انسان کے لیے گردشِ روزگار اور اس کے مسائل رہیں گے۔
یہ شعر انسان کو ثابت قدمی اور امید کا درس دیتا ہے۔
(اس پوسٹ میں ہم علامہ اقبال کی غزل ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں کی تشریح تفصیل سے پیش کریں گے تاکہ طلبہ اسے بہتر طور پر سمجھ سکیں۔ مزید معلومات، غزلیات، تشریحات اور تخلیقات کے لیے ہمارا ویب پیج علمو ملاحظہ کیجیے۔ بارہویں جماعت کے اردو نوٹس کے لیے کلک کریں۔)
شعر 5
تو شاہیں ہے، پرواز ہے کام تیرا
ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں
مشکل الفاظ کے معانی
شاہیں: بلند پرواز عقاب
پرواز: اڑان
آسماں: آسمان، بلندی
تشریح شعر 5
غزل ستاروں سے آگے کے اس تشریح طلب شعر میں علامہ اقبال انسان کو شاہیں یعنی عقاب سے تشبیہ دیتے ہیں، جو بلند پرواز اور آزاد پرندہ ہوتا ہے۔
علامہ اقبال کہتے ہیں کہ انسان کی فطرت میں بلندیوں تک پہنچنا شامل ہے، اس لیے اسے چھوٹی سوچ اور محدود مقاصد تک خود کو محدود نہیں کرنا چاہیے۔
ایک مسلم نوجوان کو شاہین کی طرح بلند پرواز ہونا چاہیے۔ پرواز سے مراد انسان کی محنت اور جدوجہد ہے۔ دنیا کی یہ زندگی مسلسل جدو جہد کا نام ہے۔ مسلسل محنت اور مسلسل کوششوں کا نام ہے۔ اور اس دنیامیں زندہ رہنے کے لیے عملِ پیہم ضروری ہے۔
علامہ اقبال کا پیغام یہ ہے کہ انسان کے سامنے ترقی کے بے شمار مواقع ہیں اور اسے چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو پہچانے اور بلند مقاصد کے لیے کوشش کرے۔ یہ شعر خود اعتمادی، حوصلہ اور عظمت کا درس دیتا ہے۔
(اس پوسٹ میں ہم علامہ اقبال کی غزل ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں تشریح تفصیل سے پیش کریں گے تاکہ طلبہ اسے بہتر طور پر سمجھ سکیں۔ مزید معلومات، غزلیات، تشریحات اور تخلیقات کے لیے ہمارا ویب پیج علمو ملاحظہ کیجیے۔ بارہویں جماعت کے اردو نوٹس کے لیے کلک کریں۔)
شعر 6
اسی روز و شب میں الجھ کر نہ رہ جا
کہ تیرے زمان و مکاں اور بھی ہیں
مشکل الفاظ کے معانی
روز و شب: دن اور رات، معمولات زندگی
الجھنا: پھنس جانا
زمان و مکاں: وقت اور جگہ
تشریح شعر 6
غزل کے اس شعر میں علامہ اقبال انسان کو تنبیہ کرتے ہیں کہ انسان کو اپنی دنیاوی زندگی اور اس کے معمولات میں الجھ کر نہیں رہ جانا چاہیے۔
انسان روزمرہ کے معمولات میں الجھ جائے تو وہ اپنی اصل صلاحیتوں ، اعور قابلیتوں کو بھول جاتا ہے۔ انسان کے روز و شب میں دنیا کی مصروفیات بھی ہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ اللہ نے مزید دینی اور روحانی ذمہ داریاں بھی انسان پر عائد کی ہوئی ہیں۔ انسان کو اپنے جسم کی ترقی کے ساتھ ساتھ اپنی روح کی ترقی پر بھی توجہ دینی چاہیے۔
علامہ اقبال غزل کے اس شعر میں کہتے ہیں کہ انسان کے لیے وقت اور جگہ کی کوئی قید نہیں ہے، بلکہ اس کے پاس بے شمار مواقع ہیں جنہیں وہ بروئے کار لا سکتا ہے۔ اور ایک اہم بات یہ کہ صرف یہی دنیا نہیں بلکہ آخرت کی دنیا اور زندگی بھی ہماری منتظر ہے۔ یہ شعر انسان کو اپنی حدود سے باہر نکل کر بڑے خواب دیکھنے اور ان کی تکمیل کے لیے جدوجہد کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
(اس پوسٹ میں ہم علامہ اقبال کی غزل ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں کی تشریح تفصیل سے پیش کریں گے تاکہ طلبہ اسے بہتر طور پر سمجھ سکیں۔ مزید معلومات، غزلیات، تشریحات اور تخلیقات کے لیے ہمارا ویب پیج علمو ملاحظہ کیجیے۔ بارہویں جماعت کے اردو نوٹس کے لیے کلک کریں۔)
شعر 7
گئے دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں
یہاں اب مرے رازداں اور بھی ہیں
مشکل الفاظ کے معانی
تنہا: اکیلا
انجمن: محفل
رازداں: راز جاننے والا، مخلص ساتھی
تشریح شعر 7
غزل ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں کے آخری شعر میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اپنی کامیابی کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔
ڈاکٹر علامہ اقبال کہتے ہیں کہ ایک وقت تھا جب وہ اکیلے تھے، اور اُن کے خیالات ، نظریات، احساسات کو سمجھنے والے لوگ موجود نہ تھے۔ ایسے لوگ نہ تھے جو دین اور دنیا دونوں کو اہم سمجھتے ہوئے ساتھ لے کر چلتے۔ ایسے لوگ نہ تھے جنہیں اپنی قوم کی تنزلی کا غم ہو نے کے ساتھ ساتھ جدید دنیا سے مد مقابل ہونے اور ملت کو ایک کرنے کی خواہش تھی۔ ایسے لوگ نہ تھے جو مغرب جا کر وہاں کے سحر سے نکلے اور واپس اپنی قوم کی اصلاح اور ترقی کے لیے آئے۔
لیکن اب وقت بدل گیا ہے۔ اب ان کے خیالات اور نظریات کو سمجھنے والے بہت سے لوگ موجود ہیں۔ اب ان کے ساتھ بہت سے ہم راز ہیں۔ بہت سے رفیق ہیں۔ یہاں رازداں سے مراد وہ لوگ ہیں جو شاعر کے پیغام کو سمجھتے اور اس کی قدر کرتے ہیں۔
میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
یہ شعر اس بات کی علامت ہے کہ سچی محنت اور خلوص کے ساتھ کیا گیا کام کبھی ضائع نہیں جاتا، بلکہ وقت کے ساتھ اس کے اثرات بڑھتے جاتے ہیں۔ یہ انسان کو امید اور استقامت کا درس دیتا ہے۔
(اس پوسٹ میں ہم علامہ اقبال کی غزل ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں تشریح تفصیل سے پیش کریں گے تاکہ طلبہ اسے بہتر طور پر سمجھ سکیں۔ مزید معلومات، غزلیات، تشریحات اور تخلیقات کے لیے ہمارا ویب پیج علمو ملاحظہ کیجیے۔ بارہویں جماعت کے اردو نوٹس کے لیے کلک کریں۔)
We offer you our services to Teach and Learn Languages, Literatures and Translate. (Urdu, English, Bahasa Indonesia, Hangul, Punjabi, Pashto, Persian, Arabic)
اس آرٹیکل کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں
اگر آپ کو اس آرٹیکل میں کوئی غلطی نظر آ رہی ہے۔ تو درست اور قابلِ اعتبار معلومات کی فراہمی میں ہماری مدد کریں۔ ہم درست معلومات کی ترسیل کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔ (علمو) اگر آپ بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس کمیونٹی میں شامل ہو کر معلومات کے سلسلے کو بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔ ہمارے فیس بک ، وٹس ایپ ، ٹویٹر، اور ویب پیج کو فالو کریں، اور نئی آنے والی تحریروں اور لکھاریوں کی کاوشوں سے متعلق آگاہ رہیں۔
Follow us on
Discover more from Ilmu علمو
Subscribe to get the latest posts sent to your email.